• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی لیڈروں نے برلاکو مبارکباد دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 27, 2024
0 0
A A
وزیر اعظم سمیت مختلف سیاسی لیڈروں نے برلاکو مبارکباد دی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (یو این آئی )وزیر اعظم نریندر مودی، قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندھوپادھیائے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بدھ کو اوم برلا کو دوسری مرتبہ لوک سبھا کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر اوم برلا کے 18 ویں لوک سبھا کے لئے اسپیکر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ‘‘ یہ ایوان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ دوسری بار اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ آپ کو میری طرف سے اور پورے ایون کی طرف سے بہت بہت مبارکباد ۔ امرتکال کے اس دور میں آپ کا لگاتار دوسری بار لوک سبھا کا اسپیکر منتخب ہونا قابل فخر بات ہے ۔ ’’وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسٹر برلا اپنے شاندار تجربے سے ہم سب کی رہنمائی کریں گے اور ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے میں ان کا اہم رول ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ مسر برلا 18 ویں لوک سبھا میں نیا ریکارڈ بناکر نئی تاریخ رقم درج کریں گے اور ان کا لگاتار دوسری بار اسپیکر بننا بھی ایک ریکارڈ ہے ۔ کیونکہ ماضی میں لوک سبھا کے اسپیکر یا تو دوبارہ الیکشن نہیں لڑے یا پھر وہ الیکشن ہارگئے اس لئے لگاتار دوبارہ اسپیکر بننا بھی بہت مشکل کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آنجہانی بلرام جاکھڑ کو یہ سعادت حاصل ہوئی تھی جو لگاتار دوسری بار اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنی دوسری میعاد کے پانچ برس مکمل کئے تھے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹر برلا کا بطور ممبر پارلیمنٹ کا کام بھی قابل تعریف رہا ہے ، جنہوں نے صحت مند ماں اور صحت مند بچہ کے شعبے میں بھی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور اپنے پارلیمانی حلقہ کوٹہ کے لوگوں کو انہوں نے بہت فیض پہنچایا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کھیل کود کو بھی کافی فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی خوفناک وبا کے دوران مسٹر برلا تمام اراکین پارلیمنٹ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتے رہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسٹر برلا کی قیادت میں 17 ویں لوک سبھا کا عمل تاریخ کا سنہرا دور رہا اور جب لوک سبھا کی تاریخ لکھی جائے گی، 17 ویں لوک سبھا کو سنہرے دور کے طور پر درج کیا جائے گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ مسٹر برلا کی قیادت میں 17 ویں لوک سبھا میں جو شاندار کام ہوئے ، وہ گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں و کشمیر کی تشکیل نو، مسلم خواتین سے متعلق بل، وومن ریزرویشن بل ، ملک کے مفاد میں کئی سماجی و اقتصادی بل سمیت بہت سے اہم بل پا س کئے گئے ، جس کی وجہ سے 17 ویں لوک سبھا پر ملک کو ناز ہے اور آئندہ بھی ناز رہے گا۔ قبل ازیں آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کرنے کے لئے مسٹر برلا کے نام کی تجوییز پیش کی ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرداخلہ امت شاہ سمیت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں شامل تقریباًً تمام جماعتوں نے ان کی تجویز کی تائید کی۔دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتوں نے اسپیکر کے عہدے کے لئے رکن پارلیمنٹ کے ۔ سریش کے نام کی تجویز پیش کی اور انڈیا اتحاد میں شامل تقریباً تمام جماعتوں نے اس تجویز کی تائید کی۔ لیکن پروٹیم اسپیکر بھرترہری مہتاب نے صوتی ووٹ کے ذریعے مسٹر اوم برلا کو ویں 18 لوک سبھا کے طور پر منتخب قرار دیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist