• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے امکانات مضبوط

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 4, 2022
0 0
A A
فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کے امکانات مضبوط
Share on FacebookShare on Twitter

ایڈیلیڈ، کین ولیمسن (61) اور لوکی فرگوسن (22/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعہ کو آئرلینڈ کو 35 رن سے شکست دے دی۔گروپ ون کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے سامنے 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئرلینڈ صرف 150 رن بنا سکی۔طویل عرصے سے خراب فارم میں چل رہے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ولیمسن کی اننگز نے نیوزی لینڈ کو 200 رن تک پہنچا دیا لیکن جوشوا لٹل نے 19ویں اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے انہیں 185 رن تک محدود کر دیا۔آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور اینڈریو بالبرنی نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، حالانکہ دیگر بلے باز اس آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ اسٹرلنگ نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 جبکہ بالبرنی نے 25 گیندوں پر 30 رن بنائے ۔ آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی اور ایش سوڈھی اور مشیل سینٹنر کی جوڑی ان کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔ دونوں نے درمیانی اووروں میں چار وکٹ لے کر رن ریٹ پر لگام لگائی جس سے آئرلینڈ ابھر نہیں سکا۔نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ 1 میں سرفہرست رہ کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے اپنے امکانات روشن کرلئے ہیں۔ پانچ پانچ پوائنٹ والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ایک ایک اور میچ کھیلنا ہے ، حالانکہ ان کے لیے نیوزی لینڈ کے رن ریٹ (+2.113) تک پہنچنا بہت مشکل ہے ۔گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ فن ایلن نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا، انہوں نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رن بنائے ۔ انہوں نے ڈیون کونوے کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 52 رن کی شراکت داری کی، حالانکہ کونوے 33 گیندوں پر محض 28 رن ہی بنا سکے ۔ولیمسن نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے اس دھماکہ خیز آغاز کا فائدہ اٹھایا۔ طویل عرصے سے خراب فارم کا سامنا کرنے والے ولیمسن نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے ۔ ڈیرل مچل نے ولیمسن کا ساتھ دیا، انہوں نے 21 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے جب کہ دونوں نے 60 رن کی شراکت داری قائم کی۔ جوشوا لٹل نے 19 ویں اوور میں ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 185 رن تک محدود کر دیا۔اس کے علاوہ گیریتھ ڈیلانی نے دو جبکہ مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 68 رن جوڑے ۔ اینڈریو بالبرنی اور پال اسٹرلنگ نیوزی لینڈ سے میچ دور لے جارہے تھے لیکن آئرلینڈ کی اسپن کھیلنے میں ناکامی ایک بار پھر آڑے آگئی۔ ایش سوڈھی اور مچل سینٹنر کی جوڑی نے درمیانی اووروں میں رن ریٹ پر قابو پانے کے لیے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ سوڈھی نے اسٹرلنگ اور لارکن ٹکر کو آؤٹ کیا جبکہ سینٹنر نے بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر کے وکٹ لئے ۔ پہلے آٹھ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 68 رن بنانے کے بعد آئرلینڈ اگلے سات اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مض 35 رن بنا سکی۔جارج ڈوکریل (23) نے آخر میں کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو ہی کم کر سکے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist