• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

منی پور میں مشتعل ہجوم کی خواتین کے ساتھ درندگی اور حیوانیت کا ویڈیو وائرل

دو قبائلی خواتین کیساتھ تشدد،اجتماعی جنسی زیادتی ، برہنہ کر کے ہجوم نے گھمایا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 21, 2023
0 0
A A
منی پور میں مشتعل ہجوم کی  خواتین کے ساتھ درندگی اور حیوانیت  کا ویڈیو وائرل
Share on FacebookShare on Twitter

منی پور میں مشتعل ہجوم کی خواتین کے ساتھ درندگی اور حیوانیت کا ویڈیو وائرل
دو قبائلی خواتین کیساتھ تشدد،اجتماعی جنسی زیادتی ، برہنہ کر کے ہجوم نے گھمایا

وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ نے کہا کہ قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،وزیر اعظم مودی نے بھی کیا غم وافسوس کا اظہار کہا ،میرا دل دکھ سے بھرا ہوا ہے ،کسی بھی حالت میں قصور واروں کو بخشا نہیں جائےگا،سپریم کورٹ نےمرکز سے جواب مانگا ،کہا،بتائیں کہ مرکز نے منی پور معاملے پر کیا کیا ،پولس کا ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

امپھال: تشدد سے متاثرہ منی پور کی دو خواتین کو سڑک پر برہنہ گھمانے کا ایک چونکا دینے والا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے نہ صرف متاثرہ خواتین کی پورے علاقے میں برہنہ پریڈ کروائی بلکہ انہیں اجتماعی عصمت دری کا بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت دری اور مار پیٹ کے بعد خواتین بول بھی نہیں پا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق منی پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 4 مئی کو پیش آیا۔ متاثرہ خواتین واقعے کے دو ہفتے بعد پولیس اسٹیشن آئی اور شکایت درج کروائی۔ ساتھ ہی منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے معاملے کی تیزی سے جانچ کا حکم دیا ہے۔مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے منی پور کے اس معاملے کو لے کر ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’’منی پور میں 2 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہولناک ویڈیو قابل مذمت اور سراسر غیر انسانی ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ سے بات کی، انہوں نے مجھے بتایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ سی ایم نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائے گی۔‘‘ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ قبائلی تنظیم انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف) کے ایک بیان کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت امپھال سے تقریباً 35 کلومیٹر دور کانگ پوکپی ضلع میں 4 مئی کو پیش آیا۔ اس واقعے سے ایک روز قبل دو برادریوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا تھا۔آئی ٹی ایل ایف نے ایک بیان میں کہا ’’وائرل ویڈیو میں دو قبائلی خواتین کو ایک ہجوم کے ذریعہ میدان میں برہنہ پریڈ کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گھناؤنا واقعہ 4 مئی کو کانگ پوکپی ضلع میں پیش آیا۔ کچھ لوگ ان خواتین سے مسلسل چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں ویڈیو میں خواتین کو روتے ہوئے اور یہ التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔‘‘آئی ٹی ایل ایف نے قومی کمیشن برائے خواتین اور قومی انسانی حقوق کمیشن سے اس معاملے میں کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئی ٹی ایل ایف نے کہا ’’ملزمان نے ان بے گناہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ہولناک تشدد کو فروغ دینے کے لیے ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘خیال رہے کہ منی پور میں نسلی تشدد کے بعد 4 مئی سے انٹرنیٹ بند ہے۔ ریاست میں آئے دن اب بھی تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تشدد میں اب تک 120 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist