• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی بیسویں مرتبہ سو رن سے بڑی شراکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 1, 2025
0 0
A A
وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی بیسویں مرتبہ سو رن سے بڑی شراکت
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی میں کھیلے گئے پہلی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں وراٹ کوہلی اور وہت شر ما نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں18.1 اوور میں 136 رن جوڑے جو ان دونوں کھلاڑیوں کے مابین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بیسویں سو رن سے بڑی شراکت تھی۔اس شراکت کے ساتھ وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں مشترکہ طور پر دوسری سب سے زیادہ سو رن کی شراکت کرنے والی جوڑی بن گئی۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ3.1 اوور میں25 رن کے مجموعی اسکور پر گرا تھا جس کے بعد وراٹ کوہلی اور وہت شر ما نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں18.1 اوور میں 136 رن جوڑے۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد یہ شراکت ٹوٹی تھی جو91 منٹ میں51 بالوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مد د سے57 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔انکے آوٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ جاری رکھی اور173 منٹ میں120 بالوں پر گیارہ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے135 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
روہت شرما اوروات کوہلی نے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ ہی کے خلاف شراکت کی تھی۔احمد آباد میں27 فروری 2010 کو ہوئے میچ میں ان دونوں نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں95 رن جوڑے تھے۔ ابھی تک یہ دونوں کھلاڑی102 اننگوں میں شراکت کرنے میں کامیاب رہے ہیں جس میں انہوں نے58.53 کی اوسط کے ساتھ5619 رن بنائے ہیں۔وہ بیس مرتبہ سو رن سے بڑی اور سترہ مرتبہ پچاس رن سے بڑی شراکت کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے بڑی شراکت246 رن کی ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے وکٹ کیلئے گوہاٹی میں21 اکتوبر2018 کو کی تھی۔
سری لنکا کے تلیکا رتنے دلشان اورکمار سنگا کارا نے بھی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بیس مرتبہ سو رن سے بڑی شراکتیں کی ہیں۔ان دونوں کھلاڑیوں نے2000 اور2015 کے درمیان108 اننگوں میں53.67 کی اوسط کے ساتھ20 سنچریوں کی رفاقت اور19 پچاس رن سے بڑی شراکتوں کے ساتھ5475 رن جوڑے تھے۔ ان دونوں کی سب سے بڑی شراکت علیحدہ ہوئے بغیر 210 رن کی ہے جو انہوں نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں بنگلہ دیش کے خلاف26 فروری2015 کو انجام دی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری شراکت کرنے والی جوڑی ہندوستان کی ہے۔سچن ٹندولکر اور سوروگنگولی پر مشتمل اس جوڑی نے 1992 اور2007 کے درمیان 176 اننگوں میں47.55 کی اوسط کے ساتھ8227 رن جوڑے تھے۔ان سے زیادہ رن کوئی اورجوڑی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں نہیں جوڑ پائی ہے۔ ان دونوں نے26 مرتبہ سنچری اور29مرتبہ پچاس سے بڑی شراکتین کی ہیں۔ان دونوں نے پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں11 جنوری 1992 کو پانچویں وکٹ کی شراکت کی تھی اور27 رن جوڑے تھے۔ پرل میں کینیا کے خلاف24 دسمبر2001 کو انہوں نے پہلے وکٹ کی شراکت میں41.4 اوور میں258 رن جوڑے تھے جو انکی سب سے بڑی شراکت تھی۔انکی اس شراکت کی بدولت ہندوستان نے مقررہ50 اوور میں تین وکٹ پر351 رن بنائے تھے۔کینیا نے مقررہ50 اوور میں پانچ وکٹ پر 165 رن بنائے جس کی وجہ سے ہندوستان نے اس میچ میں186 رن سے کامیابی حاصل کی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist