سید پرویز قیصر
وراٹ کوہلی انٖٖڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف مولان پور میں کھیلے گئے میچ میں 81 منٹ میں54 بالوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر73 رن بناکر ایسا کیا۔اس میچ میں انکی ٹیم نے سات وکٹ سے جیت درج کی ۔
وراٹ کوہلی نے2008 سے اب تک رائل چیلنجرس بنگلور کی جانب سے جو260 ٹونٹی ٹونٹی میچ انڈین پریمیر لیگ میں کھیلے ہیں انکی252 اننگوں میں39.27 کی اوسط اور132.26 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ8 سنچریوں اور59 نصف سنچریوں کی سے8326 رن بنائے ہیں۔ وہ 10 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر113 رن ہے جوانہوں راجستھان رائلز کے خلاف جے پور میں6 اپریل2024 کو94 منٹ میں72 بالوں پر12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ اتنے ہی رن انہوں نے پنجاب کنگس کے خلاف بنگلور میں18 مئی2016 کو50 بالوں پر12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں انکی ٹیم کو 82 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
وراٹ کوہلی نے37 مرتبہ پچاس رن سے بڑی اننگ ان 125 میچوں کی119 اننگوں میں کھیلی ہے جس میں انکی ٹیم کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ انکی موجودگی میں رائل چیلنجرس بنگلور کو جن128 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ ان کی127 اننگوں میں وہ تین سنچریاں اور26 نصف سنچریاں یعنی کل 29 مرتبہ پچاس سے بڑی اننگیں کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ تین ٹائی میچوں میں وہ ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ چار غیر فیصلہ کن میچوں کی تین اننگوں میں وہ کوئی نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں رہے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں وراٹ کوہلی سے پہلے سب سے زیادہ پچاس رن کی اننگیں کھیلنے کا اعزاز آسڑیلیا سے تعلق رکھنے والے ٖڈیوڈ وارنر کے پاس تھا جنہوں نے2009 اور2024 کے درمیان دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کیلئے جو 184 میچ کھیلے انکی184 اننگوں میں40.52 کی اوسط اور139.77 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار سنچریوں اور62 نصف سنچریوں یعنی کل66 پچاس سے بڑی اننگوں کے ساتھ6565 رن بنائے تھے۔ وہ11 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور126 رن رہا جو انہوں نے سن رایزرس حیدآباد کی جانب سے کولکاتہ نائیٹ رائیدرس کے خلاف حیدرآباد میں30 اپریل2017 کو80 منٹ میں59 بالوں پر دس چوکوںاور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میںانکی ٹیم 48 رن سے فاتح رہی تھی۔
شیکھر دھون انڈین پریمیر لیگ میں تیسرے سب سے زیادہ پچاس رن سے بڑی اننگیں کھیلنے والے بلے باز ہیں۔بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 2008 اور2024 کے درمیان دکن چارجرس، دہلی کیپٹلس، ممبئی انڈینس ، پنجاب کنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کیلئے جو222 میچ کھیلے ہیں انکی 221 اننگوں میں35.25 کی اوسط اور127.14 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور51 نصف سنچریوں یعنی کل53پچاس رن سے بڑے اسکور کے ساتھ6769 رن بنائے تھے۔وہ گیارہ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب س زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر106 رن ہے جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے پنجاب کنگس کے خلاف دوبئی میں20 اکتوبر 2020 کو 61بالوں پر12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کوپانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔