نئی دہلی (پریس ریلیز) وژن2026 نے اسکالر اسکول ابوالفضل انکلیو میں ایک الگ نوعیت کا یتیم بچوں کے لیے افطار پروگرام کا اہتمام کیا جس میں 150 بچوں اور ان کے اہل خانہ نے افطار کیا ۔
وژن 2026 کے یتیموں کی کفالت کے شعبہ کے کوآرڈینیٹر محمد سعد نے بتایا کہ وژن اس وقت ہندوستان بھر میں 4200 سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔
اس طرح کا افطار پروگرام ملک کی مختلف ریاستوں میں جاری ہے اس سال 3000 یتیم بچوں کے ساتھ افطار کا اسپیشل پروگرام کیا جا رہا ہے ۔
ہم ہر سال رمضان میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ خصوصی افطار پروگرام منعقد کرتے ہیں اس پروگرام کا اہتمام ہیومن ویلفیر ٹرسٹ نے کیا تھا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ سال بھر ان بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں ، ان کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے ، ان کو کریر کونسلنگ کی بھی سہولت پہونچائی جاتی ہے ۔ اس کوشش سے ابتک درجنوں بچے اعلٰی تعلیمی اداروں میں پہونچ چکے ہیں ۔