نئی دہلی،سماج نیوز سروس:چوہان بانگر وارڈسے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن کو کامیاب بنانے کےلئے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔سیلم پور ممبر اسمبلی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کجریوال حکومت نے جتنی سہولیات دی ہیں کانگریس اور بی جے پی اسکے آس پاس بھی نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج کانگریس کے پاس کچھ نہیں ہے حالانکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کےلئے پور ا زور لگا یا جا رہا ہے، لیکن عوام بہت سمجھدار ہے اور وہ کسی بہکاوہ آنے والے نہیں ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ کانگرس کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ آپ لوگ بی جے پی کو ووٹ کر رہے ہیں۔ممبر اسمبلی عبدالرحمن نے کہا کہ دہلی میں اب کانگریس کا کچھ نہیںہے، آپ کا ووٹ بہت قیمتی ہے اسکا صحیح استعمال کریں۔ جلسہ کی صدارت کے فرائض یعقوب علی خان نے انجام دئےے جبکہ ساجد خان، افضل صدیقی،ریاست علی، چودھری لطافت علی، اجمل بھائی،حاجی عبدالستاراور نواب وغیرہ نے بھی عا صمہ رحمن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔