شملہ: ہماچل پردیش کی 68اسمبلی سیٹوں کیلئے ہفتہ کی صبح 8بجے سے شام 5بجے تک 65.92فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔پوری ریاست میں قائم کیے گئے 7881پولنگ اسٹیشنوں میں لوگوں نے ووٹ ڈالے ۔ سب سے زیادہ ووٹ شلائی میں 77فیصد ڈالے گئے ۔چیف الیکشن آفیسر منیش گرگ نے آج یہاں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز نے دنیا کے بلند ترین پولنگ اسٹیشن شی گنگ میں تاریخ رقم کی ہے ۔ تاشی گانگ میں 100فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ یہاں کل 52ووٹر ہیں۔ سب نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس بار برف باری کے درمیان قبائلی علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس بار انتخابات میں کل 412امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سے 24خواتین اور 388مرد امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ سرمور ضلع میں 72.35فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ سب سے کم کنور میں 62فیصد ووٹنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام 5بجے تک شملہ میں 65.66فیصد، سولن میں 68.48فیصد، بلاسپور میں 65.72فیصد، منڈی میں 66.75فیصد، حمیرپور میں 64.74فیصد، اونا میں 67.67فیصد، کانگڑا میں 63.95فیصد، چمبا میں 63.09فیصد، کلو میں 64.59فیصد، لاہول اسپیتی میں 67.50فیصد، سرمور میں 72.35فیصد اور کنور میں 62فیصد ووٹنگ ہوئی۔