• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

افغانستان میں ’جنگی جرائم‘، آسٹریلیا کا کمانڈروں سے تمغے واپس لینے کا فیصلہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 12, 2024
0 0
A A
افغانستان میں ’جنگی جرائم‘، آسٹریلیا کا کمانڈروں سے تمغے واپس لینے کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

سیڈنی :آسٹریلیا نے افغانستان میں جنگ میں حصہ لینے والے کمانڈروں سے تمغے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے یونٹ مبینہ جنگی جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ یہ فیصلہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہے۔یہ فیصلہ اُن مخصوص یونٹ کے کمانڈروں سے متعلق ہے جو 2005 اور 2016 کے درمیان بطور انچارج فرائض انجام دے رہے تھے۔
کمانڈرز جن کی تعداد دس سے کم بتائی گئی ہے، سے ان کے ایوارڈز چھین لیے جائیں گے تاہم رازداری کے اُصول کے تحت ان کے نام جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ایک سرکاری انکوائری میں 11 سال کے عرصے میں آسٹریلیا کی ایلیٹ سپیشل فورسز کے ہاتھوں افغانستان میں 39 شہریوں اور قیدیوں کے مبینہ غیر قانونی قتل کی تحقیقات کی گئیں۔
سال 2020 میں ہونے والی تحقیقات میں آسٹریلوی فورسز کی جانب سے سزائے موت، لاشوں کی گنتی کے مقابلے اور تشدد کے الزامات سامنے آئے تھے اور پولیس کو 19 افراد کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی گئی تھی۔
انکوائری میں 19 افراد کو آسٹریلین فیڈرل پولیس کے حوالے کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی تاہم یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔پولیس نے اب تک صرف ایک سابق سپیشل ایئر سورس (ایس اے ایس) سپاہی پر دفعات عائد کی ہیں جس کا مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔
سابق ایس اے ایس کارپورل اور وکٹوریہ کراس حاصل کرنے والے بین رابرٹس سمتھ گزشتہ سال ہتک عزت کا مقدمہ اس الزام میں ہار گئے تھے کہ انہوں نے چار افغان قیدیوں کو قتل کیا تھا۔لیکن انہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور حکومت کی رپورٹ میں اُن کے کسی غلط کام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
افغانستان میں اپنی خدمات کے لیے اعزاز سے نوازے جانے کے باوجود، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ رابرٹس سمتھ یونٹ کمانڈروں کو اعزازات سے محروم کرنے کے تازہ ترین فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔آسٹریلوی وزیر دفاع نے کہا کہ جمعرات کے فیصلے میں شامل کمانڈروں کو ان کے یونٹس کے مبینہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا علم نہیں تھا۔وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جو خود کو جوابدہ سمجھتا ہے۔
آسٹریلیا کے گورنر جنرل یہ طے کریں گے کہ تمغے کیسے اور کب واپس کیے جائیں گے۔
ریٹائیرڈ آسٹریلوی فوجیوں کے سپورٹ گروپ ریٹرنڈ اینڈ سروسز لیگ (آر ایس ایل) کے صدر گریگ میلک کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقات اور ممکنہ ٹرائلز مکمل ہونے تک وصول کنندگان سے کوئی تمغہ نہیں چھیننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے سابق فوجیوں حتیٰ کہ وہ افراد جو ان مبینہ واقعات میں ملوث نہیں، اُن کی ذہنی صحت پر واضح اثرات چھوڑے ہیں۔
11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد 26 ہزار سے زیادہ آسٹریلوی اہلکاروں کو طالبان، القاعدہ اور دیگر اسلام پسند گروپوں کے خلاف امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے افغانستان بھیجا گیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist