نئی دہلی،،سماج نیوز سروس:کانگریس پارٹی چاہے جتنا زور لگا لے چوہان بانگر اور جعفرآباد کے لوگ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اس سے پہلے بھی ودھان سبھا کے الیکشن میں سیلم پور والوں نے عام آدمی پارٹی کو دل کھولکر ووٹ دئے تھے اور اس مرتبہ بھی لوگوں میں وہی جوش ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہان بانگر وارڈسے عام آدمی پارٹی کی امیدوار عاصمہ رحمن نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں کیوںکہ آپ تمام لوگ میرے ساتھ ہیں، سیلم پور ممبر اسمبلی عبدالرحمن نے کہا کہ عاصمہ نے کام کرکے دکھایا ہے جسکو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔