• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ہمیں یقیں ہے ہمارا قصور نکلے گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 20, 2023
0 0
A A
ہمیں یقیں ہے ہمارا قصور نکلے گا
Share on FacebookShare on Twitter

ہمیں یقیں ہے ہمارا قصور نکلے گا
اسرائیل فلسطین جنگ اب ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ گئی ہے ۔غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال پر حملہ کر کے جس طرح یہودیوں نے مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اسکے بعد بھی امریکہ سمیت یہودی لابی کے بہت سارے ممالک کا یہ کہنا کہ یہ حملہ اسرائیل نے نہیں کیا بلکہ حماس کے ذریعہ اسرائیل پر پھینکا گیا راکٹ تھا جو اپنے ٹارگیٹ سے بھٹک کر خود اس کے سب سے بڑے ہسپتال پر گر پڑا اور ابھی تک کا سب سے بڑا نقصان کر بیٹھا ۔اور کمال ہے کہ جب اسرائیل نے یہ کہانی سنائی تو بائیڈن نے اس کہانی پر نہ صرف یقین کیا بلکہ یو این او کے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے حق میں ویٹو بھی کیا ۔لگے ہاتھوں میڈیا میں یہ خبر بھی آئی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست کے بعد اسرائیل ، مصر سے خوراک، پانی اور ادویات کی انسانی امداد نہیں روکے گا لیکن اگر حماس تک کوئی سپلائی پہنچائی گئی تو وہ اسے روک دے گا۔ اسرائیل نے ریڈ کراس سے غزہ میں اپنے یرغمالیوں تک سفر کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل پہنچے اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس دوران جو بائیڈن نے کہا کہ مصر کو غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لئے چھوٹ دی جانی چاہئے۔ اسرائیل نے اس پر اتفاق کیا۔ اسرائیلی پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد فیصلے متفقہ طور پر کئے گئے ہیں جن میں یرغمال شہریوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنی سرحد سے غزہ پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اس وقت تک اجازت نہیں دے گا جب تک یرغمال شہریوں کی واپسی نہیں ہو جاتی ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ حماس نے ہمارے معصوم شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان کیلئے ریڈ کراس کے دورے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اسرائیل اس مطالبے کے لیے وسیع بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔
اسرائیل نے کہا کہ امریکی صدر کی درخواست کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مصر سے انسانی امداد اس وقت تک نہیں روکے گا جب تک کہ یہ صرف جنوبی غزہ پٹی میں موجود شہری آبادی کے لئے خوراک، پانی اور ادویات ہے، جو وہاں سے نکل رہے ہیں، ان شہریوں کے لئے ہو گی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس تک پہنچنے والی کسی بھی سپلائی کو روک دیا جائے گا۔دوسری طرف اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایران نے مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کی میٹنگ میں سبھی اراکین سے اسرائیل پر پوری طرح سے پابندی لگانے کی اپیل کی ہے ۔ ایران نے کہا کہ تنظیم کے ساتھ اراکین اسرائیل کے ساتھ تیل سمیت دیگر طرح کے سبھی کاروبار پر پابندی لگادیں ۔ ساتھ ہی جن اراکین ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں، وہ اسرائیلی سفارت کاروں کو برخاست کردیں۔دراصل منگل کو غزہ کے اسپتال پر حملہ کے بعد بدھ کو سعودی عرب کے جدہ شہر میں او آئی سی کی ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں ایران کے وزیرخارجہ شامل ہوئے اور اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔ ادھر میٹنگ کے بعد او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں غزہ اسپتال میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔ او آئی سی کی جانب سے اس کو ‘منظم ریاستی دہشت گردی اور ‘جنگی جرائم کا ایک معاملہ بتایا گیا ہے ۔ او آئی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 57 اراکین ممالک نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہورہے جرائم اور خطرناک حملوں کا ذمہ دار اسرائیل کو مانا ہے ۔ یہ نہ صرف انسانی اقدار کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ وہیں او آئی سی کی جانب سے بین الاقومی برادری اور یو این سیکورٹی کورنسل سے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہورہے حملوں کو روکنے کیلئے مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔لیکن اس اپیل کا مطلب ہی کیا ہے جب اسرائیل کے خلاف کسی بھی اقدام کو امریکہ ویٹو کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہے اور اس امریکہ سے تقریبا تمام عرب ممالک کی گاڑھی چھنتی ہے ۔
کل ملا کر 57کے 57مسلم ممالک کی جانب سے لوک لاج میں کچھ بیان تو آجا رہے ہیں لیکن عملی طور پر ان کا کوئی قدم ابھی تک نظر نہیں آ رہا ہے میری مراد ان عملی اقدام سے ہے جس سے غزہ کے مظلوم شہریوں کو فوری راحت ملے ۔سوشل میڈیا پر جو ویڈیو اور ان مظلوموں کی آہ و بکا وائرل ہو رہی ہیں اسے مسلم ممالک ہلکے میں نہ لیں ،کیونکہ یہ ان تمام ممالک اور باقی کے تمام دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کر رہے ہیں ۔اور یہ سارا غصہ نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہے بلکہ اب رفتہ رفتہ یہ غصہ مسلم ممالک کی طرف بھی منتقل ہو رہا ہے ۔خدانخواستہ اگر اس بے چینی نے مسلم ممالک میں بغاوت کی شکل اختیار کر لی تو وہ اور زیادہ پریشانی کا باعث ہو جائے گا لہذا یہی وقت ہے جب مسلم ممالک کو روایتی مصلحت کوشی کے پالنے سے نیچے اتر کر اسرائیل اور امریکہ سے فیصلہ کن گفتگو کرنی ہوگی ۔اگر اسرائیل کے تمام جنگی جرائم کو امریکہ اور اس کے حواری سمیت یو این او نے نظر انداز کرنے کا عہد لے لیا ہے تو پھر مسلم ممالک کو اس لابی سے کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنے کی کیا ضرورت ہے ؟یہ سوال خود ان مسلم ممالک کے لوگ اور ساری دنیا کے مسلمان سربراہان عرب سے پوچھیںگے اور انہیں آج نہیں تو کل اس کا جواب دینا ہوگا ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist