• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں: ٹرمپ ناٹو ممالک سے شدید ناراض

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2026
0 0
A A
ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں: ٹرمپ ناٹو ممالک سے شدید ناراض
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو اب شمالی بحر اوقیانوس کے فوجی اتحاد (نیٹو) کی حمایت کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے نیٹو ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لینے کی آمادگی نہ ہونے پر سخت تنقید کی حالانکہ یہ ممالک تہران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے خلاف واشنگٹن کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ "ٹروتھ سوشل” پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ نیٹو کے بیشتر ممالک نے امریکہ کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ فوجی مداخلت کی خواہش نہیں رکھتے۔ انہوں نے اتحاد کو "ون وے ٹریفک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنے ارکان کے تحفظ کے لیے بھاری مالی بوجھ اٹھاتا ہے لیکن ضرورت کے وقت اسے بدلے میں کوئی تعاون نہیں ملتا۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی کارروائیوں نے "شاندار کامیابی” حاصل کی ہے اور ایرانی فوج بشمول اس کا بحری بیڑہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے بہ قول ہر سطح پر ایرانی قیادت کا بھی صفایا کر دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ اس کامیابی کے بعد امریکہ کو نیٹو یا جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا جیسے دیگر شراکت داروں کی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک "دنیا کا طاقتور ترین ملک” ہونے کے ناطے کسی بھی بیرونی امداد کے بغیر کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسی تناظر میں امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے استقبال کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایرانی فضائیہ کا مکمل خاتمہ” کر دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے ملک کو آبنائے ہرمز یا خطے میں جاری دیگر کارروائیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیٹو میں واشنگٹن کے اتحادی "ایران کے معاملے میں ہماری مدد نہیں کرنا چاہتے”۔ ان کے بقول یہ اتحادی "تعاون کے امتحان میں ناکام” ہو گئے ہیں اور امریکہ ان کے اس انکار کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے امریکی فوجی برتری اور تنہا کارروائی کی صلاحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "اتحادیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں کسی کی ضرورت نہیں”۔ایک اور متعلقہ تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر” تھا لیکن امریکی افواج نے "ایران میں تمام اہداف کو نشانہ بنایا” ہے، تاہم جزیرہ خارک میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ صرف ایک گھنٹے کے اندر ایران کی بجلی کاٹ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران میں ایک "شاندار انتظامیہ” ہوگی اور یقین دلایا کہ فوجی کارروائیاں بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist