نئی دہلی ، ہمارا سماج:چوہان با نگر وارڈ 227 سے کانگریس اُمیدوار شگفتہ چودھری کی حمایت میں گلی نمبر6 چوہان بانگر میں جلسہ عام کا انعقاد سلطان کھلونے والوں کی صدارت میں کیا گیاجس میں مقامی لوگوں نے کانگریس کو حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی۔جلسہ کا آغاز شاہد قریشی اور ان ٹیم نے چودھری متین احمد چودھری زبیر احمد کو نوٹوں کا ہار پہنا کر کیا۔ زبیر احمد نے کہا کہ آج سے ایک سال قابل میں نے آپ لوگوں جو وعدے کئے تھے ان کو وقت پر پورا کیا جن میں سب سے اہم لڑکیوں کیلئے لائبریری،صفائی ملازمین کی حاضری عوام خود لگائیں گے،لنٹروں پر رشوت کو ختم کرنا،اور وارڈ میں صفائی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے لڑکیوں کے لئے لائبریری بنائی تو لڑکوں نے مطالبہ کیا ہم نے بھی ووٹ دیا ہے ہمیں بھی لائبریری چاہئے،میں آج آپ سے وعدہ کرتا لڑکوں کو بھی لائبریری بنا کر دیں گے ساتھ ہی چوہان با نگر وارڈ میں نالیوں کو پاٹنے کا کام کریں گے۔
چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ سب سے بڑی طاقت ہے اور اس طاقت کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔ تاکہ آپ کے علاقے میں ترقیاتی کام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلم پور اسمبلی حلقہ میں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے تیس سال زائد ہوگئے ہم ہمیشہ لوگوں کے درمیان رہتے ہیں،لیکن ایک دو مرتبہ عوام نے دوسرے لوگوں کو موقع دیا لیکن وہ آج اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔