• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 6, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 6, 2025
0 0
A A
ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے ایک حصے کے طور پر حماس کے ایک ذریعے نے ’’ العربیہ ‘‘ کو بتایا ہے کیا کہ حماس نے اسرائیلیوں کی لاشیں جمع کرنا شروع کر دی ہیں اور مصر کے ذریعے مشن کو مکمل کرنے کے لیے مخصوص علاقوں میں فضائی بمباری روکنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زندہ یرغمالیوں کی حوالگی ایک مرحلے میں ہوگی۔ اس معاملے میں امریکی لچک کے تناظر میں لاشوں کی حوالگی میں کچھ وقت لگے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک حماس کو قطر کے ذریعے امریکی ضمانتیں ملی ہیں جس میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلیوں کے مستقل انخلاء کی شرط رکھی گئی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ حماس نے بین الاقوامی نگرانی میں فلسطینی- مصری کمیٹی کو ہتھیار دینے پر رضامندی ظاہر کی اور امریکہ کو اس کی منظوری سے آگاہ کیا۔ذریعہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک حماس کے رہنماؤں کی غزہ کی پٹی سے روانگی ان کے اپنے فیصلے پر منحصر ہے۔ اس حوالے سے امریکی ضمانتیں ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے ثالثوں کو لاشوں اور یرغمالیوں کی فہرست فراہم کی ہے جو اسرائیل کو پیش کی جائے گی تاکہ ان کی صحیح تعداد معلوم ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مذاکرات تیز اور گہرے ہوں گے۔ یہ تحریک کے مفاد میں ہے کہ شرائط پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے۔ تاہم انہوں نے اسرائیل پر مسلسل بمباری اور تباہی کے ذریعے ٹرمپ کے منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔ حماس رہنما نے زور دیا کہ حماس جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے اور اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسے گی۔اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ایک متعلقہ تناظر میں حماس نے تبادلے کے معاہدے کے حصے کے طور پر فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے تقریباً ایک ہفتہ قبل امریکی صدر کی جانب سے جس امن منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی تھی اس میں انخلاء کے لیے کوئی درست ٹائم لائن یا واضح راستہ نہیں بتایا گیا تھا۔ تاہم اس میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اسرائیلی افواج یرغمالیوں کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے طے شدہ لائن پر پیچھے ہٹ جائیں گی۔ تمام فوجی کارروائیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ مکمل اور بتدریج واپسی کی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں۔ٹرمپ کے اعلان سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فوج دوبارہ تعینات کرے گا اور غزہ کے اندر تزویراتی طور پر اہم علاقوں کا کنٹرول جاری رکھے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس کی تخفیف اسلحہ اور پٹی کو غیر مسلح کرنے کا عمل یا تو سفارتی طور پر یا ضروری ہوا تو فوجی طور پر ہوگا اور یہ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق ہوگا۔ گزشتہ روز اسرائیلی عوام سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں نیتن یاہو نے اپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے اندر گہرائی میں موجود رہے گی تاکہ اسرائیل کی سلامتی کی حفاظت کی جا سکے اور جنگ کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    فلوٹیلا کارکنوں کا اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویےکا انکشاف

    اکتوبر 6, 2025
    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    ہم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار دینے پر اتفاق کیا ہے: حماس

    اکتوبر 6, 2025

    اظہارِ رائے پر قد غن اور جبری توہین عالمی جرم

    اکتوبر 6, 2025
    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج

    اکتوبر 6, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist