ریاض :سعودی وزیر مالیات محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت میں ڈیٹا مراکز کے ساتھ سفارت خانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا اور ہم تیل کے بدلے "ڈیٹا” برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔الجدعان کے مطابق "ڈیٹا مراکز کو دیگر ممالک منتقل کرنے کے حوالے سے امریکیوں اور یورپیوں کو اہم ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔ ہم اس وقت اس مسئلے کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک وضع کرنے پر کام کر رہے ہیں جہاں سعودی عرب میں ڈیٹا مراکز کے ساتھ سفارت خانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا تا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہوں”۔
سعودی وزیر نے واضح کیا "تیل کی برآمد کے بدلے ہم ڈیٹا برآمد کریں گے، ہمیں دوسرے ممالک کو توانائی برآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، وہ اس ڈیٹا کو مملکت میں استعمال کریں گے تا کہ بعد ازاں اسے برآمد کر سکیں”۔












