• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ویسٹ انڈیز کے لارنس رو اپنی77ویں سالگرہ آج منائیں گے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 8, 2026
0 0
A A
ویسٹ انڈیز کے لارنس رو اپنی77ویں سالگرہ آج منائیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ٹسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ویسٹ انڈیز کے لارنس رواپنی77ویں سالگرہ 8 جنوری کو منائیں گے۔ وہ 1949میں اس دن کنگسٹن، جمائیکا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کونیوزی لینڈکے خلاف کنگسٹن میں فروری1972میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ میں427 منٹ میں19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے214 رن بنائے تھے۔ ان سے پہلے انگلینڈکے ٹپ فوسٹر نے اور انکے بعد سری لنکا کے برینڈن کروپو نیوزی لینڈکے میتھو سنکلیر اورٖٖڈیون کونوے، ویسٹ انٖڈیز کے کائل میرس اور جنوبی افریقہ کے جیک روڈولف اپنے پہلے ٹسٹ میں ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ میں لارنس رونے153 منٹ میں 13 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر100 رن بنائے تھے۔ وہ پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی تھے بعد میں پاکستان کے یاسرحمید نے بنگلہ دیش کے خلاف کراچی میں اگست 2003میں دونوں اننگوں میں سنچریاں بناکر انکی برابری کی تھی۔
بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے لارنس رو نے اپنا آخری ٹسٹ میچ نیوزی لینڈکے خلاف آکلینڈمیں فروری۔مارچ1980 میں کھیلا تھا۔ اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں انہوں نے پچاس اور دوسری میں پانچ رن بنائے تھے۔ انکے پہلے ٹسٹ کی طرح یہ ٹسٹ بھی کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
لارنس رو نے کل30 ٹسٹ میچ کھیلے جن کی49 اننگوں میں انہوں نے43.55 کی اوسط کے ساتھ سات سنچریوں اور اتنی ہی نصف سنچریوں کے ساتھ2047 رن بنائے۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور302 رہا جو انہوںنے انگلینڈکے خلاف برج ٹاون میں مارچ 1974میں 612 منٹ میں430بالوں پر36 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
ویسٹ انڈیز میں ہوئے ٹسٹ میچوں میں انکی کارکردگی ویسٹ انڈیز سے باہرہوئے میچوں کے مقابلے کافی اچھی رہی تھی۔ویسٹ انڈیز میں1972-اور1976کے درمیان انہیں جن16 ٹسٹ میچوں کی24 اننگوں میںبلے باز کا موقع ملاتھا اس میں انہوں نے59.54 کی اوسط کے ساتھ پانچ سنچریوںاور دو نصف سنچریوں کی مدد سے1310 رن بنائے تھے۔ ایک مرتبہ صفرکا شکارہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور302 رن رہا تھا۔ویسٹ انڈیز سے باہر انہیں1975اور 1980 کے درمیان جن 14 ٹسٹ میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا تھا انکی25 اننگوں میں وہ29.48 کی اوسط کے ساتھ دو سنچریوں اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے737 رن بنانے میںکامیاب رہے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور107رن رہا جو انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف برسبین میں نومبر 1975 میں 267 منٹ میں235 بالوں پر15 چوکو ں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس ٹسٹ میں آسڑیلیا نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور یہ ٹسٹ ویسٹ انڈیز سے باہر لارنس روکا پہلا ٹسٹ میچ بھی تھا۔
لارنس رو نے1975- اور1980 کے درمیان جن11ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی انکی آٹھ اننگوں میں17.00کی اوسطاور55.73کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک نصف سنچری کی مدد سے136 رن بنائے۔ اپنے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جوانہوں نے آسڑیلیا کے خلاف سڈنی میں28 نومبر1979 کوکھیلا تھا، 147 منٹ میں89 بالوں پرپانچ چوکوں کی مدد سے60 رن بنائے تھے جو اس قسم کے کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    عالمی برادری جنگ زدہ فلسطینیوں کے مسائل کوکم کرنے میں کردار ادا کرے: ریڈ کراس سربراہ کا مطالبہ

    فروری 1, 2026
    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    امریکی سینٹکام کی پاسدارانِ انقلاب کو سمندری حدود میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی ہدایت

    فروری 1, 2026
    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    امریکہ نے سعودی عرب کیلئے کئی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کو منظوری دی

    فروری 1, 2026
    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    ایران پابندیاں اٹھائے جانے کے بدلے جوہری ہتھیار سے دست برداری کیلئے تیار: عراقچی

    فروری 1, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist