• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ہنگامہ جو ہے برپا

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 11, 2023
0 0
A A
ہنگامہ جو ہے برپا
Share on FacebookShare on Twitter

آئے دن جمہوری اقدار کے پرخچے اڑانے والی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کو ان دنوں پتنگے لگے ہوئے ہیں۔اور جیسا کہ روایت ہے کہ اس کا کوئی نہ کوئی سپہ سالار زبانی تلوار بازی کرنے میدان میں اتارا جاتا ہے جو بات کا بتنگڑ بنا کر یہ باور کراتا ہے کہ اس ملک پر ماضی میں حکومت کرنے والی پارٹیاں ملک دشمنی میں ملوث رہی ہیں اور بی جے پی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو دنیا کے نقشہ پر پہچان دلا سکتی ہے۔راہل گاندھی کو ملک کی سالمیت کے لئے ایک خطرہ بتانے والے بی جے پی لیڈر کرن رجیجو اس کی تازہ مثال ہیں۔
بی جے پی کی یہ مجبوری بھی ہے کہ اسے کسی نہ کسی طرح نان ایشو کو ایشو بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ملک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کلین سویپ کی توقع کو زبردست دھچکا لگا ہے ساتھ ہی ضمنی انتخابات میں بھی اسے مختلف ریاستوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اور اسی درمیان بھارت جوڑو یاترا سے کانگریس کےلئے ملک کے شہریوں کی ہمدردی بڑھتی جارہی ہے اور اس کا ثبوت بھی ملنا شروع ہو گیا ہے۔ موجودہ کانگریس پارٹی پر براہ راست حملہ سے بھی بی جے پی ہچکچا رہی ہے کیونکہ کانگریس صدر کی حیثیت سے کھڑگے کھڑے ہیں جو ایک دلت چہرہ ہیں اور ان پر کیا جانے والا حملہ ملک کے دلتوں کی بد زنی کا باعث بھی ہو سکتاہے ایسے میں لے دے کر راہل گاندھی ہی بچتے ہیں جن کے خلاف زہر اگلا جا سکتا ہے۔راہل گاندھی اس لئے بھی بی جے پی کے نشانے پر ہیں کہ انہوں نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کھل کر آر ایس پر براہ راست بیان دینا شروع کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے یہ دیکھ لیا ہے کہ ملک میں نفرت کی کاشت کون کر رہا ہے، لہٰذا ادھر ادھر نشانہ بازی کرنے اور اشارے کنائے میں بات کرنے کے بجائے انہوں نے ہندوتوا کے بنیادی فلسفہ کو ہی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔راہل گاندھی کو یہ کام اس لئے بھی کرنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سافٹ ہندوتوا اور ہارڈ کور ہندوتوا جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ،اگر کچھ ہوتی ہے تو وہ سناتنی پرمپرا ہے جس کو ملک کے اکثریتی ہندو مانتے ہیں اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی آئین ہند کی تشکیل کی گئی تھی۔لیکن اس آئین کے سب سے بڑے ناقدوں نے ہی آج مذہبی منافرت کے زینے سے بھارت کی اس عظیم روایت کے شامیانے میں اتنے سوراخ کر دئے ہیں کہ آج ملک کے لوگوں کو نفرت کی آندھی سے کہیں پناہ نہیں مل رہا ہے۔یقینا اس سچائی کا اعتراف کرنے والے ملک میں کروڑوں ہیں لیکن آگے بڑھ کر اس ماحول کو ختم کرنے کےلئے کوئی تیار نہیں۔
راہل گاندھی نے سر سے کفن باندھ کر اس جھوٹے ہندوتوا کو چیلنج کیا ہے اور اسی وجہ سے وہ نہ صرف ہندوتوا کے نشانے پر ہیں بلکہ نام نہاد سوشلسٹ بھی ان سے خائف ہیں کیونکہ سب کو اپنا ووٹ کھسکتا نظر آ رہا ہے اور کوئی بھی پارٹی اپنے اقتدار کو کھونا نہیں چاہتی۔
ابھی جس طرح بی جے پی راہل گاندھی پر حملہ آور ہو رہی ہے اس کی بڑی وجہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ ہنڈن برگ نے مودی اقتدار کے فائننسر اڈانی پر براہ راست حملہ کر دیا ہے اور اس راز کو فاش کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مقبولیت سوائے ایونٹ مینجمنٹ کے اور کچھ نہیں اور اس پر مذہبی آستھا کا تڑکا لگا کر عام شہریوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ملک کے قیمتی اثاثوں کو پرائیوٹائزیشن کے نام پر اڈانی اور امبانی جیسے گنتی کے چند لوگوں کو اس لئے لیز پر دیا جارہا ہے تاکہ وہ بی جے پی کے پارٹی فنڈ میں ہزاروں روپئے دے سکیں۔پورا ملک بے روزگاری اور مہنگائی سے خستہ حال ہے لیکن سرکار انتخاب در انتخاب سرکار بنانے اور گرانے کے کام میں مشغول ہے۔ایسے حالات میں ایک بار پھر عام انتخاب ہونے والا ہے اور سرکار کی مجبوری ہے کہ وہ انتخابی میدان میں جاکر عوام کے سامنے اپنا دس سالہ رپورٹ کارڈ پیش کرے لیکن اس کے سامنے ترقی کا کوئی ایسا کارنامہ نہیں ہے جس کے مد نظر عام لوگ اسے ووٹ دیں۔
راہل گاندھی اس سلسلے میں کھل کر بات کر رہے ہیں۔لیکن حزب اختلاف میں موجود کانگریس کے علاوہ باقی ساری پارٹیاں علاقائی ہونے کی وجہ سے کانگریس سے اس لئے خوفزدہ ہیں کہ وہ اس محاذ کے لیڈر نہ بن جائیں۔
لندن میں راہل نے موجودہ ملک کے سیاسی حالات کا جو تجزیہ پیش کیا ہے وہ حقیقت حال ہے لیکن بی جے پی کے دم پر پیر رکھنے کے مترادف ہے اور اس سے اس کاچراغ پا ہونا فطری ہے۔کیونکہ یہ پارٹی اور اس کے اندھ بھکتوں کو مودی اینڈ کمپنی نے یہی سمجھا رکھا ہے کہ بھارت بہت جلد وشو گرو بننے والا ہے۔مودی کی بی جے پی کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے اپنے کارپوریٹ دوستوں کی مدد سے ملک کے تمام میڈیا ہاؤ س کو خرید لیا ہے اور تمام سرکاری ایجنسیوں کا استعمال اقتدار پر برقرار رہنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔ایسے میں راہل گاندھی کو ملک کے لئے خطرناک ثابت کرنے کے سوا ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔کیونکہ راہل گاندھی کی وجہ سے نہ صرف مودی بلکہ ان کے فائننسروں کی ساکھ کو بھی زبردست دھکا لگا ہے اور اس نقصان کو برداشت کرنا بی جے پی اور آر ایس کے بس کی بات نہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist