• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مانف کو بند کرنے کی وجہ کیا ہے؟ فیصلہ آپ کریں۔امام علی فلاحی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 11, 2022
0 0
A A
مانف کو بند کرنے کی وجہ کیا ہے؟ فیصلہ آپ کریں۔امام علی فلاحی
Share on FacebookShare on Twitter
ملک کی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں میں ہائر ایجوکیشن کی کمی کو دور کرنے کی غرض سے "یو پی اے” حکومت نے ’مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ‘ اسکیم کی شروعات کی تھی تاکہ اقتصادی حالات سے دوچار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو اور اس اسکیم کے سہارے اپنی تعلیم پوری کرکے خود کفیل ہوں اور ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکیں۔ لیکن حال ہی میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کا خواب دکھانے والی اس اسکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں بتایا کہ اقلیتی طبقے کے ریسرچ اسکالرس کو ملنے والی مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو اس تعلیمی سال سے بند کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے جمعرات کو لوک سبھا میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ MANF  کئی دیگر اعلیٰ تعلیم کے اسکیموں کے ساتھ اوور لیپ کر رہا تھا۔
چونکہ ایم اے این ایف اسکیم حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی اعلیٰ تعلیم کے لیے کئی دیگر فیلوشپ اسکیموں کے ساتھ اوورلیپ  کر رہی تھی اور اقلیتی طلبہ کو پہلے سے ہی اس طرح کی اسکیموں کے تحت  پیسے مل جاتے تھے اس لیے حکومت نے 2022-23 سے ایم اے این ایف اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قارئین! یہ جو فیلو شپ دی جاتی ہے یہ فیلو شپ ان لوگوں کی دی جاتی ہے جو  پی ایچ ڈی کرتے ہیں، جو لوگ لوگ کسی یونیورسٹی یا کالج میں ریسرچ کرتے ہیں اور آپ اس بات سے بخوبی واقف ہونگے گے کسی بھی ملک کی ترقی اسکے ریسرچر پر ہی منحصر ہے، جس ملک میں ریسرچ نہ ہو وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا ہے اور آج انہیں رسرچر کو فیلو شپ سے روک کر انہیں رسرچ کرنے سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آپ کو معلوم ہوگا کہ کسی بھی قوم و ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہو سکتی ہے جب اسکے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہوں، جس ملک ملک و قوم میں تعلیم یافتہ افراد نہ ہوں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا، آپ کو بغداد کا وہ واقعہ یاد ہوگا جب انکی لائیبریری کو نظر آتش کر دیا گیا تھا، کبھی آپ نے غور کیا؟ کیوں آگ لگایا گیا تھا بغداد کے کتب خانے کو؟
وہ اس لئے کہ جب تاتاری دشمنوں نے دیکھا کہ بغدادی مسلمان جو ترقی کا راستہ ہموار کرتا ہی جا رہا ہے اور عروج کا سفر طے کرتا ہی جا رہا ہے، اسکی وجہ کیا ہے؟  پھر پتہ چلا کہ بغدادی مسلمان کے ترقی کا سب بڑی وجہ یہ ہے کہ انکے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد بے شمار ہے۔
اگر انکی لائیبریری کو آگ زن کردیا جائے تو انکی تنزلی انکا مقدر بن جائے گی، یہی وجہ رہی کہ جب تاتاریوں نے بغداد پر قبضہ تو سب سے پہلے شہر بغداد کی لائیبریری کو نظر آتش کیا، کہا جاتا ہے کہ اسمیں اتنی کتابیں تھی کہ وہ کتب خانہ تین دن تک چلتا رہا اور اسکے بعد بھی کچھ کتابیں بچ گئیں جنہیں تاتاریوں نے دریا کے حوالے کردیا۔
قارئین! آج جس ملک کے ہم شہری ہیں اس ملک‌ کی باگ ڈور آج وہ لوگ سنبھالے ہوئے ہیں جنکی تمنا اور جنکی آڈیولیوجی یہ ہے کہ اس ملک کو ہندو راشٹر بنا دیا جائے اور ان ہی کی ہمیشہ حکومت چلتی رہے اور انہیں معلوم ہے کہ اس حکومت کی برقراری میں جو سب سے بڑی وجہ ہے، وہ یہ ہے کہ لوگوں کو سوال کرنے سے روک دیا جائے، سرکار کچھ بھی کرے لیکن کوئی اسکے خلاف آواز نہ اٹھائے۔
یہی وجہ رہی کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ایک رسرچ اسکالر شبلی آزاد نے کہا کہ MANF کو بند کرنے کا جو سب سے بڑی وجہ ہے وہ یہ کہ جب بھی کوئی حاکم کسی پر بآسانی اور مسلسل حکومت کرنا چاہتا ہے تو  وہ اس شخص پر حکومت کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو اس سے کچھ سوال نہ کرے اور حاکم اپنی من مانی سے حکومت کرتا رہے اور آج بھی ہماری سرکار ہم سے یہی چاہتی ہے کہ ہم سرکار سے کسی چیز کا سوال نہ کریں، کسی مدعے پر آواز نہ اٹھائیں، یاد رکھیں اپنی آواز کو پست رکھنا اپنے حق کے لئے نہ لڑنا یہ کسی عالم شیوہ نہیں بلکہ ایک جاہل ہی کر سکتا ہے۔
رہی بات حکومت کی جو یہ کہہ کر ایک بہانہ تلاش کر رہی ہے کہ مانف دیگر اسکیموں کے ساتھ اورلیپ کر رہی ہے تو کیا اسکا یہی سولیوشن ہے کہ اب اس فیلو شپ کو بند کر دیا جائے ؟
قارئین کو ذرا اس بات بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ہے جو دیگر اسکیمیں ہیں وہ سالانہ ہیں اور مانف اسکیم جو ہے وہ ماہانہ ہے، سالانہ جو اسکیم دی جاتی ہے وہ اسکالرشپ کہلاتی ہے، ماہانہ جو اسکیم دی جاتی ہے وہ فیلوشپ کہلاتی ہے، اسکالر شپ کی رقم کم ہوتی ہے اور فیلوشپ کی رقم زیادہ ہوتی ہے۔ غرض یہ کہ فیلوشپ اور اسکالرشپ میں آسمان و زمین کا فاصلہ ہے، چہ جائیکہ اسکالر شپ کی وجہ سے فیلوشپ بند کر دیا جائے۔
یاد رکھیں اگر مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کر دیا گیا تو اقلیتوں میں کی اقلیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا، کیونکہ ابھی تک وہ اسی بھروسہ سے اعلیٰ تعلیم کو حاصل کرتے تھے اگر انہیں یہ فیلوشپ دینا بند کردیا جائے گا تو وہ بھی اعلیٰ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور انکی نسلوں میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کڑی ٹوٹ جائے گی جس کی وجہ سے ملک کی ترقی بھی تنزلی کا شکار ہو جائے گی، ابھی تو چند ہی چیزں  بیچی ہیں سرکا نے جب سب کچھ لٹ جائے گا تو کیا ہوگا ہندوستان کا؟ فیصلہ آپ کریں۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    مارچ 8, 2026
    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور  کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    مارچ 8, 2026
    خلیجی ممالک سے ہوئےحملوںکیلئے ایران نے معافی مانگی

    خلیجی ممالک سے ہوئےحملوںکیلئے ایران نے معافی مانگی

    مارچ 8, 2026
    جموں کی خواتین نے اپنی بااختیار بنانے کی  اسکیموں کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

    جموں کی خواتین نے اپنی بااختیار بنانے کی اسکیموں کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

    مارچ 8, 2026
    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    ایران کی معافی پر ٹرمپ نےمشرقِ وسطیٰ کا ہارنے والا قرار دیا

    مارچ 8, 2026
    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور  کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    گھریلو ایل پی جی سلنڈر 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر 114.50روپے مہنگا

    مارچ 8, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist