• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کرناٹک کے بعد آئندہ انتخابات کی پالیسی کیا ہونی چاہیے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 9, 2023
0 0
A A
کرناٹک کے بعد آئندہ انتخابات کی پالیسی کیا ہونی چاہیے
Share on FacebookShare on Twitter

جمہوریت میں سب سے بڑی طاقت عوام کے پاس ہوتی ہے ، اقتدار کس کے پاس رہے گا ، کس پارٹی کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہوتاہے لیکن عملی طور پر اس کا مظاہرہ اسی وقت سامنے آتاہے جب عوام میں شعور ہوتاہے ،بیداری ہوتی ہے ، عوام کو اپنے حقوق اور ووٹنگ کی اہمیت کا اندازہ ہوتاہے ۔ جب عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت کا اندازہ ہوتاہے تو اس کا صحیح استعمال کیا جاتاہے اور ایک ایسی پارٹی کو اقتدار سونپا جاتاہے جوعوام کیلئے فکر مند ہوتی ہے ، ملک کا ماحول پرامن رکھتی ہے ، رعایاکے حقوق کا احترام کرتی ہے لیکن جب عوام کو اپنے اختیارات اور ووٹ کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتاہے تو اس کا غلط استعمال ہوجاتاہے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ نا اہل اور فرقہ پرست لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار چلا جاتاہے جس کی وجہ سے پورا ملک اور صوبہ تباہی وبربادی کا شکار ہوجاتاہے ۔ عوام کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑتاہے ، پریشانیوں اور دقتوں کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے لیکن اچھی بات یہ ہوتی کہ جمہوریت میں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا ہر پانچ سال پر موقع بھی مل جاتاہے جس کا فائدہ کرناٹک کی عوام نے اچھی طرح اٹھایا اور اپنی گذشتہ غلطیوں کی سدھار کرتے ہوئے فرقہ پرست پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دیا ۔
کرناٹک کا انتخاب بہت اہم تھا ، ایک طرف فرقہ پرستی کی بنیادپر سیاست کی جارہی تھی ، مذہب کے نام پر ووٹ مانگاجارہاتھا، مسلمانوں سے نفرت پیداکرکے الیکشن جیتنے کی تیاری کی گئی تھی ، حجاب پر پابندی لگاکر الیکشن میں ووٹ ملنے کی امید ظاہر کی گئی تھی ، مسجدوں اور اوقاف کی جائیداد پر قبضہ کرکے الیکشن کا راستہ اختیار کیاگیا تھا لیکن کرناٹک کے عوام نے ذمہ داری اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ، مذہب کے نام پر کی جانے والی سیاست کو مسترد کردیا ، مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والوں کو واضح طور پر جواب دیا اور اس پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کیا جس نے سیکولرزم کے ایجنڈا پر سیاست کی ، عوام کو روزگار دینے ، مہنگائی سے نجات دینے ، فرقہ پرستی کو ختم کرنے اور سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کا وعدہ کیا ۔کرناٹک کے عوام کی یہ سمجھداری ، ان کا انتخابی شعور اور ذمہ دارانہ ووٹنگ قابل مبارکباد ہے اور پورے ملک کیلئے ایک آئیڈیل ہے ۔ فرقہ پرستی ، اسلاموفوبیا ، مہنگائی ، بے روزگاری خواتین اور انسانی حقوق کی پامالی جیسے سنگین مسائل سے صرف کرناٹک نہیں بلکہ پورا ملک دوچار ہے ۔ ہر جگہ عوام کو ایسے ہی مسائل اور دشواریوں کو سامناہے ۔ ایسے میں عوام کو کرناٹک کے انتخابات سے سبق سیکھنے کی ضرور ت ہے ۔ الیکشن میں مذہب ، فرقہ اور ذات پات سے اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے تبھی ریاست اور ملک کی ترقی کے راستے ہموار ہوسکتے ہیں ۔ جس طرح کرناٹک کے عوام نے مسیج دیا ہے کہ مذہب کے نام پر ووٹ کرنے والے عوام کو تقسیم کرتے ہیں ،وہ ریاست کی ترقی کی فکر نہیں کرتے ہیں بلکہ صرف ہندو مسلمان کے نام پر نفرت پھیلاکر ووٹ مانگتے ہیں ایسے لوگوں کو اب اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے کہ کیوں کہ عوام کا مسئلہ مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ ، امن و سلامتی اور آپسی بھائی چارہ کا فروغ ، تعلیم کے مواقع ، خواتین کے حقوق کی بحالی اور دوسرے مسائل ہیں ۔
کرناٹک کے عوام نے بہت امنگوں اور جذبات کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیکر سرکار بنائی ہے اور توقع سے بڑی کامیابی ملی ہے اس لئے اب بر سر اقتدار پارٹی اور وزیر اعلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں ، ریاست میں امن وسلامتی کی بحالی کو یقینی بنائیں ، شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں ، پولس محکمہ کو ہدایت دیا جائے کہ فرقہ پرستی اور اشتعال انگیزی کے واقعہ پر سخت نظر رکھی جائے ، اسلاموفیا کو بڑھاوادینے والوں ، نفرت بھڑکانے والوں اور ماحول خراب کرے والوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ ایسے عناصر پر پابندی لگائیں ۔
کرناٹک جنوبی ہند کی سب سے اہم ریاست ہے جہاں کانگریس پر ایک مرتبہ پھر عوام نے بھروسہ جتایاہے اور اقتدار میں پہونچایاہے ، آئندہ دنوں میں راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں انتخابات ہونے ہیں اس کے بعد سال 2024 میں عام انتخابات ہوں گے ۔ اس لئے کانگریس کو ابھی سے اپنی پالیسی بھی بنانی ہوگی ، کرناٹکا میں جس طرح کانگریس نے پالیسی بنائی ہے اس کا پورے ملک میں تجربہ کیا جاسکتاہے اور یہ کانگریس کے حق میں بہتر ہوسکتاہے ۔ کرناٹکا میں کانگریس عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے دیگر ریاستوں اور لوک سبھاانتخابات میں بھر پور فائدہ اٹھاسکتی ہے لیکن اگر کانگریس نے یہاں کوتاہی کی ، سستی سے کام لیا ، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پور انہیں کیا تو پھر آئندہ انتخابات میں نقصان اٹھاناہوگا مخالف پارٹیاں کانگریس کے خلاف مہم چلانے میں بڑی حدتک کامیاب ہوسکتی ہے ۔
منتخب حکومت کی ترجیحات میں لاءاینڈ آڈر کو بہتر بنانا ، سبھی کیلئے انصاف ، مساوات ، آزادی اور بھائی چارہ فراہم کرنا سر فہرست ہونا چاہیے ، قانون کا احترام اور اس کا خوف عوام کے درمیان پیدا کیا جائے ، پولس انتظامیہ اپنی قانون کی حکمرانی کو یقین بنائے ، دستور کی حکمرانی میں عوام کو حوصلہ ملتاہے ، ملک ترقی کرتاہے اور پورا سماج آگے بڑھتاہے کیوں کہ کسی کے ساتھ بھید بھاؤنہیں ہوتاہے ، کسی کو کسی طرح کی زیادتی اور پریشانی لاحق ہونے کا مسئلہ نہیں رہتاہے ۔ اس لئے سبھی کو ساتھ لیکر چلنا ، ہندو اور مسلمانوں کے درمیان پیدا کئی گئی نفرتوں کو ختم کرکے بھائی چارہ کا ماحول قائم کرنا بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیے تاکہ ریاست ترقی کرسکے ، عوام چین وسکون کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے ، روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ، غریبوں اور کمزورں کا خاص خیال رکھاجائے ۔ عوام کے مسائل اور ضروریات کو پورا کرنے والی حکومت ہمیشہ عوام کی نظروں میں مقبول بنتی ہے اور آئندہ کیلئے حکومت کرنے کا موقع بھی ملتاہے ۔کیوں کہ عوام سمجھدار ، ذی شعور اور فکر مند ہیں ۔

ڈاکٹر محمد منظور عالم

(مضمون نگار آل انڈیاملی کونسل کے جنرل سکریٹری ہیں )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist