• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 13, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

موجودہ سیاسی منظر نامہ میں کہاں کھڑے ہیں مسلمان ؟

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 8, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستان کا موجودہ سیاسی منظرنامہ ایک نازک اور نرغے دار دور سے گزر رہا ہے، جہاں جمہوری اقدار کو نہ صرف چیلنج کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کو ایک منظم سیاسی، سماجی اور نفسیاتی دباؤ میں رکھا جا رہا ہے۔ آزادی کے بعد شاید یہ پہلا موقع ہے جب مسلمان بطور ایک بڑی اقلیت اتنے غیر یقینی، بے سمت اور عدم تحفظ کے شکار نظر آتے ہیں۔
ایک طرف ہندوتوا سیاست کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ریاستی مشینری، عدلیہ، میڈیا حتیٰ کہ تعلیمی ادارے بھی اس بیانیے کو تقویت دے رہے ہیں۔ دوسری طرف مسلمانوں کے سیاسی نمائندے یا تو مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں یا ایسے اتحادوں کا حصہ ہیں جو صرف انتخابی فوائد کے لیے انہیں استعمال کرتے ہیں۔ مسلمان ووٹ بینک تو ہیں، مگر سیاسی ایجنڈا طے کرنے کا اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔
موجودہ حکومت نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کا نعرہ تو دیا، مگر عملی سطح پر مسلمانوں کے ساتھ تفریق، لنچنگ کے واقعات، یکطرفہ این آئی اے اور یو اے پی اے کی کارروائیاں، وقف جائیدادوں پر حملے، تعلیمی اداروں میں مسلم طلبہ کی حوصلہ شکنی اور روزگار میں مسلسل گراوٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمانوں کو حاشیے پر دھکیلا جا رہا ہے۔
انتخابات کے دوران سیاسی جماعتیں مسلمانوں کی بات ضرور کرتی ہیں، لیکن انتخابات کے بعد ان کے مسائل کو ہمیشہ نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کے پاس کوئی مضبوط، متحرک اور نظریاتی قیادت نہیں جو ان کے اجتماعی مفادات کے لیے مؤثر آواز بلند کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کے خلاف نہ پارلیمنٹ میں مؤثر آواز سنائی دیتی ہے اور نہ سڑکوں پر مؤثر احتجاج نظر آتا ہے۔
کچھ مسلم رہنما جذباتی بیانات سے وقتی ہمدردی ضرور حاصل کر لیتے ہیں، لیکن قوم کی طویل مدتی سمت طے کرنے، تعلیمی، سیاسی اور معاشی اصلاحات پر کوئی ٹھوس حکمت عملی سامنے نہیں آتی۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جیسے ہی کوئی مسلم کمیونیٹی کی فلاح و بہبود کی بات کرتا ہے اسے ساری سرکاری ایجنسیاں بد عنوان اور ملک کا غدار ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیتی ہیں ۔مثالیں لاتعداد ہیں لیکن اسے پیش کرنے کا یہ موقعہ نہیں ۔جبکہ دوسری طرف دلت، آدیواسی، پچھڑا طبقہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے زیادہ منظم اور سیاسی طور پر متحرک ہو چکا ہے۔اور انہیں اس راہ پر آگے بڑھنے میں نہ صرف حکومت وقت بلکہ تمام سیاسی پارٹیاں آئے دن نئے نئے پروگرام اور پالیسیاں بنا رہی ہیں ۔جمہوری نظام میں احتجاج کا حق ہی وہ واحد حق ہے جو مظلوموں کو حاصل ہے ،لیکن اب ملک میں اس حق کا استعمال بھی مسلمانوں کے لئے جائز نہیں رہا ۔کیونکہ اس کے بعد پولیس ان کو کس کس دفعہ میں ملوث کر دیگی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
آج مسلمانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتجاج سے آگے بڑھ کر تعمیراتی سیاست کی طرف آئیں۔لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ یہ کیونکر ممکن ہے ؟مسلمان  اپنے تعلیمی ادارے، میڈیا پلیٹ فارم، سیاسی تربیتی ادارے اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کو بغیر حکومت کی  مرضی کے کیونکر مضبوط کریں۔ بھارت کے مسلمانوں کو یہ مشورہ دے دینا تو بہت آسان ہے کہ وہ مظلومیت کے بیانیے سے نکل کر قیادت، جدوجہد اور حکمتِ عملی کے دائرے میں قدم رکھیں۔لیکن کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نے مسلمانوں کے لئے سیاست میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے ؟اور دیگر سیاسی جماعتیں جیسے ہی مسلمانوں کے مسائل پر بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں بی جے پی کے لیڈر اور ان کے رفقا ان پر مسلموں کی منہ بھرائی کا ٹیگ لگا دیتی ہیں جس سے وہ ڈرتی ہیں کہ کہیں اس سے ان کے اکثریتی  طبقہ کا ووٹ متاثر نہ ہو جائے ۔اب تو سیاسی اسٹیج پر بھی مسلمانوں کی موجودگی کو شک کی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے ۔اسی لئے میں نے آغاز میں ہی عرض کیا کہ بھارت کے مسلمان ایک نازک اور نرغے دار دور سے گزر رہے ہیں ۔یہ بات کہ  اگر مسلمان اب بھی نہ جاگے تو آنے والے برسوں میں صرف ان کی شناخت نہیں، ان کی موجودگی بھی ایک سوالیہ نشان بن جائے گی۔ایک جملہ تو ہو سکتا ہے لیکن سچ یہ کہ مسلمان سویا ہی کب تھا ؟ کہ وہ اب جاگ جائے اس کی تو جاگتے جاگتے آنکھیں پتھرا گئی ہیں ۔ملک کی کون سی ایسی پارٹی ہے جس میں مسلمان نہیں ہیں ۔لیکن ان کا کام ان پارٹیوں میں صرف دری بچھانے تک محدود ہے ۔یقینا مسلمانوں کے لئے یہ وقت
خود احتسابی، خود شناسی اور اجتماعی قیادت کے قیام کا ہے ۔لیکن اس کے لئے ان کی روایتی ملی تنظیمیں بھی ناکارہ ہو چکی ہیں کہ ان تنظیموں کا بس نام باقی ہے ان کے سربراہوں کو یا تو خوفزدہ کر دیا گیا ہے یا خریدا جا چکا ہے ۔اب ساری امیدیں نئی نسل کے تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوانوں سے ہے کہ وہ اپنے ماضی اور حال سے سبق سیکھ کر اپنا مستقبل طئے کرینگے ۔  کیونکہ جو قوم اپنے حال سے سبق نہیں سیکھتی، اس کا مستقبل ہمیشہ غیروں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist