• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کہاں رکے گی سچن کی سواری

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 13, 2023
0 0
A A
کہاں رکے گی سچن کی سواری
Share on FacebookShare on Twitter

راجستھان میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان کی کشیدگی منگل کو اس سطح پر پہنچ گئی کہ سچن پائلٹ اپنی ہی حکومت کے خلاف پارٹی کی تمام ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس سے یہ واضح ہو گیا کہ پائلٹ اپنے باغیانہ رویے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سچن پائلٹ کی اشوک گہلوت کے ساتھ تناؤ اور پارٹی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ نے کانگریس کے لیے ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے اور کانگریس کے سینئر لیڈروں کو برسوں پرانا بنگال کا بحران یاد آنے لگا ہے۔تو کیا سچ مچ سچن پائلٹ کانگریس کے لیے دوسری ممتا بنرجی بننے کے راستے پر ہیں؟
یاد کیجئے نوے کی دہائی والی ممتابنرجی کو جو بنگال یوتھ کانگریس کی لیڈر تھیں اور بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا تھے ممتا سومن مترا کے ساتھ مل کر کانگریس کے لیے بہت بہتر کردار ادا کر رہی تھیں۔ کانگریس نے 1996 کے اسمبلی انتخابات میں 82 سیٹیں بھی جیتی تھیں۔ اور اس کے بعد لیفٹ فرنٹ سے مرکزی کانگریس کمیٹی کے بہتر تعلقات کو لے کر ممتا کی مرکزی کانگریس پارٹی سے ان بن ہو گئی۔ممتا لیفٹ فرنٹ کی مخالفت کر رہی تھیں اوروہ اس اختلاف کو مرکزی سرکار تک لے جانا چاہتی تھیں لیکن مرکزی کانگریس پارٹی ممتا بنرجی کے اختلاف کو مغربی بنگال تک ہی محدود رکھنے کے حق میں تھی۔اب ممتا کی سیاسی خواہش یہاں سومین مترا کے تعلقات میں دراڑ بن گئی۔ ممتا نے سومین مترا کے سامنے ریاستی کانگریس صدر کے عہدے کا دعویٰ پیش کر دیا جس میں ممتا کوشکست ہوئی اور سومن مترا اس الیکشن میں جیتنے میں کامیاب رہے، اس سے ناراض ہو کر ممتا نے نئی پارٹی ترنمول کانگریس بنائی اور آج وہ بنگال میں حکومت کر رہی ہیں۔لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا سچن پائلٹ میں ممتا بنرجی والی انرجی ہے ؟قوت برداشت ہے ؟اور زمین پر اتنی مظبوط پکڑ ہے ؟
راجستھان میں بھی پچھلے کچھ عرصے سے کانگریس کے لیے حالات نہایت نازک ہیں۔ انتخابی سال میں جب کانگریس راجستھان میں دوبارہ اقتدار میں واپسی کا خواب دیکھ رہی ہے، گہلوت-پائلٹ کشمکش اس کی راہ کو مزید مشکل بنا رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ بہت شدید رہی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے سچن پائلٹ کے لیے غدار کا لفظ بھی استعمال کیا۔ کانگریس صدر کے انتخاب کے دوران پائلٹ-گہلوت کے درمیان جاری دشمنی نے زور پکڑ لیا۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ جہاں پائلٹ باغی رویہ اختیار کر رہے ہیں وہیں کانگریس کی اعلیٰ قیادت اشوک گہلوت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
سچن پائلٹ کے رویے کو دیکھ کر سیاسی ماہرین مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سچن پائلٹ گوجر برادری میں اپنے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے تحت وہ اپنی پارٹی بنانے کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ اور لوگ یہ قیاس کررہے ہیں کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں بھی اپنا مستقبل آزما سکتے ہیں۔بی جے پی کے علاوہ عاپ میں بھی ان کی پزیرائی ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ سب قیاس آرائیاں ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ سچن پائلٹ کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ لیکن اتنی بات تو کی ہی جاسکتی ہے کہ انتخابی سال میں پائلٹ کا کوئی بھی فیصلہ راجستھان کانگریس کی صحت کو متاثر کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist