• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

*دہشت گرد کون* ؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 23, 2023
0 0
A A
*دہشت گرد کون* ؟
Share on FacebookShare on Twitter

حزب اللہ اگر دنیا کی نظر میں دہشت گرد ہے – اس سے بڑا دھشت گرد اسرائیل ہے – اور اسرائیل سے بڑے دھشت گرد امریکہ اور اس کے حواری ممالک ہیں – حزب اللہ ویسا ہی دھشت گرد ہے کہ جیسا آج سے چند سال قبل افغانستان کے چند مجاہدین دھشت گرد قرار دیئے  گئے تھے – ان کی حب الوطنی اور  دینی حمیت نے ثابت کردکھا یا کہ ساری دنیا ایک طرف ( تمام مسلم ممالک سمیت ) اور نہتا بے سرو سامان طالبان ایک طرف۔۔۔۔
جب طالبان نے   برطانیہ، روس، امریکہ کو گھر واپس بھیج کر دم لیا- تب دنیا ششدر رہ گئ ، چارو ناچار  مانا کہ طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ  اپنے ملک وقوم کے جانباز جان نثار وفادار مجاہدین ہیں-
برطانیہ جس کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا ، اس وقت بھی اس کا سورج افغان میں طلوع نہ ہوسکا – پھر روس دوسری عالمی جنگ کے بعدبزعم طاقت افغانستان میں چہل قدمی کرتا‌ہوا‌ چلا آیا‌ کہ جیسے یہاں اپنی حکومت قائم ہی کرلے گا، منہ کی کھانی پڑی ،
نائن الیون کے بعد امریکہ نے جو کچھ کیا سب نے دیکھا – فلسطین کے لیے گھڑیالی آنسو بہانے والا‌ پاکستان  امریکہ کی محبت میں "طشت” لیے کھڑا ہوگیا ، امریکہ نے ہی افغانی نوجوانوں کو تربیت دے کر ” طالبان”بنایا تھا ، روس کے خلاف اور جو کچھ ہوا دنیا نے دیکھ لیا ۔۔اسے کہتے ہیں "مکافات عمل”  بالکل اسی طرح اسرائیل نے فلسطین اتھارٹی کے خلاف ‘حماس’ کو تیار کیا – تاکہ فلسطین کے  سیاسی کاز کو نقصان پہنچاتا رہے  اور فلسطینی زمینی سطح پر مجبور و مقہور بنے رہیں – لیکن اسرائیل کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ دوسروں کےلیے گڈھا کھودنے والے اس گڈھے میں خود گرپڑتے ہیں ۔۔اور وہی ہورہا ہے –
جس طرح طالبان نے امریکہ کو ذلت آمیز شکست دےکر گھر‌ لوٹایا ۔ویسے ہی آج نہیں تو کل ” حماس ” بھی صہیونی قابض دہشت گردوں کو گھر واپس لوٹا کر ہی دم لے گا – ان شاءاللہ !
سوال یہ ہے کہ حماس کو  7/ اکتوبر کے حملے کے لیے کس نے اکسایا ؟ اور کیوں ؟ پس منظر سمجھے بغیر اس جنگ کی اصلیت سے آپ واقف نہیں ہوسکتے _  اس جنگ کی اسکرپٹ  چار ممالک نے مل کر لکھی – سب سے پہلے روس کا نام آتا ہے- روس نے حماس کو پھلجڑی دے دلاکر ورغلایا ۔۔اور حماس "نابینا بچہ”( دنیا کی نظرمیں ۔) کو  گویا دو آنکھیں مل گئیں ،اور وہ اچھلتا کودتا پھلجڑی لیے  آئرن ڈروم پرچڑھ دوڑا  ۔۔چوں کہ روس دنیا کی توجہ یوکرین سے ہٹانا چاہتا تھا مطلب کہ امریکہ اور یورپی ممالک کو بھٹکانا، اٹکانا چاہتا تھا لہذا روس اپنے مقاصد میں کامیاب رہا ۔
دوسری طرف اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سمیت فوج کے سربراہ کو حماس کی حرکت ونقل کی اطلاع مل رہی تھیں – نتن یاہو نے مون برت رکھ لیا ۔۔اپنی فوج کے اندیشے کو نظر انداز کیا ۔۔وہ اس لیے کہ اپنی حکومت پر منڈلارہے بادل ، پر حماس کے نوجوانوں کا عمل، ان کے لیے’ نعمت مترقبہ ‘ سے کم نہیں ۔۔نتن یاہو حماس کی آڑ میں چھپ گئے یعنی کہ ان‌پر لگنے والے بد عنوانی کے تمام الزامات کے  داغ دھبے دھونے کے مواقع  بیٹھے بٹھائے مفت  دستیاب ہوئے – اب رہ جاتا ہے امریکہ تو امریکی صدر جوئے بائیڈن بھی اپنے ملک میں کئ محاذ پر گھرے ہوئے ہیں ۔ان سے نکلنے کا انھیں کھلا راستہ مل گیا ۔۔۔
دراصل بظاہر  یہ جنگ حماس اور اسرائیل کے درمیان میں نظر آرہی ہے – لیکن جنگ کے پس پردہ کی حقیقت کے مقاصد کچھ اور ہیں ۔۔جسے آپ کچھ کچھ سمجھ گئے ہوں گے –
اس جنگ میں ( جسے میں جنگ نہیں مانتی یہ اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی ہے )  چند باتیں نئی دیکھنے کو ملیں ۔۔پہلی نئی بات یہ کہ  امریکہ و یورپ سمیت ممالک کے چھوٹے بڑے ایک سو سترہ شہروں میں مظاہرے ہوئے وہ سب فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف ہوئے ہیں  ، سب سے خوش آئند اور تعجب خیز امر یہ کہ امریکی یہودی کے علاوہ دیگر ممالک کے یہودیوں نے  بنجمن نتن یاہو کے اقدام کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے-
دوسری طرف  مایوس کن اور حیرت انگیز بات یہ کہ عرب ممالک کے سربراہ بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔۔ان کے دل میں نہ اللہ کا خوف ہے اور نہ انسانی ہمدردی نام کی کوئی شئے پائی جاتی ہے_  ‘صحبت طالع ترا طالع کند’ کے مصداق وحشی درندے کی صحبت نے انھیں وحشی درندہ بنا ڈالا ہے – درندگی کی انتہا اسپتال اور اسکول پر بمباری نہیں تو اور کیا ہے ؟ سب کے سب خاموش، اور امریکہ ایسے مواقع پر ہمیشہ  اسرائیل کے لیے "جج” بن کر کھڑا ہوجاتا ہے ، اور جب فلسطین ، عراق ،‌ افغانستان کی باری آتی ہے تو”وکیل” بن جاتا ہے –
یہ یک طرفہ حملہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک اسرائیل اپنی مہم کو پایۂ تکمیل تک نہ پہنچا دے ۔۔اس کی مہم یہ ہے غزہ اور مغربی کنارے پر یہودی بستی بسانا ۔۔
قارئین اچھی طرح یاد رکھیں ایران اور ترکی حماس یا فلسطین کے لیے کچھ نہیں کرنے والے
اب تک ایران کا کردار ہم آپ  نے یہ دیکھا کہ "بادل گرج کر رہ جاتا ہے برستا نہیں ” کیوں کہ گرجنے والے بادلوں میں پانی نہیں ہوتا ۔۔۔ روس کی مانند یہ بھی حزب اللہ کو چند‌ پھلجڑیاں فراہم کرتا رہے گا ، اگر اسے واقعی ملت اسلامیہ کا عالمی رہنما بننے کا جنون سوار ہے-  تو حماس کے حملے کے فوراً بعد حزب اللہ کو  میدان میں اتار دیتا ، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا ۔اسرائیل کی درندگی کے خوف نے  اسے بھی لرزا کر رکھ دیا ہے –
تاریخ  جس طرح   یزید ،ہٹلر ،مسولینی، کے بدکرداری کو  آج تک نہیں بھول پائی ۔۔اسی طرح 57  مسلم ممالک کی منافقت آمیز رویے کو یاد رکھے گی ، جن کی وجہ سے بیت المقدس کی حرمت پامال ہورہی ہے-  20لاکھ غزہ میں بسنے والے معصوم فلسطینی شہری تباہ و برباد کردیئے گئے – 15لاکھ بے قصور نہتے  فلسطینی شہید کردیئے گئے ۔۔ان کے خون سے صرف صہیونی اسرائیل کے ہاتھ لال نہیں ہوئے ۔۔ان کے لہو کے چھینٹے تمام‌ امت مسلمہ  کے دامن پر دیکھے جاسکتے ہیں –
یہ تو ہوئی دنیا کی بات بروز قیامت اللہ کے یہاں  جواب دہی بھی طے ہے – جہاں "اگر مگر ” کی ذرا بھی گنجائش نہیں ملنے والی

*از قلم :- *جبیں نازاں*
نئ دہلی ،بھارت
___________

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist