رام پور:(صدّام حسین فیضی)ضمنی اسمبلی انتخاب کے بارے میں سماج وادی لیڈراورسابق رکنِ اسمبلی محمد اعظم خان نے کہا کہ اگر پولنگ ایمانداری سے ہو تو اس سیٹ پر ایس پی امیدوار کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگربی جے پی ہمارے یہاں سے کارکنوں کوتوڑکرلے جا رہی ہے تو ہم بھی بھاجپاکے کارکنوں کو واپس لائیں گے۔رام پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے بارے میں ایس پی لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ انتظامیہ ہمارے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے اگر پولنگ ایمانداری سے کی جائے تو اس سیٹ پر ایس پی امیدوار کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی لیڈروں کو یہاں سے لے جارہی ہے تو ہم وہاں سے کارکنوں کو بھی واپس لائیں گے۔ کہاکہ انتظارکرو میں نہلے کا جواب دہلے سے نہیں بلکہ بیسویں سے دوں گا۔ ایسا جواب دوں گا کہ بی جے پی والے چونک جائیں گے۔اعظم خان نے کہا کہ اب عبدل قالین توبچھائیں گے نہیں۔ بی جے پی کے دفتر پر دری توبچھانا ہے۔ پھر دری کون بچھائے گا؟ کیا انگددری بچھائیں گے اگر انگد دری بچھائیں گے تو سمجھیں بی جے پی چلی گئی ہے۔ اعظم خاںنے کہا کہ ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم انتخابی مہم میں بی جے پی سے پیچھے ہیں،ہم کوئی شور نہیںکر رہے۔ ہمارے کارکن گھر گھر جا کر لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ عوام سے پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔ اکھلیش یادو بھی ایس پی امیدوار کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرنے آئیں گے۔ ان کا پروگرام ایک دو روز میں طے ہو جائے گا۔اعظم نے مزید کہا کہ میں نے اپنی نصف دہائی کی سیاست میں لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ رام پور کے لوگوں سے ہمارا دلی تعلق ہے۔ اس ایسوسی ایشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ نامساعد حالات کے باوجود لوگ ہمارے دفتر آتے ہیں۔ہمارے پروگرام میں آتے ہیںکیوں آئے؟کیونکہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ اس کا مجھ سے دل کا رشتہ ہے۔ ہر ذات اور مذہب کے لوگ مجھ سے وابستہ ہیں۔