• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ایران اسرائیل جنگ: کون جیتا، کون ہارا؟

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 25, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے دیکھتے ہی دیکھتے  بیانات اور خفیہ کارروائیوں کے حدود کو پھلانگ کر  کھلے عام عسکری تصادم کی شکل اختیار کی اور دونوں طرف کے ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ کئی ہزار لوگوں کو زخمی اور معذور بنا دیا ۔ مشرقِ وسطیٰ کے اس انتہائی نازک توازن میں حالیہ جھڑپوں نے پورے خطے کو ایک خطرناک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے، جہاں "کون جیتا، کون ہارا؟” جیسے سوالات سے زیادہ اہم یہ ہو گیا ہے کہ اس جنگ نے عام لوگوں سے کتنی قیمت وصول کی ۔
ظاہری سطح پر دیکھا جائے تو اسرائیل نے اپنی جدید عسکری قوت، فضائی دفاعی نظام اور امریکی پشت پناہی کے ساتھ کئی ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دنیا پر اپنا خوف مسلط کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑا ۔کیونکہ نہ تو اس کے ہدف کے مطابق ایران میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے عوامی انقلاب ہوا ۔نہ ہی ایران کی جوہری توانائی کو کوئی بڑا نقصان ہوا اور نہ ہی ایران نے کان پکڑ کر عالمی قوتوں کے سامنے آئندہ کبھی جوہری توانائی حاصل کرنے کی اپنی کوششوں سے توبہ کیا ۔بلکہ اس کے برعکس  ایران نے اپنے اتحادی گروہوں جیسے حزب اللہ، حماس اور عراقی ملیشیاؤں کے ذریعے اپنی  طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے اسرائیل پر یہ واضح کر دیا کہ اسے اب کسی بھی محاذ پر خود کو  محفوظ سمجھنا بھول جانا چاہیے۔اور یہ سارے اہداف ایران نے اس وقت حاصل کئے جب اس کی مدد کے لئے دنیائے عرب کا کوئی ملک آگے نہیں آیا اور اس کی ہوائی طاقت بالکل ہی صفر تھی ۔آج ساری دنیا ایران کے حوصلہ ،قوت برداشت اور مستقل مزاجی کی داد اسی لئے دے رہی ہے کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل جیسے سوپر پاور سمجھے جانے والے ممالک کو محض بارہ دنوں کے اندر ہی سیز فائر کرنے پر مجبور کر دیا ۔جبکہ ایران تیس سے زیادہ سالوں سے عالمی پابندیوں کا درد بھی جھیل رہا ہے ۔
لیکن اگر اس جنگ کو صرف عسکری کامیابیوں یا نقصان کے پیمانوں سے جانچا جائے تو ہم ایک بڑی حقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں اوور وہ ہے انسانی المیہ۔ ہزاروں بےگناہ شہریوں کی ہلاکت، مہاجرین کی بڑھتی تعداد، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، اور ایک مستقل خوف کی فضا—یہ سب وہ نقصانات ہیں جن کا خمیازہ دونوں ممالک کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیل بین الاقوامی برادری میں اب بھی ایک "قانونی ریاست” کے طور پر اپنی حمایت قائم رکھے ہوئے ہے، لیکن حالیہ جنگوں اور فلسطین میں اس کی کارروائیوں نے عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری طرف ایران نے اپنی مزاحمتی قوت کا مظاہرہ تو کیا، مگر عالمی پابندیوں، داخلی اقتصادی بحران اور سفارتی تنہائی نے اس کی طاقت کو محدود رکھا۔ایک اور اہم پہلو پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ ایران اسرائیل تنازعہ کے پشت پر غزہ میں انسان کشی کا لامتناہی سلسلہ بھی ہے جس میں اب تک 80سے 90 لاکھ لوگوں مارے جا چکے ہیں ،اور لاکھوں لوگ معذور ہو چکے ہیں ۔یتیموں اور بیواؤں کی بھی کثیر تعداد ہے ۔جو آج دانہ دانہ کو محتاج ہیں ۔لیکن پوری دنیا ان بے کسوں کی بے کسی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اور کسی میں بھی اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ یہ کہہ سکیں کہ اسرائیل اپنی جانب سے یہ دہشت گردی بند کرے ۔
لہٰذا، اگر سوال کیا جائے کہ کون جیتا؟ تو شاید عسکری میدان میں کوئی واضح فاتح نہیں۔ لیکن اگر پوچھا جائے کہ کون ہارا؟ تو جواب ہوگا: انسانیت، امن اور مستقبل کا اعتماد۔

یہ جنگ ایک بار پھر یہ یاد دہانی ہے کہ اصل جیت وہی ہے جو میز پر مذاکرات سے حاصل ہو، نہ کہ میدانِ جنگ سے۔ بصورتِ دیگر، ہر فتح دراصل ایک نئی ہار کی بنیاد رکھتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist