• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اب کی بار کرناٹک میں کس کی سرکار

ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 11, 2023
0 0
A A
اب کی بار کرناٹک میں کس کی سرکار
Share on FacebookShare on Twitter

لنگایت، ووکالیگا، سوشل انجینئرنگ، 4 فیصد مسلم ریزرویشن کا خاتمہ اور ڈبل انجن کی سرکار، کرناٹک چناؤ میں بی جے پی کا کوئی داؤ نہیں چلا ۔ حتیٰ کہ عوام نے "مرکز میں مودی جی بیٹھے ہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں” اس بات پر بھی یقین نہیں کیا ۔ کیونکہ کنسٹرکشن ٹھیکیداروں، اسکول، کالج کے مینجمینٹ کی 40 فیصد کمیشن اور تقرریوں میں بدعنوانی کی شکایتوں پر مودی جی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ آخر بی جے پی کو مفت کی ریوڑیاں بانٹنے ککے لئے مجبور ہونا پڑا ۔ حالانکہ وہ گجرات الیکشن میں عام آدمی پارٹی پر ریوڑیاں بانٹنے کا الزام لگا چکی ہے ۔ پہلی مرتبہ بی جے پی کو دہلی کی چکا چوند سے باہر نکل کر غریبوں، دلتوں اور بی پی ایل خاندانوں کی بات کرنی پڑی ۔
بی جے پی نے انتخابی عہد کے بجائے منشور جاری کر کرناٹک کے عوام کو لبھانے کی کوشش کی ہے ۔ اس کے مطابق دس لاکھ بے گھروں کو گھر، ایس سی ایس ٹی گھر کی مکھیا خواتین کے لئے دس ہزار روپے کی پانچ سال کے لئے ایف ڈی، تیس لاکھ خواتین کے لئے مفت بس پاس، شہری غریبوں کو پانچ لاکھ گھر، روز آدھا لیٹر نندنی دودھ، بی پی ایل کارڈ ہولڈر کو پانچ کلو راشن، سال میں تین گیس سلنڈر دیئے جانے کے وعدہ کے ساتھ مسلمانوں کے 4 فیصد ریزرویشن کو ووکالیگا اور لنگایت میں آدھا آدھا بانٹنے، غریب خاندانوں کے ہندو زائرین کو کانسی، متھرا درشن کے لئے 25 ہزار روپے دینے اور مندروں کے منتظمین کی آزادی کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ منشور میں اٹل اہار یوجنا کے تحت 15 روپے میں بھر پیٹ کھانا مہیا کرانے اور بیٹا کربا، سدی، تلوارا، پریوارا کو آدی واسی زمرے میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ۔ کرناٹک میں بی پی ایل کارڈ ہولڈرز کی مجموعی تعداد 21 فیصد یعنیٰ 1.29 کروڑ ہے ۔ آئی ٹی ہب کہلانے والے بنگلور شہر میں بھی بی پی کارڈ ہولڈر 20 فیصد سے زیادہ ہیں ۔ بعض دیہی علاقوں میں یہ تعداد 40 فیصد کے قریب ہے ۔
سوال یہ ہے کی ریاست اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت کے ہوتے ہوئے کرناٹک کی حالت اتنی خراب کیسے ہوئی کہ یہاں کا ہر چوتھے شخص کو غریبی میں زندگی گزارنی پڑ رہی ہے ۔ بقول پرینکا گاندھی گزشتہ چار سالوں کے دوران 6487 کسانوں، 1675 بے روزگاروں، قرض ادا نہ کر پانے یا کاروبار میں نقصان کی وجہ سے 3734 اور غریبی کی وجہ سے 542 لوگوں نے کرناٹک میں خودکشی کی ہے ۔ وہیں راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں 40 کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے اور 90 لاکھ چھوٹے کاروبار بند ہوئے ہیں ۔ 42 فیصد نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں ۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے 400 روپے کا گیس سلنڈر 1100 سو روپے کا کوکنگ آئل 60 روہے سے 200 روپے اور دال سبزیوں کی قیمت دو گنی تین گنی ہو گئی ہے ۔ یہ سب کرپشن اور پونجی پتیوں کو ملک کے وسائل سونپ دینے کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔ وزیراعظم عوام کے مسائل کی بات کرنے کے بجائے صرف اپنی بات کرتے ہیں جیسے مجھے 91 بار گالی دی ،یہ کہا وہ کہا وغیرہ ۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی قیادت مسائل کا حل پیش کرنے کے بجائے الیکشن میں رعایتوں کا اعلان کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔
کانگریس نے کرناٹک میں کرپشن، مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری کو بنیادی مدعا بنایا ہے ۔ ہر میٹنگ میں پانچ وعدے دوہرائے جا رہے ہیں ۔ ہر ماہ 200 یونٹ مفت بجلی، خواتین کو 2000 روپے ماہانہ، آنگن واڑی کارکن کو پندرہ ہزار، منی آنگن واڑی کو دس ہزار اور آشاکارکنوں کو پانچ ہزار تنخواہ دی جائے گی ۔ ریٹائرمینٹ کے وقت آنگن واڑی کارکن کو 3 اور منی آنگن واڑی کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ ہر بے روزگار گریجویٹ کو 3000 اور ڈپلومہ ہولڈر کو 1500 روپے ماہانہ دیا جائے گا ۔ بی پی ایل خاندان کو ہر ماہ مفت دس کلو چاول وغیرہ ۔ کانگریس کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز کا بی جے پی کوئی جواب نہیں دے سکی ۔ نتیجہ کے طور پر اس کے حق میں ماحول بن گیا ۔ ہر طبقہ جے لوگ یہ ماننے لگے کہ بی جے پی ذات، کمیونل پولرائزیشن اور کرپشن کرنے والی جماعت ہے ۔ وہ ترقی نہیں کر سکتی صرف لوگوں کو بانٹ کر فرقہ وارانہ بنیاد پر ووٹ حاصل کرتی ہے ۔ فساد کرا سکتی ہے وہ کرپشن کو ختم نہیں کر سکتی ۔ اس کے نزدیک الیکشن پہلے ہے باقی سب کچھ اس کے بعد ۔ اس کا اندازہ کرناٹک انتخاب میں بھی ہوا ۔ کشمیر میں چھ جوان شہید ہو گئے اور منی پور جلتا رہا لیکن وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، نہ اپنا کوئی پروگرام رد کیا ۔ جوانوں کی شہادت پر کوئی ٹوئٹ تک نہیں کیا ۔ البتہ راہل گاندھی نے بروقت جوانوں کی شہادت پر غم کا اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
کرناٹک کی مقامی ایجنسی ایڈینا کمیونٹی کے سروے میں کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کا اثر صاف دکھائی دیا ۔ ایڈینا نے ایک ہزار سٹیزن جنرلسٹوں کے ذریعہ 224 سیٹوں میں سے 204 اسمبلی حلقوں کے 41 ہزار 169 لوگوں سے بات کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کی ۔ اس نے سروے کی بنیاد پر کانگریس کو 134 سے 140 اور بی جے پی کو 57 سے 65 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا ۔ اس سروے سے ایک طرف کانگریس کچھ زیادہ ہی پر اعتماد ہو گئی ۔ وہیں بی جے پی اپنے کمیونل ایجنڈے پر اتر آئی ۔ مسلم ریزرویشن، یکساں سول کوڈ، این آر سی، کیرالہ اسٹوری، بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر، عتیق کا قتل، کانگریس کے ذریعہ مسلمانوں کی منھ بھرائی، دہشت گردوں کی ہمت افزائی اور کانگریس کے زمانہ کی بدعنوانیوں کو بی جے پی مدعا بنا رہی تھی ۔ لیکن عوام اپنے مسائل کا بی جے پی سے حل معلوم کر رہے تھے ۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، اسی دوران ہر الیکشن کی طرح اس بار بھی کانگریس نے بیٹھے بٹھائے پی ایف آئی بجرنگ دل پر پابندی کی بات کہہ کر مدعا دے دیا ۔ نریندرمودی نے بجرنگ دل کو بجرنگ بلی سے جوڑ دیا ۔ حالانکہ بجرنگ دل کا نام سیکڑوں واقعیات میں شدت پسند، مجرمانہ پس منظر والی تنظیم کے طور پر آ چکا ہے ۔ لیکن بی جے پی نے بڑی بے شرمی سے نہ صرف بجرنگ دل کی حمایت کی بلکہ اسے بجرنگ بلی کی جے بولنے والی تنظیم بتایا ۔ تازہ سروے بتا رہے ہیں کہ جو بی جے پی بیک فوٹ پر تھی وہ مقابلہ میں آگئی ۔ بہر حال کرناٹک اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں ۔ تین دن بعد معلوم یو جائے گا کہ عوام نے اپنے ایشوز کو فوقیت دی یا مذہبی جذبات میں بہہ کر ووٹ دیا ۔ کرناٹک کے لوگوں کا فیصلہ طے کرے گا کہ ملک میں آئندہ سیاست کی دشاَ اور دِشا کیا ہوگی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist