• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

’پاکسو ‘کے تحت درج مقدمہ کے بعد بھی کیوں آزاد ہیں بھوشن؟

سید مجاہد حسین

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2023
0 0
A A
’پاکسو ‘کے تحت درج مقدمہ کے بعد بھی کیوں آزاد ہیں بھوشن؟
Share on FacebookShare on Twitter

قومی دارالحکومت دہلی کے جنترمنتر پر پچھلے تیرہ دنوں سے خواتین پہلوانوں کا احتجاج سخت اور مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔شایدان کو نہیں معلوم تھا کہ وہ جس ـ’شخص‘ کے خلاف اپنی شکایت حکومت کے دربار میں رکھیں گی ، اسے یاتو نظر انداز کردیا جائیگا یابرائے نام ایکشن یعنی محض ایف آئی آر درج کرکے معاملہ کو ایک ایسے موڑ پر لاکرچھوڑ دیا جائے گا جہاں سے ایک دوسرا راستہ بھی نکلتا ہے۔ہم بات کررہے ہیں بھارتیہ کشتی مہا سنگھ کے صدر برج بھوشن پر اس الزام کی جو جنسیہراسانی سے جڑا ہے اور نہایت سنگین ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سات خواتین پہلوانوںنے اتر پردیش کے قیسر گنج سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے جن میں ایک نابالغہ بھی شامل ہے ۔ ادھرریسلنگ فیدریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ ان الزامات سے انکا ر کرتے رہے ہیں ،اور اپنا دفاع کر رہے ہیں۔شاید یہی وجہ رہی کہ خواتین پہلوانوں کو سڑک پر اترنا پڑا اور دہلی میں دھرنے پر بیٹھنا پڑا ۔سڑک پر کئی دنوں تک گلا پھاڑنے کے بعد جب حکومت نے ان کی آواز نہیں سنی تو انہوںنے سپریم کورٹ کا رخ کیا جس کے بعد برج بھوشن کیخلاف ’’پاکسو ایکٹ ‘‘کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری ہوئی ۔پاکسو ایکٹ نابالغ بچوں کے جنسی تحفظ کیلئے وضع کیا گیا قانون ہے ،تاکہ کوئی آسانی سے ان کی طرف بری یاجنسی ہوس سے نا دیکھ سکے اور ان کا تحفظ کیا جاسکے۔لیکن دیکھا یہ جارہا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ برج بھوش کے خلاف ایف آئی آر درج ہوجانے کے باوجود ایک ہفتہ بعد بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔خواتین پہلوان ان کی فوری گرفتاری کی مانگ کے تحت دھرنے پر جمی بیٹھی ہیں اور اب انہوںنے وہاں سے اٹھنے سے بھی انکار کردیا ہے ۔انکا کہناہے کہ وہ تب تک نہیں جائیںگی جب تک برج بھوش کو گرفتار نہیں کر لیا جائیگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے میں عدالت عالیہ نے بھی ہاتھ کھینچ لئے ہیں اور نچلی عدالت میں جانے کی ہدایت کے ساتھکارروائی کو بند کردیا ہے۔اب پہلوانوں کے سامنے سوائے پولس کی چھانبین کا انتظار کرنے کے کوئی راستہ نہیں بچتا ۔کہا جارہا ہے کہ دہلی پولس اس معاملے میں چھانبین کررہی ہے تاکہ ان کے الزامات کو پرکھا جاسکے۔لیکن اس پر خواتین پہلوان تیار نہیں ہیںاور وہ بھوشن کی فوری گرفتاری کے مطالبے پر اڑی ہوئی ہیں۔ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگر بھوشن کی فوری گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو بعد میں پولس اس کیس میں کلوزر رپورٹ بھی فائل کرسکتی ہے جس سے ممبر پارلیمنٹ بھوشن کو کلین چٹ مل جائیگی۔لہذا اب یہ معاملہ بحث کا موضو ع بنا ہوا ہے اور سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا حکمراں جماعت بی جے پی برج بھوشن کے دفاع میں اتر آئی ہے جس کی وجہ سے وہ گرفتاری سے آزاد ہیں؟۔جبکہ’’ پاکسو قانون‘‘ کے تحت کسی ملزم کو معمولی سی بھی مہلت نہیں ملتی اور اسے فوری گرفتار کرلیا جاتا ہے۔اس لئے پوچھا جارہا ہے کہ ’پاکسو ‘کے تحت درج مقدمہ کے بعد بھی کیوں آزاد ہیں بھوشن؟۔بادئی النظر میں یہ الزام سنگین اورشرمناک ہونے کے ساتھ سچ کی حدود کو چھوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔جس طرح سے بھوشن اپنے اوپر لگے الزام کو بے بنیادبتا رہے ہیں اس پر اگر یقین کر بھی لیا جائے تو سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ ایک ساتھ سات اتھلیٹ نے اپنے صدر پر یہ الزام کیوں عائد کیا ،شاید کوئی اکا دکا ہی کرتی!۔ کوئی تو وجہ رہی ہوگی !ہو سکتا ہے کہ ساتوں کے ساتھ ایسا ہوا ہوگا؟ جس کی وجہ سے سب کو ہمت کر کے سامنے آنا پڑا !۔
بہر حال اگر الزام درست ہے تو یہ انتہائی شرمناک ہے! ،اب ممبر پارلیمنٹ بھوشن اس میں تنہا نہیںگھرے ہیں بلکہ بی جے پی کی بھی نیند اڑی ہوئی ہے لیکن وہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔ کیونکہ کرناٹک میں الیکشن ہونے والے ہیں ۔غور طلب ہے کہ جنسی ہراسانی کا الزام ان اتھلیٹ نے لگایا ہے جن کی کامیابی پر گزشتہ سال وزیر اعظم مودی نے انہیں مبارک باد دی ،ان کے ساتھ کچھ خوشگوار پل گزارے اور انکو اپنے گھر پر کھانے پر مدعو کیا تھا۔ یہ وہی پہلوان خواتین ہیں جو ملک کا نام ساری دنیا میں روشن کرتی رہی ہیں لیکن آج بد قسمتی یہ ہے کہ اب ان کو نہایت آزمائش سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔عالم یہ ہے کہ ان کو اپنی شکایت درج کرانے در در بھٹکنا پڑا یہاں تک کہ گزشتہ رات پولس اور ان کے مابین تصادم تک ہوگیا ۔اس سے پہلے مرکزی حکومت پر الزام یہ بھی لگا ہے کہ اس نے بھی ان کی شکایت پر کوئی کان نہیں دھرا۔الغرض ،اب یہ معاملہ اگر نہیں سلجھا تو اس کے مزید الجھنے کا اندیشہ منڈلا رہا ہے کیونکہ اب یہ بی جے پی اور پہلوانوں کیلئے ناک کا سوال بن گیا ہے !۔ادھر پہلوانوں کو مختلف پیشہ سے وابستہ لوگوں اور تنظیموں، وکلا اور کسانوں کی بھی حمایت ملنے لگی ہے اور وہ جنتر منتر پر پہلوانوں کا حوصلہ بڑھا نے پہنچ رہے ہیں ان کی حمایت کر رہے ہیںجس سے مودی حکومت کی کافی کرکری ہو رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist