• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اکتوبر 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہندی بیلٹ سے خود کو کیوں دور کر رہی ہے کانگریس پارٹی ؟

عام انتخابات 2024؍ کی سیاسی سرگرمیاں تیز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 25, 2023
0 0
A A
ہندی بیلٹ سے خود کو کیوں دور کر رہی ہے کانگریس پارٹی ؟
Share on FacebookShare on Twitter

عام انتخابات 2024؍ کی سیاسی سرگرمیاں تیز
ہندی بیلٹ سے خود کو کیوں دور کر رہی ہے کانگریس پارٹی ؟
کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے کا تعلق کرناٹک سے ہے ، لوک سبھا میں بطور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ، راہل گاندھی خود کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں ،بی جے پی کی ساری توجہ ہندی بیلٹ پر مرکوز
ْتر پردیش ، اتراکھنڈ ، بہار ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھْ ْراجستھان ، ہماچل پردیش ، ہریانہ ، دہلی
ہندی بیلٹ میں کل لوک سبھاکی 211؍سیٹ ہیں
کانگریس میں کوئی بڑا عہدیدار یہاں سے نہیں 

ممتاز عالم رضوی
نئی دہلی :عام انتخابات 2024؍ کی تیاریاں اور سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔کانگریس کی قیادت میں ’انڈیا اتحاد‘ بی جے پی اور مودی حکومت کو شکست دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کر رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ جس ہندی بیلٹ سے طے ہوتا ہے کہ کون ملک پر حکومت کرے گا ،اس ہندی بیلٹ کو کانگریس مسلسل نظر انداز کیوں کر رہی ہے ؟ ملک کا سب سے بڑا صوبہ اتر پردیش جہاں فیصلہ کن 80؍لوک سبھا کی سیٹیں ہیں ۔اس کے بعد بہار جہاں سے 40؍سیٹیں آتی ہیں ۔ مدھیہ پردیش 29؍لوک سبھا سیٹ ، راجستھان 25؍لوک سبھا سیٹ ، چھتیس گڑھ 11؍لوک سبھا سیٹ،اتر اکھنڈ سے 5؍سیٹ ، ہریانہ کی کل 10؍سیٹ ، دہلی کی7؍سیٹ، ہماچل پردیش کی 4؍سیٹ ہیں ۔ کل 543؍لوک سبھا سیٹ میں سے صرف ہندی بیلٹ سے 211؍ سیٹ آتی ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس ان سیٹوں کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے جبکہ بی جے پی اور پی ایم مودی کی ساری توجہ ہندی بیلٹ پر مرکوز ہے۔ کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکا ارجن کھڑگے کا تعلق ہندی بیلٹ سے نہیں ہے بلکہ وہ کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں۔کانگریس نے طے کیا تھا کہ پارٹی میں اب ایک لیڈر کے پاس صرف ایک عہدہ رہے گا ۔ جب کھڑگے کو کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا تھا تو یہ بات اٹھی تھی کہ اب کسی دوسرے لیڈر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔ دگ وجے سنگھ کا نام سر فہرست تھا۔ لیکن بہت جلد یہ موضوع ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا اور کھڑگے دونوں عہدوں پر اب تک فائز ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کھڑگے سینئر لیڈر ہیں ، تجربہ کار ہیں ، اچھا بولتے ہیں لیکن اگر راجیہ سبھا کی لیڈر شپ کسی ہندی بیلٹ والے کانگریسی لیڈر کو دے دی جاتی تو کیا فرق پڑجاتا ؟ اسی طرح لوک سبھا میں بھی کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری ہیں جن کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ اسمبلی انتخابات میں مغربی بنگال میں کانگریس کا کیا ہوا ،سب کو معلوم ہے ۔ادھیر رنجن چودھری اگر اچھےلیڈر ہیں تو انھیں بنگال کی ذمہ داری دیجئے لیکن ہندی بیلٹ سے لوک سبھا کی نمائندگی کیوں نہیں ہو رہی ہے ؟ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے کے سبب وہ جو زبان بولتے ہیں وہ بھی سب کو معلوم ہے ۔چودھری صاحب کو ہندی بولنا نہیں آتا لیکن پھر بھی انھیں کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔اب بات کریں راہل گاندھی کی تو وہ کانگریس کا مستقبل ہیں اور کانگریس کا مستقبل یہی ہندی بیلٹ ہے۔راہل گاندھی کو جب یہ اندازہ ہوا کہ وہ امیٹھی سے ہار سکتے ہیں تو انھوں نے کیرالہ کی وائناڈ سیٹ پر بھی اپنی امیدواری ٹھونک دی۔ وہاں سے وہ کامیاب بھی ہوئے اور امیٹھی میں جیسا ان کو لگ رہا تھا ، شکست ہوئی ۔ وائناڈ میں مسلم رائے دہندگان فیصلہ کن ہیں چنانچہ یہ پیغام عام ہوا کہ راہل گاندھی مسلمانوں کی وجہ سے لوک سبھا پہنچے ہیں ، اس کو بی جے پی نے ہندی بیلٹ میں کیش کیا ۔اس سلسلہ میں سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو اپنی امیٹھی سیٹ پر ہی ڈٹے رہنا چاہئے تھا۔ بہر کیف اب اس کو کیا کہا جائے گا ؟ اب بھی وقت ہے ،انھیں ہندی بیلٹ پر خاص توجہ دینی چاہئے اور انڈیا اتحاد کو یہاں مضبوط سے مضبوط تر کرنا چاہئے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    اکتوبر 9, 2025
    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    اکتوبر 9, 2025
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist