• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کسانوں پر ظلم کیوں؟

ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 22, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

مرکزی حکومت نے ایک طرف سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ اور زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نواز کر کسانوں کو پیغام دیا کہ وہ ان کے مسائل کو لے کر حساس یے ۔ مگر دوسری طرف آزاد بھارت میں پہلی مرتبہ کسانوں پر ڈرون کے ذریعہ آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ جن میں دو کسانوں، دو پولس اہلکاروں کی موت ہو گئی ۔ ان حملوں کو کسانوں پر فضائی حملہ کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہیں ہوگا ۔ کھنورری بارڈر پر فائرنگ میں دو کسانوں کی موت اور بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ روس، یوکرین جنگ اور غزہ پر اسرائیل کے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ درحقیقت کسانوں پر ڈرون کے ذریعہ آنسو گیس کے حملوں کو انسانی جرم کے طور پر دیکھا جائے گا ۔ جبکہ یہ کسان ہی ہیں جنہوں نے اناج اگا کر عوام کی ضرورت کو پورا بلکہ ملک کو خود کفیل بنا کر دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لائق بنایا ۔
افسوس اس بات کا ہے کہ جہاں ایک طرف کسان چندی گڑھ میں حکومت سے پرامن مذاکرات کر رہے تھے وہیں دوسری طرف پولس نے مختلف مقامات پر شاہراہوں کو بند کر دیا تھا ۔ کسانوں کو دہلی پہنچنے سے روکنے کے لئے کنکریٹ کے بڑے بڑے پتھر رکھے گئے ۔ بیریکیڈز اور کانٹوں کی دیواریں بنائی گئیں، سڑکوں میں کیلیں لگائی گئیں اور گہرے گڈھے کھودے گئے ۔ لاٹھی چارج، گولیاں برسانے اور ڈرون حملے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔ کیا ہمارے ملک میں کوئی پولس یا نیم فوجی دستہ کسانوں پر فضائی حملہ کر سکتا ہے؟ کیا نگرانی کے علاوہ کسی بھی قسم کے حملے کے لئے ڈرون کا استعمال جنگ کے زمرے میں نہیں آتا؟ ڈرون کس قانون کے تحت حملوں کے لئے استعمال کیا گیا؟ کیا آنے والے دنوں میں ہر عوامی تحریک، حکومت مخالف احتجاج کو ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا؟ کیا کسی بھی فلاحی و جمہوری حکومت کے لئے یہ مناسب یے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی تو زراعت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ڈرون کا استعمال کر رہے تھے، لیکن اب تو ڈرون کا استعمال کسانوں کو کچلنے اور ان کامنھ بند کرنے کے لئے ہو رہا ہے ۔
احتجاج کرنے والے کسان حکومت سے فصل کی کم از کم قیمت (ایم ایس پی) مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں یعنی کم از کم قیمت پر فصل کی خرید کا قان بنانے کا ۔ کسان ایم ایس پی پر سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کی مانگ کر رہے ہیں ۔ جو بالکل فطری ہے، جب حکومت ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن دے رہی ہے تو پھر ان کی سب سے اہم شفارش ایم ایس پی کو کیوں نہیں مانتی؟ 1980 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسانوں کی مناسب مانگوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ اگر حکومت کسانوں کو دبانے کی کوشش کرے گی، قانون کا غلط استعمال کرے گی تو کسانوں کی لڑائی کودنے میں ہم ہچکچائیں گے نہیں ۔ ہم کندھے سے کندھا ملا کر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے نے ایک ورکنگ گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے 2011 میں اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ایک رپورٹ پیش کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ‘کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے، ہمیں قانونی دفعات کے ذریعے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کسان اور تاجروں کے درمیان کوئی بھی لین دین ایم ایس پی سے نیچے نہیں ہونا چاہئے ۔ 2014 کے لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران کئی تقاریر اور انتخابی ریلیوں میں مودی جی نے وعدہ کیا تھا کہ تمام فصلیں ایم ایس پی پر خریدی جائیں گی، جس میں سوامی ناتھن کمیٹی کے فارمولے کے مطابق تمام اخراجات اور 50 فیصد مارجن شامل ہوں گے ۔ سوا دو سال قبل زرعی قوانین واپس لینے کے ساتھ کسانوں سے تین ماہ میں ایم ایس پی لاگو کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔لیکن آج تک نہ تو ایم ایس پی کا وعدہ پورا کیا گیا اور نہ ہی C-2+50 فیصد کے سوامی ناتھن فارمولے کو نافذ کیا گیا ۔ 13 فروری کو راہل گاندھی نے کہا کہ اگر ملک میں کانگریس اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہم فصلوں پر سوامی ناتھن کمیشن کے مطابق کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دی جائے گی ۔ اور سوامی ناتھن کی رپورٹ نافذ ہوگی ۔
راہل گاندھی کے اس اعلان کے بعد بی جے پی کسانوں کے مسائل پر زیادہ پھنسی نظر آ رہی ہے ۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے نریندر مودی سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق ایم ایس پی کی حمایت کر رہے تھے، لیکن جب وہ اقتدار میں آئے تو انہوں نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دیتے ہوئے کہا کہ سوامی ناتھن کمیٹی کے مطابق C-2 + 50 فیصد کے فارمولے پر ایم ایس پی دینا ممکن نہیں ہے ۔ اس معاملے کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے یہ سمجھیں کہ سوامی ناتھن کمیشن نے کس قسم کے ایم ایس پی کی حمایت کی ہے؟
حکومت ہند کی وزارت زراعت کے تحت زرعی لاگت اور قیمتوں کا کمیشن یعنی سی اے سی پی ہی ایم ایس پی کا فیصلہ کرتا ہے ۔ ایم ایس پی کا مطلب ہے کم از کم سپورٹ پرائس یعنی ایم ایس پی کسانوں کو دی گئی ضمانت کی طرح ہے، جس میں یہ طے ہوتا ہے کہ کسانوں کی فصل کس قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی ۔ دراصل فصل کی قیمت کا فیصلہ فصل کی بوائی کے دوران ہی ہوتا ہے ۔ ایم ایس پی طے ہونے کے بعد، بازاروں میں فصلوں کی قیمت گرنے کے بعد بھی، حکومت کسانوں سے مقررہ قیمت پر فصل خریدتی ہے ۔ آسان الفاظ میں، ایم ایس پی کا مقصد فصلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان کسانوں کو نقصان سے بچانا ہے۔ ۔ وزارت زراعت خریف اور ربیع کے موسموں سمیت دیگر موسموں کی فصلوں کے ساتھ تجارتی فصلوں پر بھی ایم ایس پی کا اطلاق کرتی ہے ۔ مرکزی حکومت نے کسانوں کی فصلوں کی مناسب قیمت دینے کے مقصد سے 1965 میں زرعی لاگت اور قیمتوں کے لئے کمیشن (سی اے سی پی) تشکیل دیا تھا ۔ ایم ایس پی کی شرح پہلی بار 1966-67 میں لاگو کی گئی تھی ۔ سی اے سی پی کی جانب سے دی گئی سفارشات کی بنیاد پر، حکومت ہر سال 23 فصلوں کے لئے ایم ایس پی کا اعلان کرتی ہے ۔
سوامی ناتھن کمیشن نے کسانوں کو ان کی فصلوں پر C2+50 فیصد کے فارمولے کے مطابق ایم ایس پی لاگو کرنے کی سفارش کی ہے ۔ کسان مظاہرین مودی حکومت سے ایم ایس پی پر اسی فارمولے کو لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ سوامی ناتھن کمیشن نے C-2+50 کے فارمولے میں فصل کی لاگت کو تین حصوں میں تقسیم کیا تھا ۔ فصل کی لاگت اس کی پیداوار میں خرچ ہونے والے تمام نقدی اخراجات جیسے بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات، کھاد، مزدوری، ایندھن اور آبپاشی کے اخراجات بھی شامل ہیں ۔ اس میں کسان اور اس کے خاندان کی محنت، مزدوری، لیز پر لی گئی زمین کی قیمت اور سود پر لئے گئے قرض کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔
دراصل مرکزی حکومت ایم ایس پی گارنٹی قانون سے صرف نجی شعبے کی کمپنیوں کے دباؤ میں گریز کر رہی ہے ۔ جب ایم ایس پی گارنٹی قانون بن جائے گا تو نجی کمپنیاں بھی ایم ایس پی پر خریدنے کے لئے مجبور ہوں گی ۔ فی الحال حکومت فصل کا کچھ حصہ ایم ایس پی پر خریدتی ہے لیکن زراعت کا بڑا حصہ نجی کمپنیاں کسان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اونے پونے داموں میں خرید کر گوداموں میں بھر لیتی ہیں ۔ جو بعد میں منھ مانگی قیمت پر فروخت کرتی ہیں ۔ موجودہ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس کسانوں کو ان کا حق دینے سے بچ رہی ہے ۔ اسی لئے اس پر غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کو پسماندہ کرنے کا الزام لگتا رہا ہے ۔ مگر کہا یہ جا رہا ہے کہ اس سے مہنگائی بڑھ جائے گی ۔ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2020 میں ملک کی زرعی پیداوار کی کل قیمت 40 لاکھ کروڑ روپے تھی ۔ اس کے ساتھ، 2020 میں ایم ایس پی کے تحت آنے والی فصلوں کی قیمت 10 لاکھ کروڑ روپے تھی ۔ اس سال، حکومت نے ایم ایس پی پر 2.5 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے اور 25 فیصد فصلیں ایم ایس پی پر خریدیں ۔ اب حکومت یہ دلیل دے رہی ہے کہ اگر تمام ایم ایس پی فصلوں کو خریدنا ہے تو 10 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ ایم ایس پی گارنٹی پر 10 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی بات بالکل غلط ہے ۔ فی الحال 24 فصلوں پر ایم ایس پی دیا جا رہا ہے ۔
پچھلے سال 5 فصلوں کی مارکیٹ قیمت قدرتی طور پر ایم ایس پی سے زیادہ تھی جب کہ دو فصلوں کی قیمت ایم ایس پی کے برابر تھی۔ اس طرح گزشتہ سال حکومت کو 7 فصلوں کو ایم ایس پی کی شرح پر لانے میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑا ۔ ایسے میں ایم ایس پی گارنٹی ایکٹ پر 10 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا بہانہ بنیادی طور پر نجی کمپنیوں کو بچانے کی کوشش ہے ۔ درحقیقت حکومت کی اب تک کی بنیادی نیت یہی نظر آتی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو کسانوں کا استحصال کرنے کا موقع ملتا رہے ۔ سوال یہ ہے کہ نجی کمپنیوں کو ایم ایس پی پر خریدنے کا پابند کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ اگر حکومت پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سے بچنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر ایم ایس پی گارنٹی ایکٹ نافذ کرنا چاہئے ۔جس وقت ہمارے یہاں کسانوں کا احتجاج شروع ہوا اسی وقت دنیا کئی ممالک میں کسان مظاہرہ کر رہے تھے ۔ ان میں اسپین، جرمنی، فرانس وغیرہ قابل ذکر ہیں وہاں کی حکومتوں نے نہ کسانوں کا راستہ روکا، نہ ان پر زیاتی کی بلکہ کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی پریشانیوں کو سنا اور اس کا حل نکالا ۔ بھارت کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک میں زراعت نقصان کا سودا نہیں ہے ۔ امریکہ، کنیڈا وغیرہ نے تو کسانوں کو کئی طرح کی سہولیات مہیا کر رکھی ہیں ۔ ہم پانچ ٹرلین معیشت اور وشو گرو بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن جائز حق کا مطالبہ کرنے والے کسانوں پر لاٹھی ڈنڈا، ڈرون حملہ اور گولیاں برسا کر دنیا کو کیا بتانا چاہتے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist