پنے،25نومبر(:) بیوی نے اپنے شوہر کے منھ پر ایسا زبردست گھونسا مارا کہ وہ ہلاک ہوگیا۔ بیوی اس بات پر ناخوش تھی کہ اس کے خاوند نے انہیں سالگرہ کے موقع پر دبئی نہیں لے گیا ۔ یہ واقعہ کل شام کو پیش آیا ۔ نکھل کھنہ جو کہ ایک تاجر ہے نے چھ سال پہلے رنکو کے ساتھ محبت کی شادی کی ۔ رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب بیوی نے اسے سالگرہ کو دبئی میں منانے کو کہا ۔ لیکن نکھل ایسا نہیں کرسکا اور نہ ہی بیوی کے لئے کوئی قیمتی تحفہ لایا ۔ رینکو یہ بھی چاہتی تھی کہ اگر وہ اسے دبئی نہ بھیجے تو دہلی اپنے اہل خاندان سے ملنے کی اجازت دے۔ جب تنازع بڑھ گیا تو رینکو نے نکھل کے چہرے پر ایک گھونسہ مارا اس سے نکھل کے ناک سے خون بہنے لگا جس سے وہ بیہوش ہوگیا نکھل کے کچھ دانت بھی ٹوٹ گیا ۔ رینکو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔