• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ایم سی ڈی کے انتخابات میں بھاجپا تاریخ دہرائے گی؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 18, 2022
0 0
A A
ایم سی ڈی کے انتخابات میں بھاجپا تاریخ دہرائے گی؟
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا انصار رضا
9716812786

بھارتیہ جنتا پارٹی کے پالیسی سازوں نے پہلے ہماچل،پھر گجرات اس کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ حالات کی نامساعدت ان کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کرنے کے لئے بدنام الیکشن کمیشن نے پہلے ہماچل پردیش اسمبلی چناؤ کی تاریخ کا اعلان کیا ،اس کے بعد گجرات اور آخر میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخاب کی تاریخ مقرر کی ۔اس کا صاف مطلب ہے کہ دہلی کی زمینی پوزیشن کا پارٹی کے پالیسی سازوں نے گہرائی سے مطالعہ و مشاہدہ کرلیا ہے اور انہیں لگ رہا ہے دہلی میں جیت حاصل کرنا آسان ہے اور اس کا فائدہ ہ گجرات اسمبلی انتخابات میں اٹھایا جاسکتا ہے ۔
گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ربع صدی پرانی حکومت سے عوام پوری طرح نالاں ہیں۔ ریاست میں مدت سے کوئی ترقیاتی منصوبہ رو بعمل نہیں لایا گےا۔ٹیکسٹائل انڈسٹری بے جان ہوتی جارہی ہے۔ قانون اور نظم و نسق کی حالت بدتر ہے ۔مزدروں کا استحصال بڑھتا جارہا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ میں کئی طرح کے اختلافات ہیں۔ریاست کے ممبران اسمبلی ضرورت سے زیادہ لاپرواہ اور مغرور ہوچکے ہیں اور جیسی کہ تاریخ رہی ہے کہ مدت تک حکومت کرنے والے لوگوں میں ایک الگ طرح کا ’ آمرانہ پن ‘ پیدا ہوجاتا ہے ۔نئی اور تازہ فکروبصارت کی لیڈر شپ کو ایسے ماحول میں ابھرنے کا موقع نہیں ملتا اس لئے جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہو کر رہ جاتی ہے ۔ایسے سیاسی ماحول کو جمہوریت میں زیادہ دنوں تک برداشت نہیں کیا جاتا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف عوامی سطح پر کافی ناراضگی ہے لیکن گجرات کے عوام کے ذہنوں میں پوری طرح یہ بات بٹھادی گئی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ ریاست میں کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اس لئے اقتدار اسی کے ہاتھوں میں رکھنے کے لئے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے ریاست میں کانگریس ایک بہتر متبادل ہوسکتی تھی لیکن کانگریس کو ریاستی حکومت کے خلاف جس مضبوطی سے آواز بلند کرنے کی ضرورت تھی ،اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکی ۔اسمبلی کے ایوان میں بھی اس کے لیڈاران یا تو تماشائی کی طرح بیٹھے رہتے ہیں یا بولتے ہیں تو محض رسم ادا کر نے کے سوا موئی مقصد نہیں ہوتا ۔
اروند کجریوال کی ٹےم نے اس فضا کو اپنے حق میں کرنے کی اچھی کوشش کی۔ان کی تقریری کوششوں اور دہلی کے کچھ کاموں کی تشہیر کے سبب گجرات کے عوام ان کے خیمے میں آنا شروع ہوگئے ۔عام آدمی پارٹی کی گجرات میں جلدی جلدی شاخیں قائم ہوگئیں۔مفت بجلی ،پانی،اچھے اسکول،بہترین اسپالوں کے قیام ،بسوں میں خواتےن کے لئے مفت سفر کے ا نتظام اور بدعنوانی مخالف سرکار کے خوش کن اعلانات نے عوام کو متاثر کیا۔جس کے نتیجے میںکانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے منہ موڑ کر لوگ ’ آپ ‘ کے ساتھ آگئے ۔بعض سیاسی ماہرین کے مطابق ریاست میں عام آدمی پارٹی کی لہر چل گئی۔ لیکن بی جے پی نے ’ آپ ‘ کی لہر کو ختم کرنے کے لئے پارٹی کے قائدین کی اعتباریت پر ہی سوالیہ نشان لگانے شروع کردیے۔کبھی جین کو جیل میں ڈالا،کبھی امانت اللہ خاں کو قانونی داؤ پیچ میں الجھایا اور کبھی منیش سسودیہ پر بدعنوانی کے الزامات لگاکر ای ڈی کے روبرو کئی بار پیشی کرایا۔ عام آدمی پارٹی ،جو کبھی گھوٹالوں کے انکشافات اور مرکز ی حکومت کی غلط پالیسیوں پر متاثر کن ،بھرپور اور مدلل و مکمل حملہ کرنے کے لئے مشہور تھی اب اپنے ہی بچاؤ میں لگ گئی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور ’سنگھ ‘ کے آئی ٹی سیل نے اپنے کمالات سے اروند کجریوال کے غبارے کی ہوا نکالنی شروع کردی ہے ۔کچھ سروے کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اگر آج گجرات میں چناؤ کرائے جائیں تو گذشتہ ماحول کے مقابلے میں عام آدمی پارٹی کی پوزیشن پچاس فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فی الحال گجرات میں ’ آپ ‘ کی لہر میں صرف معمولی کمزوری واقع ہوئی ہے جو دوبارہ رفتار پکڑ سکتی ہے البتہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں کافی کمزور نظر آرہی ہے ۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے گجرات کی جیت نہایت اہم ہے۔اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اسے کھاد پانی ،نرائی اور طاقت و قوت گجرات سے ہی ملتی ہے۔
ہماچل پردیش میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابقہ حالت نہیں ہے۔ وہاں بھی داخلی انتشار،غلط پالیسیاں،وعدوں سے انحراف،عوامی مفادات کے کاموں پر بریک لگ جانے کی وجہ سے بھاجپا عوام سے دور ہوتی جار ہے ہیں۔اس کے برعکس کانگریس کی کی سیاسی طاقت میں اضافہ ہواہے ۔ بھارت جوڑو تحریک کے اثرات کو ہماچل پردیش کے عوام قبول کیاہیں۔راہل گاندھی جس طرح ایک ٹی شرٹ میں کئی دنوں سے پیدل سفر کرتے ، عام آدمی کی طرح پسماندہ لوگوں سے ملتے جلتے،کسی بچے کو گود میں اٹھائے،کسی کو جوتا پہناتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں ،اس کی وجہ سے انہیں عوامی ہمدردی اور حمایت حاصل ہوئی ہے ۔کانگریس نے ریاستی یونٹ میں ہونے والی دھڑے بندی پر بھی قابو پایاہے اوراس کی مرکزی قیادت نے ہماچل پردیش کے ہر لیڈر اور ہر ورکر میں چناوی میدان میں جیت حاصل کرنے کا جنون پیدا کردیا ہے ۔اسی سے امید کی جارہی ہے کہ کانگریس اس بار اچھی پوزیشن میں چناؤ جیت کر حکومت بناسکتی ہے۔ہماچل میں ووٹ ڈالے جاچکے اور نتائج ابھی صیغۂ راز میں ہیں۔
دہلی میونسپل کارپوریشن پر ایک مدت سے بھارتیہ جنتا پارٹی راج کررہی ہے۔کارپوریشن کی مدت کار کئی ماہ پہلے ختم ہوچکی ہے ۔ممکنہ چناؤ سے قبل عام آدمی پارٹی نے کارپوریشن میں ہونے والے بہت ست گھوٹالوں کا انکشاف کیا۔عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے کوڑے کے پہاڑ دکھائے،رشوت خوری،سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ جات سمیت مختلف بدعنوانیوں کا پردہ فاش کیا ۔ جس کی وجہ سے دارالحکومت خطے میں اس کی لہر چل پڑی تھی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے عین چناؤ سے قبل نئی حد بندی کئے جانے کا علان کرکے عام آدمی پارٹی کے خوابوں کو چور چور کردیا تھا۔
بعض سیاسی تجزیہ کار مانتے ہیں کہ اس فی الحال دہلی میں عام آدمی پارٹی کی لہر لگ بھگ ختم ہوچکی ہے ۔مردہ نظر آنے والی کانگریس میں کچھ جان سی دکھائی دے رہی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو امید ہے کہ وہ اپنی سابقہ پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گی۔اندازے لگائے جارہے ہیں کہ ان وارڈوں میں جہاں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے امید وار اچھی حالت میں چناؤ لڑتے دکھائی دیں گے وہاں مختلف پارٹیوں یا آزاد امید وار ان کا کھیل بگاڑنے کے لئے میدان میں اترٰیںگے اور مسلم اکثریتی وارڈوں میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کو مضبوطی سے چناؤ لڑایا جائے گا۔مجلس کی ریاستی یونٹ کے سربراہ کلیم الحفیظ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی پارٹی 100 وارڈوں میں اپنے امیدوار اتارے گی ۔مجلس کی جیت ہار کے اعداد و شمار کا تو پتہ نہیں لیکن امید کی جارہی ہے کہ مجلس والے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی راہیں مشکل ضرور مشکل کر سکتے ہےں۔بہوجن سماج پارٹی،سماجوادی پارٹی ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،شیو سینا سمیت کئی سیاسی جماعتیں بھی اپنے امید وار دہلی میونسپل کارپوریشن کے چناوی دنگل میں اتاریں گی۔سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ مجلس سمیت سبھی پارٹیاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی راہیں آسان کرسکتی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کا ماننا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا چناؤ کثیر جماعتی ہونے کے سبب ان کی جیت کو یقینی بنائے گا ۔جیسے جیسے دہلی کے انتخاب کی تاریخ نزدیک آتی جائے گی ویسے ویسے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لہر بنتی چلی جائے گی۔کجریوال کے وعدوں کے اعلانات اور ان پر عمل نہ کئے جانے کے ویڈیو کو کافی مہارت کے ساتھ بھاجپاآئی ٹی سیل نے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردیا ہے جو بڑی تعداد میں دیکھے جارہے ہیں اور لوگوں کی ذہن سازی بھی کررہے ہیں۔اس کا فائدہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملے گا۔دہلی میں ہونے والی کامیابی کو گجرات میں بھنایا جائے گا اس لئے گمان اغلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس بار بھی بڑی آسانی سے گجرات میں اقتدار پار قابض ہوجائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist