• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کجریوال کیا ہوں گے گرفتار؟

ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 29, 2024
0 0
A A
کجریوال کیا ہوں گے گرفتار؟
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو ای ڈی نے آٹھواں سمن بھیجا یے ۔ ای ڈی نے اب 4 مارچ کو شراب پالیسی میں مبینہ گڑ بڑی کے متعلق انکواری کے لئے طلب کیا ہے ۔ وہ 31 اکتوبر سے 22 فروری تک کجریوال کو سات سمن بھیج چکی ہے ۔ 22 فروری کے سمن میں 26 فروری کو پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا ۔ کجریوال ایک بھی سمن کی تعمیل میں ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے غیر قانونی بتاتے ہوئے خط لکھ کر ای ڈی سے سمن واپس لینے کی مانگ کی تھی ۔ پانچ سمن بھیجنے کے بعد بھی جب کجریوال پیش نہیں ہوئے تو ای ڈی نے راؤز ایونیو کورٹ میں رٹ داخل کی تھی ۔ اس پر عدالت نے 14 فروری کو کجریوال سے کہا تھا کہ 17 فروری کو حاضر ہو کر ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ بتائیں ۔ تب کجریوال دہلی اسمبلی میں اعتماد کی تحریک پر بحث اور بجٹ اجلاس کی وجہ سے آن لائن عدالت میں پیش ہوئے ۔ جس کے بعد کورٹ نے کہا کہ ہم اگلی سماعت 16 مارچ کو کریں گے ۔
اروند کجریوال 16 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے ۔ ای ڈی کی درخواست پر عدالت نے آئی پی سی کی دفعہ 174 کے تحت نوٹس لیا ہے ۔ یہ دفعہ قانون کی حکم عدولی اور تعمیل نہ کرنے سے متعلق ہے ۔ کورٹ نے مانا ہے کہ کجریوال پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ یا ممبر اسمبلی کو سی پی سی کی دفعہ 135 کے تحت اسپیکر کی منظوری کے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا ۔ اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اجلاس سے 40 دن پہلے اور 40 دن بعد تک بھی گرفتاری نہیں ہو سکتی ۔ اگر وزیر اعلیٰ یا ممبر اسمبلی استعفیٰ دے دیتا ہے تو اس پر اس دفعہ کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے نے سمن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بار بار سمن بھیجنا یہ دکھاتا ہے کہ بی جے پی اور ای ڈی عدالت کی سماعت کا بھی انتظار نہیں کر سکتی ہے ۔ ای ڈی کی طرف سے دیئے گئے سمن کا جواب دیا گیا لیکن انہوں نے کوئی تاثر نہیں دیا ۔ وہ صرف سمن بھیجتے جا رہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ ایجنسی کو بار بار امن بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے ۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے ای ڈی کی کاروائی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کسی موضوع پر پوچھ تاچھ ہوتی ہے اور جس پر الزام ہے، اسے لگتا ہے کہ ہم جواب نہیں دے سکتے ہیں رو یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ گناہ گار ہے، اپنا گناہ قبول کرتا ہے، مجھے تعجب ہے کہ ای ڈی جیسی ایجنسی اتنا موقع دے رہی ہے، کیوں دے رہی ہے، میں ملک کی ایجنسیوں سے درخواست کروں گا کہ آپ کو بغیر ڈرے، بلا امتیاز ملک کی امید کے مطابق کام کرنا چاہئے ۔ اروند کجریوال قانون کا مذاق بنا رہے ہیں ۔ قانون نہیں مان کر وہ جو پیغام دے رہے ہیں وہ خطرناک ہے ۔ مگر آئین قانون پر عمل کرانا بھی جانتا ہے”۔ بی جے پی دہلی پردیش کے صدر ویریندر سچدیوا نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ جو خود ایک آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں وہ قانون پر عمل نہیں کر رہے ہیں ۔ کجریوال ایماندار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ ان کے پاس موقع ہے کہ وہ ایجنسی کے پاس جائیں اور ساری حقیقت سامنے رکھیں ۔ عام آدمی پارٹی حکومت کی شراب پالیسی میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ جیل میں ہیں ۔ منیش سسودیا کو گزشتہ سال 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر 338 کروڑ کے لین دین میں بدعنوانی کا معاملہ ہے ۔ عدالت سے انہیں ضمانت نہیں مل رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر ستیندر جین بھی جیل میں ہیں ۔ اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں کہا کہ بی جے پی دہلی میں اپنی ہار کو برداشت نہیں کر پا رہی ہے ۔ 2014 میں جب اس کی جیت کا گھوڑا پورے ملک میں دوڑ رہا تھا ۔ اس وقت عام آدمی پارٹی نے اسے دہلی میں روک دیا تھا ۔ بی جے پی تین سیٹوں پر سمٹ گئی تھی ۔ 2019 میں اس نے ملک میں بڑی کامیابی حاصل کی لیکن 2020 کے الیکشن میں دہلی والوں نے کجریوال کا ساتھ دیا ۔ بی جے پی کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو اسے عام آدمی پارٹی سے خطرہ ہے ۔ اسی لئے شروع سے ہی وہ ہمارے کاموں میں روکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ ہم خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں، ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اس لئے ڈرنے، جھکنے والے نہیں ہیں ۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حکومت کے وزیر اور عآپ لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے ڈر گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ آنے والے دو سے تین دن میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال گرفتار کر لئے جائیں گے ۔ ای ڈی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ اب سی بی آئی کو کہا گیا ہے کہ کجریوال کو گرفتار کرے ۔ صحافی اور بی جے پی سے جڑے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر کانگریس سے اتحاد ہوا تو وہ (کجریوال) گئے ۔ اگر انہیں باہر دیکھنا ہے تو ایک ہی طریقہ ہے کہ اروند اتحاد کا حصہ نہ بنیں ۔ بی جے پی کو لگتا ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی اور کانگریس ساتھ آتے ہیں تو اس کی مشکلیں بڑھیں گی ۔ بی جے پی کے لئے حکومت بنانی مشکل ہوگی ۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی 300 پار اور این ڈی اے 400 سے زیادہ سیٹیں جیتے گا تو پھر یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے؟
سوربھ بھاردواج کے سوال سے لگتا ہے کہ بی جے پی کو 2024 کا الیکشن جیتنے کا یقین نہیں ہے ۔ تبھی تو وہ اپوزیشن لیڈروں کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملانے، حزب اختلاف کی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے لگی ہوئی ہے ۔ بی جے پی ہر قیمت پر اقتدار میں بنے رہنا چاہتی ہے ۔ چنڈی گڑھ کے میئر انتخاب اور اب راجیہ سبھا کے الیکشن میں اس کا کھل کر مظاہرہ ہوا ہے ۔ رہا سوال ای ڈی کی کاروائی کا تو گزشتہ دس سال میں اس نے منی لانڈرنگ قانون کے تحت 2022 تک 5422 معاملہ درج کئے ۔ ان میں سے صرف 23 پر گناہ ثابت ہو پایا ۔ 90 فیصد سے زیادہ معاملے اپوزیشن کے خلاف درج ہوئے ہیں ۔ ان کا مقصد اپوزیشن کو ہراساں اور پریشان کرنا ہے ۔ تاکہ اس کا دھیان برسراقتدار جماعت کے ذریعہ کارپوریٹس کو پہنچائے جانے والے فائدہ کی طرف سے ہٹ جائے ۔ ای ڈی اروند کجریوال کو آٹھ سمن دے چکی ہے ۔ سب سے زیادہ دس سمن کے بعد ہیمنت سورین کو گرفتار کیا گیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اروند کجریوال کو کتنا وقت دیا جاتا ہے ۔ ایک بات صاف ہے کہ اگر کجریوال کو گرفتار کیا گیا تو بی جے پی کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ کیونکہ ملک کے عوام سمجھ رہے ہیں کہ بی جے پی ایسا کیوں کر رہی ہے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist