نئی دہلی، ہمارا سماج:سیلم پور میں نفرت کی سیاست کو اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا جو لوگ ہندو اور مسلمان میں کے نام پر گندی سیاست کرتے ہیں انہیں اس چناو کے ذریعہ سبق سکھانا ہے ،ہم نے ہمیشہ امن کی ،ہندو،مسلم ایکتا کی بات کی ہے لیکن کچھ لوگ ہمارے بھائی چارے کو ختم کرکے اینے سیاسی روٹیا سیکھنا چاہتے ہیں ہم ایسے لوگوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار حاجی افضال نے سیلم پور وارڈ 225 کی دو مرتبہ کی فتحیاب آزاد امیدوار حجن شکیلہ افضال کی حمایت میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ شاستری پارک میں کیا۔ حاجی افضال نے کہا کہ ویسے تو اس وارڈ سے حجن شکیلہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار ہے ہی نہیں مگر کچھ حد تک ہمارا مقابلہ بی جے پی سے ہے کئی بار سے بی جے پی اس سیٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہر بار اسے ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ہمارے ہندو بھائی بھی نہیں چاہتے کہ بی جے پی کامیاب ہو ،کیوں کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ بی جے پی صرف نفرت پھیلا کر ہندو مسلم کے درمیان نفرت کے بیج بونے کا کام کرتی ہے اس لئے میرے بھائیوں ان کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں آنے والی 4تاریخ کو آٹو رکشہ پر مہر لگا کر حجن شکیلہ افضال کو بھاری ووٹو ں سے جتا کر ہیٹرک کی مثال قائم کریںتاکہ علاقے کا امن و امان محفوظ رہ سکے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حجن شکیلہ افضال نے کہا کہ اس وارڈ سے آپ نے دمرتبہ مجھے جیت دلاکر جو میری حوصلہ افزائی کی ہے اس کےلئے میں آپ کی احسان مند ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ اس بار بھی میں آپ ہی کی بدولت مجھے جیت حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہ میں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا کیا ہے ہم بلا تفریق مذہب و ملت وارڈ کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے ہم نے کبھی بھی ہندو مسلم میں کوئی فرق نہیں کیا جو بھی میری دہلیز پر کام کے لئے آیا میں اور میرے شوہر نے ہمیشہ اسے خوش آمدید کہا اور ان کے مسائل حل کئے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ وارڈ میں اسی طرح ترقیاتی و تعمیراتی کام جاری رہے تو اس بار بھی آپ اپنا بیش قیمتی ووٹ آٹو رکشہ کو دے کر کامیاب بنائیں ہم مزید خدمت کرکے وارڈ کو گلزار بنا دیں گے۔ سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی حاجی اشراق خان نے کہا کہ حاجی افضال اور حجن شکیلہ نے دن رات محنت کرکے اس وارڈ کو ایک چمن بنایا ہے اس لئے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے آزاد امیدوار حجن شکیلہ افضال کو اتنے ووٹوں سے کامیاب بنا دیں کہ آئندہ کو بھی ان کے خلاف الیکشن میں اترنے کی حمت نہ کر سکے۔جلسہ گاہ میں عآپ کے سیلم پور اسمبلی کے صدر اختر صدیقی اور گوتم پوری وارڈ کی صدر ارپنا نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کرکے حجن شکیلہ کی سیٹ کو مزید آسان بنا دیا ۔