• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ہم جنسوں کی شادی پر سرکار بنائیگی قانون؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 19, 2023
0 0
A A
ہم جنسوں کی شادی پر سرکار بنائیگی قانون؟
Share on FacebookShare on Twitter

بات بات میں خود کو جدید بتانے والوں اور سناتن مذہب کو ہی اس گلوب کا اولین مذہب بتانے والوں کے سامنے سپریم کورٹ نے ایک چیلنج پیش کر دیا ہے۔بات ہم جنس پرستوں کی اس مانگ سے شروع ہوئی تھی کہ آخر ہم جنس پرستوں کے انسانی حقوق کا حق کیونکر ادا ہو سکتا ہے جب تک ان کو آپس میں شادی کا قانونی حق حاصل نہ ہو ۔لہٰذا بات عدالت عالیہ تک گئی اور عدالت عالیہ نے کہا کہ اسے قانونی طور پر جائز قرار دینا اس کا نہیں بلکہ پارلیمان کا کام ہے۔
اور اس کے پہلے جب ہم جنس پرستوں کی جانب سے یہ مانگ کی گئی تھی تب ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بی جے پی اور مسلم تنظیموں نے ہم جنسوں کے مابین شادیوں کی مخالفت کی تھی۔لیکن اب عدالت عالیہ نے نہایت خوبصورتی سے گیند سرکار کے پالے میں ڈال دیا ہے ۔یہ معاملہ ایسا بھی نہیں ہے کہ مسلمانوں کی مخالفت کی ضد میں سرکار اس کی حمایت کرنے لگے اور ان ہم جنسوں کے حقوق کی حفاظت کے نام پر قانون بنا دے ۔لیکن اگر قانون نہیں بناتی تو پھر نام نہاد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ سوال اٹھیگا کہ مسلمان خواتین پر ہونے والے مبینہ مظالم پر آبدیدہ ہو جانے والی سرکار ان کے حق میں تین طلاق پر قانون بنا سکتی ہے توپھر ہم جنس پرستوں کے حق میں قانون کیوں نہیں بنایا جاسکتا ۔
پانچ رکنی آئینی بنچ کی صدارت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے تاہم یہ بھی کہا کہ جو ازدواجی حقوق ہیٹرو سیکسوول (جنس مخالف) جوڑوں کو حاصل ہیں وہی حقوق ہم جنس پرست جوڑوں کو بھی ملنے چاہئیں ورنہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کو اس امر کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہم جنس افراد اور خواجہ سراوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی تفریق نہ ہو۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم جنسی کو قانونی طور پر جائز قرار دیا جاسکتا ہے تو پھر ایسے جوڑوں کو شادی کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا سکتی ۔ در اصل بھارت میں ہم جنس شادیوں کو بھی قانونی جواز فراہم کرنے کی مہم زورو شور سے جاری ہے۔ لیکن ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ متعدد ہندو اور مسلم مذہبی تنظیمیں اس کے خلاف ہیں۔ اس معاملے پر اس سال اپریل اور مئی میں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے، جن پر سپریم کورٹ نے 17اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے سن 2018 میں ہم جنس سیکس کو غیر قانونی قرار دینے والے نوآبادیاتی دور کے قانون کو ختم کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ہم جنس شادیوں کو قانونی جواز فراہم نہیں کرسکتا اور اس سلسلے میں قانون سازی پارلیمان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ چیف جسٹس چندر چوڑ کا کہنا تھا کہ "اس بات پر ایک حد تک اتفاق اور عدم اتفاق ہے کہ ہم ہم جنس شادیوں کے حوالے سے کہاں تک جاسکتے ہیں۔جسٹس چندر چوڑ کے ساتھ دو دیگر ججوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عدالت ہم جنس شادیوں کو قانونی جواز فراہم نہیں کرسکتی۔ اس وقت ایشیا میں صرف تائیوان اور نیپال ایسے دو ممالک ہیں جہاں ہم جنس شادیوں کی اجازت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شادی کے حق میں ترمیم کرنے کا اختیار قانون سازیہ کے پاس ہے لیکن ایل جی بی ٹی کیو پلس لوگوں کو اپنا ’’پارٹنر‘‘ منتخب کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا حق ہے اور حکومت کو انہیں حاصل حقوق کی حفاظت کرنی چاہئے تاکہ یہ ‘جوڑے کسی پریشانی کے بغیر ساتھ رہ سکیں۔ جسٹس چندر چوڑ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم جنس پرستی صرف شہری اشرافیہ یا ایلیٹ کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ان لوگوں کا بھی معاملہ ہے جو ملک کے الگ الگ شہروں اور گاوں میں رہتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ایک انگلش بولنے اور کارپوریٹ آفس میں کام کرنے والا بھی ہم جنس ہو سکتا ہے اور گھریلو کام کاج کرنے والی خاتون بھی ہم جنس ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دینے والی درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک’شہری اشرافیہ‘ خیال ہے اور اس مسئلے پر بحث کرنے نیز قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ ہی مناسب پلیٹ فارم ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ بھارتی سماج میں میاں بیوی اور بچے پر مشتمل خاندان کو ہی خاندان سمجھا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی سماج میں اب بھی روایتی قدروں کا غلبہ ہے البتہ ایل جی بی ی کیو کے حقوق بھی دھیرے دھیرے تسلیم کیے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جو ہم جنس جوڑوں کو درپیش عملی مسائل، مثلا ً راشن کارڈ کے حصول، پنشن، گریچویٹی اور وراثت کے مسائل کو حل کرنے کے متعلق اپنی تجاویز دے گی۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist