• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلا،کانگریس کے خدشات

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 4, 2022
0 0
A A
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلا،کانگریس کے خدشات
Share on FacebookShare on Twitter

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آئندہ دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اور اس اجلاس میں حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ تقریبا سولہ سترہ بلوں کو پیش کرے ۔اہم بات یہ ہے کہ یہ اجلاس اس وقت شروع ہو گا جب ٹھیک ایک دن بعد گجرات اور ہماچل کے اسمبلی جبکہ دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج آجائیںگے اوروہ تینوں ریاستوں میں بی جے پی،کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی قسمت کا فیصلہ کرینگے اور طے کرینگے کہ گجرات اور ہماچل میں حکومت کس کی ہوگی اور ریاست پر کس پارٹی کا قبضہ ہو گا۔گجرات میں کل پانچ تاریخ کو دوسرے مرحلے کے 93سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیںگے ،جبکہ دہلی میں چار دسمبر کو یعنی اتوار کو کارپوریشن کیلئے بھی ووٹنگ ہوگی ۔دونوں ریاستوںمیں ہونے والے الیکشن بی جے پی کی ساکھ کا سوال بنے ہوئے ہیں ۔کیونکہ جہاں دہلی میں وہ دو دہائیوں سے قابض ہے تو وہیں گجرات میں تقریبا ستائیس سال سے حکومت کررہی ہے اور کانگریس اپوزیشن میں ہے ۔ادھر دوسری جانب دہلی میں چونکہ عام آدمی پارٹی گزشتہ چھ سال سے حکومت کررہی ہے ایسے میں امید یہ جتائی جارہی ہے کہ وہ کارپوریشن کی کچھ سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔لیکن گجرات کے تعلق سے یہ امید کم ہی ہے کہ ریاست میں عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملے اور کانگریس اور بی جے پی کے قلعوں میں سیندھ لگانے میں کامیاب ہو پائے۔ اس لئے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دونوں ریاستوں میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ۔جہاں تک کانگریس کی بات ہے تو اس کی ساری توجہ اس وقت گجرات الیکشن کے ساتھ آنے والے اس سرمائی اجلاس پر مرکوز ہے جس میں اوہ بحث کرنے کے لئے حکومت پر نشانہ سادھے ہوئے ہے ۔آج بھی کانگریس نے سرمائی اجلاس سے قبل ایک میٹنگ کی ہے اور اس میں تین اہم ایشوز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس طرح جہاں ایک جانب حکومت سرمائی اجلاس میں متعدد بلوں کو پیش کرنے کی تیاری میں ہے تو وہیں اپوزیشن جماعت کانگریس بھی ایوان میں اپنا اہم رول ادا کرنے کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ حکومت کو کئی اہم یشوز پر سوال کرے گی۔کانگریس کے لیڈرجے رام رمیش کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ایوان پارلیمنٹ میں تین اہم ایشوز اٹھائیںگے ،اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت ان پر بحث کرے ۔رمیش کاکہنا ہے کہ انکے کے تینوں ایشوز جس میں معاشی معاملات ،آئینی اداروں کے رول اورجی ایس ٹی شامل ہونگے ،پر بحث کرنے کے لئے حکومت کو تیار کرے گی ۔کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت ان اداروں میں مداخلت کررہی ہے جو اپنے فیصلے کرنے میں بااختیار اور آزاد ہوتے ہیں۔ اس لئے سرکار اس بار ان ایشوز کو پارلیمنٹ میں سنے اور بحث کرائے ،وہ بحث سے نہیں بھاگے ۔رمیش کا سوال ہے کہ حکومت بحث سے کیوںبھاگ رہی ہے ؟
الغرض اس بار پارلیمانی اجلاس کافی اہم ہوگا اور گرما گرم بحث ہونے کا امکان ہے ،وہیں امید ہے کہ اپوزیشن کے سوالوں پر حکومت کی عدم توجہی اور نظر اندازگی بڑے ہنگامے کی وجہ بھی بن سکتی ہے،کیونکہ جے رام رمیش کانگریس کے سینئر لیڈر کا صاف الزام ہے کہ حکومت جب اپوزیشن کی بات نہیں سنتی ہے ،تبھی ہنگامہ ہوتا ہے اس لئے اسے بحث کرانا چاہئے !۔
بہر حال ،آج کانگریس کی میٹنگ ان معنوں میں اہم ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا رول ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ۔دو رائے نہیں کہ پارلیمنٹ میں ملک کے مسائل پر بحث کی جاتی ہے اور ان کو حل کرنے کی تدابیر اختیار کر جاتی ہیں ،نئے قوانین بنائے جاتے ہیں تو بعض میں ترامیم بھی کی جاتی ہیں ۔لیکن ان سب کے ساتھ حکومت کا اہم فرض ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کی بات سنے ، عوامی پریشانیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے۔لیکن پچھلے کچھ اجلاس میں کام کاج کم ہوا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا ماحول ہنگامہ آرائی اور گھمسان کی نذر ہوکر رہ گیا ۔یہ جمہوری ملک کے حق میں شدیدنقصاندہ بات ہے ۔حکومت کو سمجھناچاہئے کہ اپوزیشن اور اس کے سوالات پارلیمنٹ میں اہم کردار نبھاتے ہیں ۔لیکن اپوزیشن کو بھی چاہئے کہ بات بات پر ہنگامہ یا واک آئوٹ کرنے سے گریز کرے۔دونوں کو ایک دوسرے سے اعتراض ہو سکتاہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا جائے اور بات نہ سنی جائے!۔پارلیمنٹ میں ملک کے مسائل پر بحث اورپریشانیوں کا ازالہ کیا جاتا ہے ،ضروری ہوا تو تجاویز رکھی جاتی ہیں اور حکومت بل لاکر قانون سازی کرتی ہے ۔لیکن شاید اس کامقصد فوت ہوتا جارہا ہے ۔سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کو یہ خدشہ کیوں ستا رہاہے کہ پارلیمنٹ میں اس کی آواز کیوں دبائی جاتی ہے یا اس کی بات سنی کیوںنہیں جاتی ہے؟۔یہ ایک بڑا الزام ہے اور اس کا ازالہ ہونا چاہئے !۔وہیں سوال یہ بھی ہے کہ کیا کانگریس کو امید ہے کہ اس بار وہ اپنے مطالبات کو منوانے میں کامیاب ہو پائے گی؟۔کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی اجلاس میں دیکھا گیا کہ کانگریس کے مطالبات گلے میں گھٹ کر رہ گئے اور اس کو اپنے سوالات کا جواب نہیں مل پایا۔اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ اپوزیشن کی شکایات کو بغور سنے اور اس کاازالہ کرے اور پارلیمنٹ میں بامقصد بحث کرے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist