• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 14, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

خواتین کی تکنیکی وطبی تعلیم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 10, 2022
0 0
A A
خواتین کی تکنیکی وطبی تعلیم
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا انیس الرحمن قاسمی

نائب قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل

خواتین کو اللہ تعالیٰ نے اسی طرح عقل وفہم دیا ہے،جس طرح مردوں کو دیا ہے،ان کو بھی وقت کا وہی حصہ ملا ہوا ہے،جو مردوں کو اللہ نے دیا ہے،خواتین کو مالی اعتبار سے مستحکم ہونے کا حق ہے؛اسی لیے اللہ تعالیٰ نے وراثت میں خواتین کو بھی ہر شے میں حصہ دیا ہے، حالانکہ ان کے اخراجات کی ذمہ داری مردوں پرہوتی ہے،البتہ ایسی خواتین جو شادی شدہ نہ ہوں،جب تک وہ ماں باپ،بھائی بہن کے ساتھ اپنے گھر میں ہیں،ان کی کفالت والد اوربھائی وغیرہ پر ہے،جس کی وجہ سے انہیں پرسکون رہ کر تعلیم وتربیت لینے،ہنر سیکھنے اورتکنیکی تعلیم حاصل کرنے کے پورے مواقع ہیں،جب تک شادی نہ ہو،ان کو اس عمر میں تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ابتدائی تعلیم میں ایمان واخلاق،دین کی باتیں اورقرآن وحدیث کی بنیادی تعلیم ضرور حاصل کریں،اپنی زبان کو درست کرنے کے ساتھ خواتین اپنی تحریروکتابت کو درست کرنے پر توجہ دیں،اس سے انہیں اپنے گھر والوں اوربچوں کے حروف کو درست کرنے میں مدد ملے گی اورجن بچوں کی تعلیم وتربیت سے وہ اپنے آپ کو جوڑیں گی،ان کی بہتر تعلیم کی بناپر ایسی خواتین کی مالی یافت بھی بہتر ہوگی۔ساتھ ہی اس طرف توجہ دیں کہ پوری دنیا میں آج کل کمپیوٹر کے ذریعہ کمپوزنگ دنیا کی مختلف زبانوں میں ہوتی ہے،اگر خواتین کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرلیں تو کمپوزنگ وڈیزائننگ کے ذریعہ گھر بیٹھے بہت سے کاموں کو انجام دے کر اپنی معیشت کو بہتر بناسکتی ہیں،کمپیوٹر کی اس قدر تعلیم جس سے وہ کمپوز کرسکیں،آسان ہے اورچند ماہ میں اس کی تربیت لے جاسکتی ہے،اسی طرح کمپیوٹر کے ذریعہ ویب سائٹ بنانے کا کام بھی خواتین اچھے سے کر سکتی ہیں،آج کل ایک ملک کا کام دوسرے ملک میں انجام پاتا ہے اورای میل(Email)کے ذریعہ اسے بھیج دیا جاتا ہے۔اسی طرح دیگر مصنوعات تیار کرنے کی تکنیکی تعلیم چاہے وہ کھانے پینے کی اشیا ہوں،یا زینت کی چیزیں،بچوں اوربڑوںکے استعمال کے کپڑے،کھلونے،یا گھریلو استعمال کی چیزیں ہوں۔اس وقت سینکڑوں تکنیکی تعلیم کے شعبے ہیں،جنہیں خواتین سیکھ کر مستقبل میں اپنے ذرائع معاش کو بہتر بناسکتی ہیں؛اس لیے اس طرح خواتین اچھا کام کرسکتی ہیں۔
عہدنبوی سے لے کراب تک ساری دنیا میں مسلمان خواتین طبابت وڈاکٹری کے ذریعہ علاج کرتی آئی ہیں۔عہدنبوی میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیماروں کے لیے دوائیں تجویز فرماتے تھے،آپ کے تجویز کردہ دواؤں اورعلاج کے رہنما اصول کی متعدد کتابیں مختلف زبانوں میںطب نبوی کے عنوان سے موجود ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ آپ کی ازواج مطہرات نے ان دواؤں اورطریقہ علاج کو سیکھا اورمہارت پیدا کی۔حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد عروہ بن زبیر بن عوام سے جو حضرت عائشہ کے عزیز تھے،وہ بیان کرتے ہیں کہ:”میں نے کسی کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر ماہر طب نہیں پایا،خود حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ان طبی معلومات کے بارے میں فرمایاہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاج کے لیے اطباءعرب آتے تھے(اورجو دوائیں وہ تجویز کرتے تھے)میں ان کے نسخے یاد کرلیتی تھی“۔(مسنداحمد،حدیث نمبر:24380،مسدرک حاکم،حدیث نمبر:7426)اسی طرح مشہور صحابیہ رفیدہ بنت سعد اسلمیہ ہیں،یہ ان صحابیات میں ہیں،جنہوں نے ابتدا ہی میں اسلام قبول کیا تھا،انہوں نے دواؤں اورعلاج کا علم حاصل کیا تھا اوراپنے علاج میں وہ بہت ماہر تھیں،وہ مدینہ منورہ میں عام حالات میں بھی بیماروں کا علاج کیا کرتی تھیں اور جنگ کے حالات میں بھی میدان جنگ میں جاکر زخمیوں کا علاج کرتی تھیں۔انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت سے غزوۂ بدر،غزوۂ احداورغزوۂ خندق میں شریک ہوکر زخمیوں کا علاج کیا تھا اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ہمت افزائی کرتے تھے اورجس طرح دیگر مجاہدین کو آپ نے مال غنیمت میں حصہ دیا تھا۔اسی طرح حضرت رفیدہ رضی اللہ عنہا کو بھی دیا تھا،میدان جنگ میں ان کا خیمہ الگ سے مستقل لگتا تھا؛بلکہ مسجد نبوی کے صحن میں بھی حضرت رفیدہ کا خیمہ علاج کے لیے لگایا گیا تھا،یہاں تک کہ حضرت سعد جب زخمی ہوئے تھے تو ان کا علاج بھی حضرت رفیدہ نے کیا تھا۔انہوں نے دن اوررات کے حصے میں الگ الگ خواتین اورمردوں کے علاج کے لیے وقت متعین کیا تھا۔(الادب المفرد،حدیث نمبر:1129)
اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ میں جاتے تھے تو ام سلیم اوردیگر چند انصار کی خواتین غزوہ میںجاتی تھیں،جوپانی پلاتی تھیں اورزخمیوں کا علاج کیا کرتی تھیں۔(مسلم شریف،حدیث نمبر:1810)
حضرت ام عطیہ بھی طبیبہ تھیں اورغزوہ میں ساتھ جاتی تھیں۔وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوہ میں شرکت کی تھی،ان کے خیموں کی حفاظت کرتی،ان کے لیے کھانا بناتی،زخمیوں کا علاج اورمریضوں کی تیمارداری کرتی تھی۔(مسلم شریف،حدیث نمبر:1812)عورتوں کے ذریعہ خواتین اوربچوں کا علاج عام حالات میں ہر طرح سے بہتر ہے، البتہ مردوں کا علاج پردہ کی رعایت کے ساتھ کریں۔موجودہ عہدمیں طب ومیڈیکل سائنس کے مختلف امراض کے ماہرین کے لیے جدید مواقع پیدا ہوگئے ہیں اوراب اعضاءانسانی کے اہم اعضا کے اسپیشلسٹ وماہر ہونے کے لیے الگ الگ تخصص کے شعبے قائم ہوگئے ہیں؛اس لیے خواتین ان تمام شعبوں میں بالخصوص عورتوں اوربچوں کے امراض کے شعبہ میںاختصاص پیدا کریں۔میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم،دواسازی کی تعلیم اورطب کے تمام شعبوں کی تعلیم وریسرچ وتحقیق میں خواتین کو آگے بڑھنا چاہےے،اس کے علاوہ ابتدائی علاج(وحفظان صحت) کے لیے نرسنگ کی ٹریننگ بڑے پیمانے پر خواتین کو لینی چاہےے۔ باضابطہ داخلہ لے کر تعلیم حاصل کریں،یا خصوصی کلاسیز کے ذریعہ یا کسی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ رہ کر یہ ٹریننگ لے لیں،اس سے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہترزندگی اپنی اور خاندان والوں کی زندگی بہتر وصحت مندگزرے گی اورچھوٹی بیماریوں اورعلاج کی ابتدائی ضرورتوں میں مدد بھی ملے گی؛بلکہ اس سے حلال رزق بھی حاصل ہوگا۔
غرض میڈیکل کے مختلف شعبوں کی تعلیم ساتھ دیگر گھریلو وسماجی ضرورت کی چیزوں کے لیے بھی خواتین کو تربیت لینی چاہےے۔عہد نبوی میں ایسے بے شمار مثالیں ملتی ہیں۔ازواج مطہرات ودیگر صحابیات مختلف امور کی تربیت لے کر فارغ اوقات میں کام کرتی تھیں۔
حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ ایک خاتون کا ذکر کرتے ہیں، جن کی اپنی کھیتی تھی اور وہ پانی کی نالیوں کے اطراف چقندر کی کاشت کیا کرتی تھیں، جمعہ کے دن حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ اور بعض دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ملاقات کے لیے جاتے تو وہ چقندر اور آٹے سے تیار کردہ حلوہ ان کو کھلاتیں۔(بخاری شریف،حدیث نمبر:938)
بعض خواتین خنجر بناتی تھیں۔صحابیات میں سے حضرت اسماءبنت مخزمہ رضی اللہ عنہا عطر کا کاروبار کرتی تھیں، ان کا بیٹا عبد اللہ بن ربیعہ یمن سے عطر خرید کر انہیں بھیجتا تھا اور وہ اسے فروخت کرتی تھیں۔ربیع بنت معوذکہتی ہیں کہ ہم چند عورتوں نے ان سے عطر خریدا،جب انہوں نے ہماری بوتلیں عطر سے بھر دیں توگویا ہوئیں:”یری جو رقم تمہارے ذمہ واجب الاداءہے،مجھے لکھ د“و۔(طبقات ابن سعد،اسماءبنت مخزمہ:8233)کچھ خواتین سوت کاتتی اورفروخت کرتی تھیں۔بعض تجارت کیا کرتی تھیں،خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ایک معزز، شریف، بڑی دولت مند اور تاجر خاتون تھیں۔ آپ ملک شام، مال تجارت بھیجا کرتی تھیں۔ قریش کے اونٹوں پر جس قدر مال ہوتا تھا، اس قدر ان کے تنہا اونٹوں پر ہوتا تھا۔ آپ مردوں سے تجارت کرایا کرتی تھیں۔ سرمایہ آپ کا ہوتا تھا اور نفع میں آپ اور آپ کا شریک مرد دونوں برابر کے حصہ دار ہوتے تھے۔(طبقات ابن سعد:831)حضرت قیلہ ام بنی انمار رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوہ مروہ پر آئے، میں لکڑی پر سہارا دے کر آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئی اور میں نے کہا: یارسول اللہ! میں خرید و فروخت کرنے والی عورت ہوں۔ کبھی میں ایک چیز خریدنا چاہتی ہوں اور میں نے اس کی قیمت اپنے ذہن میں مقرر کر لی ہے، اس سے کم قیمت دیتی ہوں، پھر بڑھاتے بڑھاتے اسے اس قیمت پر لیتی ہوں،جو قیمت میں نے اپنے ذہن میں مقرر کی تھی۔ اسی طرح کبھی میں ایک چیز بیچنا چاہتی ہوں اور اسے اپنے ذہن میں مقرر کردہ قیمت سے زیادہ بتاتی ہوں، پھر گھٹاتے گھٹاتے اس قیمت پر بیچ ڈالتی ہوں، جو قیمت میں نے اپنے ذہن میں مقرر کی تھی“۔ فرمایا: ”قیلہ ایسا نہ کیا کرو، جب تم کسی چیز کو خریدنا چاہو تو وہی قیمت دو جس قیمت پر تم اسے خریدنا چاہتی ہو ،خواہ وہ چیز تمہیں ملے یا نہ ملے اور جب تم کوئی چیز بیچنا چاہو تو جس قیمت پر اسے بیچنا چاہتی ہو، وہی قیمت بتائے، خواہ تم کو وہ قیمت ملے یا نہ ملے“۔(طبقات ابن سعد،قیل ام بنی انمار:2398۔240،دارالکتب العلمی بیروت)
حضرت فاطمہ بنت ثبیہ رضی اللہ عنہا کے تذکرے سے پتہ چلتا ہے کہ انصار کی عام عورتیں سلائی کا کام کیا کرتی تھیں۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی صنعت وحرفت سے واقف تھیں، اس کے ذریعے اپنے اور اپنے خاوند اور بچوں کے اخراجات بھی پورے کرتی تھیں۔ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا:”میں ایک کاریگر عورت ہوں ،چیزیں تیار کر کے فروخت کرتی ہوں (اسی طرح میں کماتی ہوں) لیکن میرے شوہر اور بچوں (کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے؛ اس لیے) ان کے پاس کچھ نہیں“، انہوں نے دریافت کیا کہ کیا وہ خرچ کرسکتی ہیں، آپ نے جواب دیا:”ہاں، تم کو اس کا اجر ملے گا“۔
(طبقات ابن سعد،ریط بن عبداللہ:8225،دارالکتب العلمی بیروت)
اس لیے ہماری خواتین کو اپنے اوقات کو مختلف شعبوں میں لگانا چاہےے،خاص کر لڑکیوں کو سکھانے،تعلیم دینے اوردیگر گھریلواشیا کی تےاری وبنانے کا کام کرنا چاہےے،ایسی خواتین جن کے لڑکے ولڑکیاں بڑے ہوجائیں اوران کے پاس گھریلو کاموں کے علاوہ وقت بچتا ہو،انہیں اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرنا چاہےے،اس عہد میں عورتوں کی تعلیم وتربیت اوردینی اصلاح کی سخت ضرورت ہے۔اللہ جل شانہ مردوں کو توفیق دے کہ وہ اپنی خواتین خانہ کے لیے اس طرح کا ماحول مہیاکریں؛تاکہ بہتر طور پر ان کاموں کو وہ انجام دے سکیں۔
محلوں اورگاؤں میںمسلم یا غیر مسلم خواتین کے ذریعہ ہفتہ میں ایک دن،یا مہینہ میں تین دن کے ورکشاپ منعقد کیا جائے،جس میں مختلف طرح کی تربیت دی جائے،ابتدائی حفظان صحت اورضروری علاج کے طریقے سکھائے جائیں اورکمپیوٹر وغیرہ کی تربیت دی جائے،اگر اس طرح مسلسل کام کیا جائے تو عاشرہ کا یہ طبقہ دینی وعصری تعلیم سے فیضیاب ہوگا اوراس کے ذریعہ بہتر تبدیلی آئے گی۔اللہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔آمین

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist