سید پرویز قیصر
ابھی تک خواتین کے جوآٹھ ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ ہوئے ہیں ان میں163 میچوں میں کی 325 اننگوں میں2060 وکٹوں کے نقصان پر18.49کی اوسط کے ساتھ38096 رن بنے ہیں۔ اوسط ہر میچ میں233.71 رن بنے ہیں۔ ان عالمی کپوں میں فی اوور6.19 رن بنے ہیں۔ کل36889 بالیں ان میچوں میں کرائی گئی ہیں۔ 163 میچوں میں سے161 میچ فیصلہ کن رہے ہیں۔ ایک میچ ٹائی رہا ہے اور ایک میچ نامکمل رہا ہے۔
سب سے زیاد ہ رن2014 میں بنگلہ دیش میں ہوئے ٹورنامنٹ میں بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموںنے شرکت کی تھی اور27 میچ کھیلے گئے تھے۔ ان 27 میچوں کی54 اننگوں میں17.64 کی اوسط کے ساتھ357 وکٹوں کے نقصان پر6301 رن بنے تھے۔ یہ رن6262 بالوں پر6.03 رن فی اوور کے حساب سے بنے تھے۔
سری لنکا میں2012 میں ہوئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میںآٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں17 میچوں کی34 اننگوں میں17.33 کی اوسط کے ساتھ200 وکٹوں کے نقصان پر 3467 رن بنے تھے۔ یہ رن 3467 بالوں پر بنے تھے، 5.68 رن فی اوور کے ساتھ۔ یہ خواتین کے کسی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے کم رن تھے۔ یہ کسی ٹورنامنٹ میں سب سے سست رن بھی تھے۔
سب سے تیز رن جنوبی افریقہ میں2023 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 6.90رن کے حساب سے23 میچوں کی 23اننگوں میں5963رن بنے تھے۔ یہ رن22.33 کی اوسط کے ساتھ267 وکٹوں کے نقصان پر بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل5183 بالیں کرائی گئی تھیں۔
خواتین کا پہلا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ انگلینڈ میں2009میں کھیلا گیا تھا جس میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ کل15 میچوں کی30 اننگوں میں187 وکٹوں کے نقصان پر18.65 کی اوسط کے ساتھ 3488رن بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل3427 بالیں ہوئیں تھی اور رن فی 6.10 اوور کے کفائتی ریٹ کے ساتھ یہ رن بنے تھے۔
ویسٹ انڈیز میں خواتین کا دوسرا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ2010 میں میں ہوا تھا۔ اس عالمی کپ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی کل15 میچ کھیلے گئے تھے جس میں ایک میچ ٹائی ہوا تھاجو خواتین کے عالمی کپ میں ٹائی ہونے والا واحد میچ ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں211 وکٹوں کے نقصان پر18.65 کی اوسط کے ساتھ3488 رن بنے تھے۔ کل3462 بالیں اس ٹورنامنٹ میں ہوئی تھیں اور فی اوور6.26 رن بنے تھے۔
ہندوستان کو2016 میں خواتین کا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کرانے کا موقع ملا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں10 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ کل23 میچ کھیلے گئے تھے جن کی46اننگوں میں18.64 کی اوسط کے ساتھ284 وکٹوں کے نقصان پر5294رن بنے تھے۔اس ٹورنامنٹ میں 5298بالیں کرائی گئی تھیں اور فی اوور5.99رن بنے تھے۔
ویسٹ انڈیز میں خواتین کا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ دو مرتبہ ہوا ہے جبکہ باقی سب ممالک کو ایک۔ ایک مرتبہ ہی یہ ٹورنامنٹ کرانے کیا کامیاب ہوئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں2018 میں جب دوسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ہوا تھا تو اس میں دس ٹیموں نے شرکت کی تھی اور 22 میچوں کی 44 اننگوں میں16.11 کی اوسط کے ساتھ304 وکٹوں کے نقصان پر4900 رن بنے تھے۔کل4872 بالیں اس ٹورنامنٹ میں کرائی گئی تھیں اور فی اوور 6.03رن بنے تھے۔
آسڑیلیا میں 2020میں ہوئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھی 10 ٹیموں نے ہی شرکت کی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں21 میچ کھیلے گئے تھے ان کی41 اننگوں میں20.27کی اوسط کے ساتھ250 وکٹوں کے نقصان پر50 69 رن بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں6 .43 رن فی اوور کے حساب سے رن بنے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل4729 بالیں کرائی گئی تھیں۔