• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

یحییٰ السنوار کی بقا غزہ کی جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی علامت بن گئی: نیویارک ٹائمز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 14, 2024
0 0
A A
یحییٰ السنوار کی بقا غزہ کی جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی علامت بن گئی: نیویارک ٹائمز
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ:سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے غزہ میں جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے اس دن سے بہی غزہ پر بمباری شروع کردی تھی۔ صہیونی بربریت میں 219 دنوں کے دوران 35034 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تاریخ کی بدترین جارحیت شروع کرتے ہوئے حماس کے رہنما یحینی السنوار کو سات اکتوبر کے حملے کا معمار اور ’’مردہ چلنے والا‘‘ قرار دیا۔ اسرائیل نے یحییٰ السنوار کے قتل کو اپنے وحشیانہ حملوں کے اہم ہدف کے طور پر پیش کیا تھا۔
نیو یارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق سات ماہ بعد بھی یحییٰ السنوار کی بقا اسرائیلی جنگ کی ناکامی کی علامت بن گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دیا ہے لیکن حماس کی سینئر قیادت بڑی حد تک سلامت ہے۔ اکتوبر کے حملے کے دوران پکڑے گئے بیشتر یرغمالیوں کو رہا کرانے میں بھی اب تک اسرائیل ناکام رہا ہے۔یہاں تک کہ اسرائیلی حکام جو سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے تھے وہ باقی یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے اسی سے بالواسطہ بات چیت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیل اور امریکہ کے حکام کے مطابق یحییٰ السنوار نہ صرف حماس کے ایک رہنما کے طور پر بلکہ ایک سخت مذاکرات کار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور اب تک میدان جنگ میں اسرائیل کی فتح کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مصر اور قطر میں ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یحییٰ السنوار کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ کے نیچے سرنگوں کے نیٹ ورک میں چھپے ہوئے ہیں اور مذاکرات سے متعلق کسی بھی فیصلے کی منظوری ان سے لی جاتی ہے۔حماس کے حکام کا اصرار ہے کہ یحییٰ السنوار حماس کے فیصلوں میں حتمی رائے نہیں رکھتے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یحییٰ السنوار حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سے چھوٹے ہیں لیکن وہ پردے کے پیچھے مستقل جنگ بندی کے فیصلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکام اور تجزیہ کاروں کے مطابق یحییٰ السنوار کی منظوری کا انتظار اکثر مذاکرات کو سست کر دیتا ہے۔
اسرائیلی حملوں نے غزہ کا زیادہ تر مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کر دیا لیکن امریکی حکام اور حماس کے ارکان کے مطابق بعض اوقات یحییٰ السنوار کو پیغام پہنچانے میں ایک دن اور جواب موصول ہونے میں ایک دن لگ جاتا ہے۔اسرائیلی اور مغربی حکام کے نزدیک یحییٰ السنوار ان مذاکرات کے دوران ایک سفاک مخالف اور ایک سیاسی کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ وہ اسرائیلی معاشرے کا تجزیہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی پالیسیوں کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھنے والے ثابت ہو رہے ہیں۔سات اکتوبر کے حملوں کے معمار اور ماسٹر مائنڈ کے طور پر یحییٰ السنوار ماسٹر مائنڈ نے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت اسرائیل کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ حماس کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت بہت سے فلسطینی شہریوں کا قتل اسرائیل کے ساتھ جمود ختم کرنے کی ضروری قیمت تھی۔انٹیلی جنس سے واقف لوگوں کے مطابق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے یحییٰ السنوار کے محرکات کا اندازہ لگانے میں مہینوں گزارے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یحییٰ السنوارکا اصل محرک اسرائیل سے بدلہ لینے اور اسے کمزور کرنے کی خواہش ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یحییٰ السنوار نے جنگ بندی مذاکرات کے اہم مراحل کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی غصہ بھڑکانے کے لیے کچھ اسرائیلی قیدیوں کے ویڈیو کلپس جاری کئے۔ اب کچھ اسرائیلی چاہتے ہیں کہ باقی یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے خواہ اس کا مطلب حماس کے مستقل جنگ بندی کے مطالبات پر اتفاق کرلیا جائے اور حماس کو ہی غزہ کے اقتدار پر برقرار رکھا جائے لیکن نیتن یاھو جنگ کے خاتمے پر راضی ہونے سے ہچکچا رہے ہیں۔
نیتن یاھو کا جنگ ختم کرنے پر راضی نہ ہونے کی وجہ ان کے کچھ دائیں بازو کے اتحادیوں کا دباؤ ہے۔ ان اتحادیوں نے حماس کو برقرار رکھ کر جنگ ختم ہونے کی صورت میں استعفیٰ دینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس افسران کا خیال ہے کہ یحییٰ السنوار کی حکمت عملی جنگ کو اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک کہ اس سے اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچتا رہے۔ اسی طرح اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بھی زد پڑتی رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist