• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بی جے پی کے ساتھ یوگی حکومت کا الوداعی بجٹ: اکھلیش یادو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 12, 2026
0 0
A A
بی جے پی کے ساتھ یوگی حکومت کا الوداعی بجٹ: اکھلیش یادو
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ، (یواین آئی) اترپردیش اسمبلی میں پیش کیے گئے یوگی حکومت کے دسویں بجٹ پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سخت تنقید کی ہے اور اسے الوداعی کا بجٹ قرار دیا ہے۔ بدھ کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ بجٹ کا حجم 9 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ دکھایا جا رہا ہے، لیکن زمینی حقیقت میں یہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔ سماج وادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ جب منہ کھولا تو برا بولا۔ یہ الوداعی بجٹ ہے اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی رخصتی طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ کا حجم فطری طور پر بڑھتا ہے، اس لیے صرف رقم میں اضافہ کوئی بڑی کامیابی نہیں ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ پچھلے بجٹوں کی رقم کا مکمل اور مؤثر استعمال کیوں نہیں ہو سکا۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت 50 فیصد سے زیادہ فنڈ بھی مؤثر طریقے سے خرچ نہیں کر سکی، جو انتظامی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ اگراتر پردیش کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے تو ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار تقریباً 90 لاکھ کروڑ روپے کے آس پاس ہونی چاہیے۔ موجودہ دعوؤں اور حقیقی اعداد و شمار کے درمیان بڑا فرق ہے، جس سے حکومت کی تیاری اور نیت پر سوال اٹھتے ہیں۔ ایم ایس ایم ای شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں تقریباً 92 لاکھ یونٹس ہیں، جن میں سے 82 لاکھ اب تک رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک دہائی میں اتنی بڑی تعداد میں یونٹس کا اندراج کیوں نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تجارتی معاہدوں اور پالیسی میں تبدیلیوں کا براہ راست اثر ایم ایس ایم ای اور کسانوں پر پڑے گا، لیکن بجٹ میں ان کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ اکھلیش یادو نے نوجوانوں کے روزگار، سرمایہ کاری کے دعوؤں، صحت خدمات اورنظم ونسق کے مسائل پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ زراعت میں تقریباً 57 فیصد، صحت میں 58 فیصد اور بنیادی تعلیم میں تقریبا 62 فیصد بجٹ ہی خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب سابقہ منصوبوں کے لیے مختص رقم کا مکمل استعمال نہیں ہو سکا تو نئے اور بڑے بجٹ کے اعلانات سے عام لوگوں کو حقیقی فائدہ کیسے ملے گا۔ آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجٹ کے دعوؤں اور اس کے عملی نفاذ کے درمیان فرق کو سمجھیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist