• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یوگی کے سنگا پور دورے پر تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 24, 2026
0 0
A A
یوگی کے سنگا پور دورے پر تقریباً 20 ہزار  کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط
Share on FacebookShare on Twitter

سنگاپور/لکھنؤ:(یو این آئی) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش نے سنگاپور کے سرکاری دورے کے پہلے دن سرمایہ کاری اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ سرکاری ملاقاتوں اور سرمایہ کاروں سے تبادلہ خیال کے دوران متعدد بین الاقوامی اداروں اور کمپنیوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پردوطرفہ اقتصادی اوراسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سنگاپور کے آئی ٹی ای کالج سینٹرل میں مفاہمت ناموں پر دستخط کے پروگرام میں بھی شرکت کی، جسے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم، ہوا بازی کی مہارتوں اورانڈسٹری سے ہم آہنگ ٹریننگ کے میدان میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات اتر پردیش کے تیزی سے فروغ پاتے بنیادی ڈھانچے اور روزگار کے نظام کو تقویت فراہم کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کالج کیمپس اور ایوی ایشن ہب کا معائنہ بھی کیا تاکہ انڈسٹری سے مربوط ٹریننگ کے عالمی معیارات کا جائزہ لیا جا سکے۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ پہلے دن مجموعی طور پر 19,877 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا، جنہیں ریاستی معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ اتر پردیش حکومت شفاف پالیسی، فوری منظوریوں اور بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں میں یونیورسل سکسس گروپ کی جانب سے 6,650 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز شامل ہے، جو گروپ ہاؤسنگ، لاجسٹکس پارک اور ڈیٹا سینٹر منصوبوں پر مشتمل ہے۔ ان منصوبوں سے شہری ترقی، صنعتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ اسی طرح گولڈن اسٹیٹ کیپیٹل نے اتر پردیش میں 100 میگاواٹ صلاحیت کے ڈیٹا سینٹر کے قیام کے لیے 8,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کو ریاست کو ملک کے نمایاں ڈیٹا سینٹر مرکز کے طور پر قائم کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ نے 2,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن اورایگری سولر منصوبوں کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ اے وی پی این لمیٹڈ نے بھی قابل تجدید توانائی اور ایگری پی وی شعبوں میں 2,727 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان اقدامات سے اتر پردیش کے گرین انرجی اہداف کو تقویت ملے گی۔ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ دورے کے پہلے دن فروغ ہنرمندی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ آئی ٹی ای ایجوکیشن سروسز کے ساتھ تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پایا۔ اس شراکت کے تحت آئی ٹی ای ای ایس تعلیمی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، قیادت اور استعداد سازی، آئی ایس کیو سرٹیفکیشن اورمیعار کی یقین دہانی جیسے شعبوں میں تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist