• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 31, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آپؐ ہمیشہ خلق ِ عظیم کے مقام بلند پر فائز رہے

جماعت اسلامی ہند بیدرکی سیرت مہم کی تقریب سے مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، مولانا مونس کرمانی اورمولانا مفتی محمدامین الحسینی ندوی کاخصوصی خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 16, 2024
0 0
A A
آپؐ  ہمیشہ خلق ِ عظیم کے مقام بلند پر فائز رہے
Share on FacebookShare on Twitter

بیدر ، سماج نیوز سروس: نبی ﷺ کی پاکیزہ سیرت کو پیدائش سے لے کر ان کے وصال تک خوب تحقیق کے ساتھ بیان کیاگیاہے۔ اسی تحقیق کے مطابق آپ ﷺ ہمیشہ خلق ِ عظیم کے مقام بلند پر فائز نظر آتے ہیں۔ خلق عظیم والا یہ مرتبہ آپ ﷺ کی زندگی کے ہر ہر مرحلہ پر ہماری نگاہوں کے سامنے چلاآتاہے۔ فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم ﷺ کا خیرخواہانہ عظیم کردار اس طرح سامنے آیاکہ آپ ﷺ نے اپنے تمام دشمنوں کو معاف کردیا‘‘ یہ باتیں مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر و خطیب جامع مسجد بیدر نے کہیں۔وہ جماعت اسلامی ہند کی ریاست گیردس روزہ سیرت مہم ’’حضرت محمد ﷺ پیکرِ اخلاق ‘‘ کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے نظام فنکشن ہال بیدر میں خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے آگے بتایاکہ نبی کریم ﷺ کا عفووکرم بے مثال تھا۔ اخلا ق ِ حسنہ ، اخلاق ِ عظیمہ ، اخلاق ِ کریمانہ یہ سبھی اوصاف نبی ﷺ میں موجودتھے۔ آج نبی ﷺ کے اخلاق کو اپنانے کی سخت ضرور ت ہے۔ مولانا محمد مونس کرمانی نے تقریب کی ابتداء میں درسِ قرآن دیا اور بتایاکہ نبی ﷺ کو اللہ نے تعلیم دی اور اسی تعلیم کی روشنی میں نبی کریم ﷺ نے لوگوں کوکتاب وحکمت کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان کاتزکیہ کرتے ہیں ، آیات ِ قرآنی پڑھ کر سناتے ہیں۔ نبی ﷺ کا تذکرہ اور ان کے اوصافِ حمیدہ کاذکر پچھلی تمام کتابوں میں آیاہے۔ حضرت کعب بن احبارؓ نے بتایا نبی ﷺ کا ذکر خیر میں نے توریت میں پڑھا ہے ۔ نبی کریم ﷺ کاوصفِ خاص تھاکہ آپ نیکیوں کاحکم فرماتے اور برائیوں سے روکتے تھے ۔ ایک اور وصف نرمی خوئی بھی آپ ﷺ کے اندر تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ صاف کہاکہ نجات کاواحد طریقہ آپ ﷺ ہی کا ہے۔ مولانا مفتی محمدامین الحسینی ندوی نے درس قرآن کے بعد نعت شریف پیش کی ۔ اور اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ نبوت سے پہلے کے چالیس سال ، مکی زندگی کے تیرہ سال اور مدنی زندگی کے دس سال کہیں کوئی اخلاقی جھول نبی کریم ﷺ میں نظر نہیں آتا۔ آپ ﷺ کے بارے میں آپ ﷺ کے ازواج کی گواہی اور آپ ﷺ کے دوست حضرت ابوبکر ؓ کی شہادت یہ تھی کہ نبی خیرالخلائق تھے۔ آپ ﷺ کے دشمنوں نے آپ سے انتہائی دشمنی پراُتر آئے تب بھی آپ نے اخلاق کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑ ا۔ مولانا نے بتایاکہ حضور ﷺ رہبر ِ کامل ہیں ۔ تمام جنگوںمیں تمام مواقع پر ایک عظیم رہبر نظر آتے ہیں۔ حتیٰ کہ فتح مکہ کے موقع پر بھی آپ نے عفووکرم کا مظاہرہ کیا۔ ہر نبی اخلاق ِ حسنہ کے پیکررہے لیکن قرآن نے نبی کریم ﷺ کو مکمل اور کامل بتایاہے ۔ آپ ﷺ شاہدہیں ، مبشر ہیں، آپ ﷺ نذیر بھی ہیں ، بلکہ آپ پیکر ِ اخلاق ِ کاملہ ہیں۔ آپ تمام انسانوں کے لئے نبی بناکر بھیجے گئے تھے۔ آخر میں مولانا ندوی نے شرکاء سے کہاکہ آپ اس مہم کولے کر گھر گھر جائیں، برادرانِ وطن تک پہنچیں ۔ تبھی اس مہم کاحق ادا ہوسکتاہے۔ مہمات چند دِنوں کے لئے ہوتی ہیں لیکن یہ دعوتی کام زندگی بھر کرنے کاہے۔ آخر میں امیرمقامی محمد معظم نے اپنے خطاب میں نبی کریم ﷺ کے اخلاق ِ کریمانہ کاذکر کیااور کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو یہ سرٹیفکیٹ عطا کیاکہ آپ ﷺ اخلاق کے بلندمقام پر متمکن ہیں ۔ اور آپ ﷺ خاتم النبیین بناکر بھیجے گئے ہیں ۔ آپ کے بعد کوئی نبی قیامت تک دنیا میں نہیں آئے گا۔ بعدازاں امیرمقامی نے اعلان کیاکہ 22؍ستمبر کو رنگ مندربیدر میں برادران ِوطن کے لئے ایک عظیم الشان خطاب ِ عام موجودہ مہم کے ضمن میں منعقد ہونے جارہاہے۔ اس کے دعوت نامے حاصل کرلیں۔تقریب کے کنوینر حافظ سید عتیق اللہ انجینئر تھے۔ جناب محمد عارف الدین معاون امیرمقامی کے شکریہ پر اجلاس اپنے اختتام کوپہنچا۔ شہ نشین پر جناب سید ابراھیم معاون امیرمقامی بیدراور جناب محمد آصف الدین رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند بیدر کے میڈیا انچارج جناب محمدآصف الدین نے دی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    دہلی اسمبلی میں ریاستی سطح پر ہندوستان یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد

    مارچ 31, 2026
    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

    مارچ 31, 2026
    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    راجوری گارڈن میں 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    مارچ 31, 2026
    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    سرکاری سکولوں کے کمپارٹمنٹ امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری

    مارچ 31, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist