• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 9, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

ایران جنگ میں برطانیہ کا رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: ٹرمپ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 9, 2026
0 0
A A
آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں برطانوی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں برطانوی تعاون کی کمی کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ان تند و تیز بیانات نے واشنگٹن اور لندن کے درمیان روایتی خصوصی تعلقات میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کو بتا دیا ہے کہ اب امریکہ کو برطانوی امداد کی حاجت نہیں رہی کیونکہ ان کا ملک پہلے ہی یہ جنگ جیت چکا ہے۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ برطانیہ جو کبھی ہمارا عظیم ترین اتحادی تھا، اب مشرق وسطیٰ میں اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ٹھیک ہے وزیراعظم سٹارمر، اب ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم یہ رویہ یاد رکھیں گے۔ ہمیں ان لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیت لینے کے بعد صفوں میں شامل ہونے آتے ہیں”۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ برطانوی شاہی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز پانچ دنوں کے اندر مشرق وسطیٰ روانگی کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ برطانوی حکومت خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا حتمی فیصلہ کر لے۔ہفتے کی شام صدارتی طیارے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر برطانیہ دو ہفتے قبل تعاون کرتا تو اچھا ہوتا، مگر اب امریکہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری جانب برطانوی بحری بیڑے کے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ حکومت کے اشارے پر فوری روانگی ممکن ہو سکے۔گذشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونسٹن چرچل نہیں ہیں۔ یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب برطانوی وزیراعظم نے ابتدا میں ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ فوجی اڈے کو ایران کے خلاف فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے آغاز سے ہی امریکہ کا ساتھ دے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن نے صرف ایندھن بھرنے کے لیے برطانوی اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی۔ ٹونی بلیئر کا کہنا تھا کہ یہ تنازعہ ویتنام یا عراق جنگ جیسا نہیں ہے جہاں ہزاروں برطانوی فوجی میدان میں تھے، بلکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات برطانیہ کی سکیورٹی کے لیے ناگزیر بنیاد ہیں۔
ان فوجی مہم جوئیوں کے بیچ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے فوجی اخراجات کے لیے اضافی فنڈز کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس پر وزیر خزانہ راچل ریوز کے ساتھ اختلافات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر برطانوی سکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کو ایرانی سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو شہری اور حکومتی ڈھانچے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔تہران کی جانب سے لندن میں متعین ایرانی سفیر سید علی موسوی نے برطانیہ کو جنگ میں مزید گہرائی تک ملوث ہونے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانیہ نے ایسا کیا تو ایران اسے اپنا دفاعی حق سمجھے گا، لہٰذا برطانوی حکومت اپنے فوجی فیصلوں میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    ایران کا امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ، امریکہ نے مسترد کر دیا

    مارچ 9, 2026
    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    آپ کے بحری بیڑے کی ضرورت نہیں

    مارچ 9, 2026
    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    امریکہ اپنے پکڑے گئے فوجیوں کی حقیقت چھپا رہا ہے: لاریجانی

    مارچ 9, 2026
    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    سری لنکا نے بچائے گئے ایرانی ملاحوں کو فضائیہ کے بیس پر منتقل کیا

    مارچ 9, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist