بھدوہی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت، ساتھی زخمی
بھدوہی (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع بھدوہی میں گیان پور تھانہ علاقے کے بڑوا پور گاؤں کے قریب منگل کو بھوسے سے لدے ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کا ساتھی معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، تھانی پور کے رہنے والے پریانشو سروج (24) اپنے ساتھی دنیش (32) کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے۔ اسی دوران بڑوا پور کے قریب نہر کی پلیا پر اوگاپور کی جانب سے آ رہے بھوسے سے لدے ٹریکٹر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں پریانشو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دنیش کو معمولی چوٹیں آئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ پریانشو سات بھائیوں میں چھٹے نمبر پر تھا۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور ابھی اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ وہ ممبئی میں ایک نجی ادارے میں ملازمت کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔ اس کی اچانک موت سے اس کی اہلیہ سمیت اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔
