اتر پردیش

منتخب عازمین حج دوسری قسط کی رقم 1لاکھ 25ہزار روپے 30نومبر تک جمع کریں:نورقر یشی

بلند شہر 7؍ نومبر ،ناظم بیگ ؍سماج نیوز سروسحج سفر 2027 کے لیے منتخب عازمین حج کو دوسری قسط کی رقم 1,25,000 (ایک لاکھ 25 ہزار روپے) فی عازم حج 30 نومبر تک جمع کرنے ہوں گے۔ یہ معلومات دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ حج ٹریننگ اینڈ ویکسی نیشن سینٹر کے انچارج، مدرسہ قاسمیہ عربیہ اسلامیہ کے منیجر حاجی نور محمد قریشی نے بتایا کہ عازمین حج کی دوسری قسط کی رقم کا تعین کر دیا گیا ہے۔ حج سفر 2027 کے لیے منتخب عازمین حج کو 1.25,000/- (ایک لاکھ پچیس ہزار روپے) فی عازم حج, حج کمیٹی کی مقرر پے سلپ پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے کھاتے میں 30 نومبر 2026 تک جمع کرنے ہوں گے ۔ قریشی نے بتایا کہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن نیٹ بینکنگ کریڈٹ کارڈ ڈیبٹ کارڈ یو پی ائی سے بھی قسط کی رقم جمع کر سکتے ہیں۔ آن لائن ادائیگی کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ قریشی نے بتایا کہ بینک میں رقم جمع کراتے وقت عازمین حج کو پے سلپ پر بینک کا حوالہ نمبر لکھنا ہوگا۔ بینک کا حوالہ نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے ہر کور ہیڈ کے موبائل نمبر پر بھیجا گیا ہے۔ عازمین حج, حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے بینک پے سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا ڈسٹرکٹ حج ٹریننگ اینڈ ویکسی نیشن سینٹر مدرسہ قاسمیہ عربیہ اسلامیہ اوپر کوٹ بلند شہر سے مفت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ضلع کی حج ہیلپ لائن نمبر 9412503151، 9219123333 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔