فلم

غلام حیدر نے پہچانی تھی لتا منگیشکر کی صلاحیت

(برسی 9 نومبر کے موقع پر )
ممبئی (یو این آئی) عظیم پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کے فلمی کیریر کے ابتدائی دور میں کئی فلم ساز، ہدایت کار اور موسیقاروں نے ان کی باریک آواز کی وجہ سے انہیں گانے کا موقع نہیں دیا۔لیکن اس وقت ایک ایسے موسیقار بھی تھے جنہیں لتا منگیشکر کی صلاحیت اور قابلیت پر پورا بھروسہ تھا۔ انہوں نے اسی وقت پیش گوئی کر دی تھی کہ یہ لڑکی آگے چل کر اتنا نام کمائے گی کہ بڑے سے بڑے فلم ساز، ہدایت کار اور موسیقار اسے اپنی فلم میں گانے کا موقع دینے کے خواہش مند ہوں گے۔یہ موسیقار کوئی اور نہیں بلکہ غلام حیدر تھے۔
غلام حیدر کا پیدائش 1908 میں ہوئی۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دندان سازی (ڈینٹل سرجری) کی پڑھائی شروع کی، مگر اسی دوران ان کا رجحان موسیقی کی طرف بڑھ گیا۔ انہوں نے بابو گنیش لال سے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دانتوں کے ڈاکٹر کے طور پر پانچ سال کام کرتے رہے، لیکن جلد ہی اس پیشے سے دل اُچٹ گیا اور انہوں نے محسوس کیا کہ ان کا مستقبل موسیقی میں زیادہ روشن ہے۔بعد ازاں وہ کلکتہ کی الگزینڈر تھیٹر کمپنی میں ہارمونیم نواز کے طور پر شامل ہوگئے۔
سال 1932 میں غلام حیدر کی ملاقات مشہور فلم ساز و ہدایت کار اے۔آر۔کاردار سے ہوئی، جو ان کی موسیقی کی صلاحیت سے بہت متاثر ہوئے۔ اس وقت کاردار اپنی نئی فلم ‘سورگ کی سیڑھی’ کے لیے موسیقار تلاش کر رہے تھے۔ انہوں نے غلام حیدر کو موقع دیا، لیکن اچھی موسیقی دینے کے باوجود فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔
اسی دوران انہیں ڈی۔ایم۔پنچولی کی پنجابی فلم ‘گلِ بکاؤلی’ (1939) میں موسیقی دینے کا موقع ملا۔ فلم میں نورجہاں کی آواز میں غلام حیدر کا گیت”پنجرے دے وچ قید جوانی”اس زمانے میں بے حد مقبول ہوا۔
سال 1941 غلام حیدر کے فلمی کیریئر کا سنگ میل ثابت ہوا۔ ان کی فلم ‘خزانچی’ کے نغموں نے ہندوستانی فلم موسیقی میں ایک نئے دور کی شروعات کی۔
سال1930 سے 1940 کے درمیان موسیقار عموماً کلاسیکی راگوں پر مبنی دھنیں بناتے تھے، مگر غلام حیدر نے اس روایت سے ہٹ کر پنجابی دھنوں کو کلاسیکی موسیقی کے ساتھ ملا کر ایک نئی طرزِ موسیقی تخلیق کی، جو بے حد کامیاب رہی۔

سال 1946 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘شمع’ میں غلام حیدر نے اپنے موسیقی سے سجے نغموں،گوری چلی پیا کے دیش،ہم غریبوں کو بھی پورا کبھی آرام دے دےاوراک تیرا سہارا میں طبلے کا نہایت خوبصورت استعمال کیا، جو سامعین کو بے حد پسند آیا۔
اسی دوران انہوں نے بامبے ٹاکیز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘مجبور’ کے لیے بھی موسیقی دی۔اسی فلم میں غلام حیدر نے لتا منگیشکر کو گانے کا پہلا بڑا موقع دیا۔ان کی آواز میں گایا گیا نغمہ دل میرا توڑا، کہیں کا نہ چھوڑا، تیرے پیار نے بے حد مقبول ہوا۔ اس کے بعد دوسرے موسیقاروں نے بھی لتا کی صلاحیت کو پہچانا اور انہیں اپنی فلموں میں گانے کے مواقع دینے لگے، جس سے لتا منگیشکر نے فلمی دنیا میں اپنی انفرادیت قائم کر لی۔
لتا کے علاوہ، سدھا ملہوترا اور سریندر کور جیسی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی غلام حیدر کے نغموں کا اہم کردار رہا۔سال1948 میں آزادی کے بعد غلام حیدر نے وطن کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فلم ‘شہید’ کے لیے مشہور حب الوطنی پر مبنی نغمہ”وطن کی راہ میں وطن کے نوجوان شہید ہو”کو موسیقی دی۔یہ گیت آج بھی ایک لازوال ملی نغمہ سمجھا جاتا ہے، جو سننے والوں کی آنکھیں نم کر دیتا ہے۔
پچاس کی دہائی میں ممبئی کی بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکوں سے پورا شہر دہل گیا۔اس واقعے کے بعد غلام حیدر کی ٹیم کے کئی موسیقار اور سازندے خوف زدہ ہو کر لاہور جانے لگے۔غلام حیدر نے انہیں روکنے کی ہر ممکن کوشش کی – حتیٰ کہ دو ماہ کی پیشگی تنخواہ دینے کی بھی پیشکش کی – مگر سب جانے پر مصر تھے۔چند روز بعد غلام حیدر خود بھی لاہور چلے گئے۔
لاہور میں انہوں نے فلمیں ‘شاہدہ’ (1949)، ‘اکیلی’ (1951)، ‘بے قرار’ (1955) اور ‘بھیگی پلکیں’ (1952) کے لیے موسیقی ترتیب دی، مگر ان میں سے کوئی بھی فلم خاص کامیاب نہ ہو سکی۔
بعد ازاں، غلام حیدر نے ہدایت کار ناظرہ اجمیری اور اداکار ایس گل کے ساتھ مل کر ‘فلم ساز’ کے نام سے ایک پروڈکشن ہاؤس قائم کیا۔
اس بینر کے تحت بنی فلم ‘گلنار’ غلام حیدر کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی، کیونکہ اس کی ریلیز کے صرف تین دن بعد،یعنی 9 نومبر 1953 کو،غلام حیدر اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔