چھٹھ پوجا سے قبل سنگم کے گھاٹوں کی صفائی اور انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ
پریاگ راج، (یو این آئی) عوامی عقیدت کے عظیم تہوار چھٹھ پوجا کے پیش نظر سنگم شہر میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ پوروانچل وکاس اور چھٹھ پوجا سمیتی کے صدر اجے رائے کی قیادت میں کمیٹی کے ایک وفد نے پیر کے روج سنگم نوز پہنچ کر گنگا کے گھاٹوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس دوران کمیٹی کے عہدیداروں اور اراکین نے چھٹھ پوجا سے قبل گنگا کے گھاٹوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کرانے، پانی کے آس پاس جمع گندگی کو ہٹانے اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے گھاٹوں کو صاف ستھرا اور منظم بنانے پر زور دیا۔ کمیٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وقت رہتے صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے۔
اجے رائے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت اور سلامتی کے لیے گھاٹوں کی صفائی کے ساتھ پارکنگ، روشنی اور حفاظت کے پختہ انتظامات بھی ضروری ہیں۔اس موقع پر کرشنانند تیواری، جگدیوآنند دوبے، سنجیو سنگھ، او پی سنگھ، ارون کمار مالویہ، پرسدھ پانڈے، سریش یادو اور اویناش کمار سمیت کمیٹی کے دیگر عہدیدار اور اراکین موجود تھے۔
