قومی خبریں

چینی، چاول، گیہوں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی، (یو این آئی) گھریلو تھوک اجناس کی منڈیوں میں پیر کے روز چینی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ چینی کے ساتھ چاول، گیہوں اور دالوں کے دام بھی بڑھے، جبکہ خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ تھوک منڈی میں چینی کی اوسط قیمت 9 روپے بڑھ کر 5,635 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی۔ گڑ کی قیمت میں 62 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 6,077 روپے فی کوئنٹل فروخت ہوا۔ خوردہ بازار میں چینی کی اوسط قیمت 16 پیسے بڑھ کر 60.61 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔اوسط معیار کے چاول کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4,464 روپے فی کوئنٹل ہوگئی۔ گیہوں بھی 37 روپے مہنگا ہوکر 2,993 روپے فی کوئنٹل کے بھاؤ فروخت ہوا۔ آٹے کی قیمت میں بھی 16 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔دالوں میں اڑد دال کی اوسط قیمت میں 126 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ مسور دال 77 روپے اور مونگ دال 51 روپے مہنگی ہوئی۔ چنا دال کی قیمت میں 42 روپے اور ارہر دال کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔دالوں میں اڑد دال کی اوسط قیمت میں 126 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا۔ مسور دال 77 روپے اور مونگ دال 51 روپے مہنگی ہوئی۔ چنا دال کی قیمت میں 42 روپے اور ارہر دال کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔ملائیشیا کے برسا ملیشیا ڈیریویٹیوز ایکسچینج میں آج دیوالی کی تعطیل رہی۔