بہار نامہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ نے سندھیہ ارگھ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی

پٹنہ،  (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے لوک آستھا کے عظیم تہوار چھٹھ پوجا کے تیسرے دن سندھیہ ارگھ کے مبارک موقع پر ریاست اور ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے بھگوان سوریہ اور چھٹی میاں سے سبھی کی زندگی میں سکون، امن، خوشحالی اور شادابی قائم رکھنے کی پرارتھنا کی ہے۔
مسٹر چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آستھا کے عظیم تہوار چھٹھ پوجا کی تیسری رسومات سندھیہ ارگھ کے مبارک موقع پر ریاست کے تمام عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ انہوں نے پرارتھنا کی ہے کہ غروب آفتاب کے وقت سورج اور چھٹی میاں کے آشیرواد سے سبھی کی زندگی میں سکون، امن، خوشحالی اور تندرستی کا نور پھیل جائے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک دوسرے پیغام میں کہا کہ سورج کی سنہری کرنیں عقیدت کے اجالے سے سبھی کی زندگی کو منور کریں اور چھٹی میاں کے آشیرواد سے ہر آنگن خوشیوں سے بھر جائے۔ غروب آفتاب ہوتے سورج کو ارگھ پیش کرنے کی عقیدت اور طلوع آفتاب کے استقبال کا مبارک لمحہ سبھی کی زندگی میں صبر، اعتماد اور نئی توانائی کا احساس پیدا کرے۔ انہوں نے ریاست کے عوام پر بھگوان سوریہ اور چھٹی میاں کی کرپا ہمیشہ برقرار رہنے کی پرارتھنا کی ہے۔