ڈاکٹر ایس فاروق اور دیگر ممتاز شخصیات نے کتاب کی رونمائی کی
فلسطین کے حالات پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں اہم پینل ڈسکشن
نئی دہلی :’’جب دنیا سو جاتی ہے: فلسطین کی کہانیاں، الفاظ اور زخم‘‘ کے موضوع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی کی لائبریری، ایجوکیشن اینڈ ایچ آر ڈی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اہم پینل ڈسکشن منعقد ہوا۔پروگرام میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، انسانی المیوں، صحافت، ادب اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطین کے سفیر عزت مآب جناب عبداللہ ایم اے ابوشاویش، سابق رکن پارلیمنٹ جناب کے سی تیاگی، ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد، سینئر صحافی محترمہ پامیلا فلپوز، فلسطین میں ہندوستان کے سابق سفیر پروفیسر ذکر الرحمٰن، سماجی کارکن اور دانشور ڈاکٹر ایس فاروق، جناب ایم اے ابراہیمی، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ایس فاروق اور دیگر معزز شخصیات نے کتاب کی رونمائی بھی کی۔مقررین نے فلسطین میں جاری انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے امن، انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی شرکت نے فلسطین کے مسئلے پر بامقصد مکالمے اور انسانی ہمدردی کے فروغ کی اہمیت کو نمایاں کیا۔
