عالمی تجارتی میلے میں نیشنل بک ٹرسٹ نے اشاعتی میراث کی نمائش کی
نئی دہلی،،سماج نیوز:انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (IITF) 2026 میں ’نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا‘ (NBT-India) کے پویلین کا افتتاح کمار وکرم (چیف ایڈیٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر، NBT-India) نے کیا۔ اس موقع پر مینک سُرولیا (جوائنٹ ڈائریکٹر، ایڈمن اینڈ فنانس) اور عمران الحق (مینیجر، سیلز اینڈ مارکیٹنگ) کے ساتھ ساتھ این بی ٹی انڈیا کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔عالمی تجارتی میلے میں نیشنل بکٹ ٹرسٹ کی پہلی شرکت ہے، جس کے ذریعے ’وکاس اور وراثت‘ کے موضوع کے تحت، کتابوں، اشاعت اور ادبی سرگرمیوں کی بھرپور دنیا کو ہندوستان کے اہم ترین تجارتی پلیٹ فارمز میں سے ایک پر پیش کیا گیا ہے۔ زائرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ کتابوں کی دنیا کا جائزہ لیں اور کتابوں کی تجارت، بڑی تعداد میں آرڈرز (بلک آرڈرز) اور ادارہ جاتی تعاون کے مواقع تلاش کریں۔نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کی اس شرکت کا مقصد کتابوں، اشاعت اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ یہاں ہندی، انگریزی اور ہندوستان کی تمام بڑی زبانوں میں تقریباً 1000 عنوانات (ٹائٹلز) نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ زائرین نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے پویلین میں آ کر ادارے کی متنوع مطبوعات کو دیکھ سکتے ہیں اور کتابوں کی دنیا سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہ پہلی شرکت نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کی رسائی کو وسیع کرنے اور قارئین، ناشرین اور ادارہ جاتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
