ریاستی خبریں

کوٹا میں کروزر گاڑی ٹرک سے ٹکرائی، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی

کوٹا (یو این آئی۔) راجستھان کے کوٹا ضلع کے نانتا تھانہ علاقے میں ہفتہ کی دیر رات ایک کروزر گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہفتہ کی دیر رات تقریباً 1 بجے کوٹا۔ ادے پور قومی شاہراہ پر شمبھوپورہ گاؤں کے قریب یہ کروزر گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد کی جان چلی گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو کوٹا کے نیو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے رہنے والے یہ افراد سیکر ضلع میں واقع کھاٹو شیام مندر میں درشن کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔